نہج البلاغہ کے مکتوبات کی فہرست
یہ مقالہ نہج البلاغہ کے مکتوبات کی فہرست کے بارے میں ہے۔ نہج البلاغہ اور کلمات قصار سے آشنائی کے لئے، مقالہ ، نہج البلاغہ دیکھئے۔ اور، کلمات قصار نہج البلاغہ دیکھئے۔
نہج البلاغہ کے مکتوبات کی فہرست سے مراد نہج البلاغہ میں امیر المومنین کے درج شدہ خطوط ہیں جو امام علی(ع) نے عام طور پر حکومتی اہلکاروں، فوجی کمانڈروں اور ٹیکس حکام کے لیے لکھے ہیں، اور زیادہ تر حکومتی امور اور حکومتی اہلکاروں کا لوگوں کے ساتھ برتاؤ کے بارے میں ہیں۔[1] نہج البلاغہ کے اس حصے کے 79 حصے ہیں، جن میں 12 وصیتیں، احکامات، 2 حکم نامے، ایک دعا، ایک معاہدہ اور 63 تحریری خطوط ہیں۔.[2] امام حسنؑ کے نام خط، عہد نامہ مالک اشتر اور عثمان بن حنیف کے نام خط نہج البلاغہ کے مشہور خطوط میں سے ہیں۔ خطوط کی فہرست درج ذیل ہے:
- مدینہ سے بصرہ روانہ ہوتے وقت اہل کوفہ کے نام
- جنگ جمل کے خاتمہ پر اہل کوفہ کے نام
- شریح ابن حارث کے نام خط
- عثمان بن حنیف کے نام خط
- عامل آذربائیجان اشعث ابن قیس کے نام
- معاویہ کے نام
- معاویہ کے نام
- جریر ابن عبداللہ بجلی کے نام
- معاویہ کے نام
- معاویہ کے نام
- زیاد ابن نضر اور شریح ابن ہانی کے نام
- معقل ابن قیس کے نام
- زیاد ابن نضر اور شریح ابن ہانی کے نام
- جنگ صفین چھڑنے سے پہلے فوج کو ہدایت
- دشمن سے دوبدو ہوتے وقت حضرت کے دعائیہ کلمات
- جنگ کے موقع پر فوج کو ہدایت
- بجواب معاویہ
- عبداللہ ابن عباس عامل بصرہ کے نام
- ایک عہدہ دار کے نام
- زیاد ابن ابیہ کے نام
- زیاد ابن ابیہ کے نام
- عبد اللہ ابن عباس کے نام
- ابن ملجم کے حملہ کے بعد حضرت کی وصیت
- صفین سے واپسی پر اوقاف کے متعلق وصیت
- زکوۃ جمع کرنے والوں کو ہدایت
- زکوۃ کے ایک کارندے کے نام
- محمد ابن ابی بکر کے نام
- معاویہ کےایک خط کے جواب میں
- اہل بصر ہ کے نام
- معاویہ کے نام
- امام حسنؑ کے نام خط
- معاویہ کے نام
- قثم ابن عباس عامل مکہ کے نام
- محمد ابن ابی بکر کے نام
- عبداللہ ابن عباس کے نام
- عقیل کے خط کے جواب میں
- معاویہ کے نام
- اہل مصر کے نام
- عمر و ابن عاص کے نام
- ایک عامل کے نام
- ایک عامل کے نام
- عمر ابن ابی سلمہ عامل بحرین کے نام
- مصقلہ ابن ہبیرہ عامل اردشیرخرہ کے نام
- زیاد ابن ابیہ کے نام
- عثمان ابن حنیف بصرہ کے نام
- ایک عامل کے نام
- ابن ملجم کے حملے کے بعد حسنین علیہما السلام کو وصیت
- معاویہ کے نام
- معاویہ کے نام
- سپہ سالاروں کے نام
- خراج کے کارندوں کے نام
- اوقات نماز کے بارے میں عہدہ داروں کے نام
- آئین حکومت کے سلسلہ میں مالک ابن حارث کو ہدایت
- طلحہ و زبیر کے نام
- معاویہ کے نام
- شریح ابن ہانی کو ہدایت
- مدینہ سے بصرہ روانہ ہوتے وقت اہل کوفہ کے نام
- مختلف شہروں کے باشندوں کے نام
- اسود ابن قطیبہ کے نام
- فوج کی گزر گاہ میں واقع ہونے والے علاقوں کے حکام کے نام
- کمیل ابن زیاد نخعی کے نام
- اہل مصر کے نام
- ابو موسیٰ اشعری کے نام
- بجواب معاویہ
- معاویہ کے نام
- عبد اللہ ابن عباس کے نام
- قثم ابن عباس عامل مکہ کے نام
- سلمان فارسی کے نام
- حارث ہمدانی کے نام
- سہل ابن حنیف عامل مدینہ کے نام
- منذر ابن جارود عبدی کے نام
- عبد اللہ ابن عباس کے نام
- معاویہ کے نام
- ربیعہ اور یمن کے مابین معاہدہ
- معاویہ کے نام
- عبد اللہ ابن عباس کے نام
- عبد اللہ ابن عباس کو ہدایت
- بجواب ابو موسیٰ اشعری
- سپہ سالاروں کے نام
حوالہ جات
مآخذ
- نہج البلاغہ، ترجمہ سیدجعفر شہیدی، تہران، علمی و فرہنگی، 1377ہجری شمسی۔
- رشاد، علیاکبر، دانشنامہ امام علی، تہران، پژوہشگاہ فرہنگ و اندیشہ اسلامی، 1380ہجری شمسی۔