نظامت امام باڑہ
ابتدائی معلومات | |
---|---|
بانی | نواب سراج الدولہ |
تاسیس | 1740ء |
استعمال | نماز اور مجالس |
محل وقوع | مرشد آباد مغربی بنگال ہندوستان |
دیگر اسامی | مرشد آباد امام باڑہ |
مشخصات | |
معماری | |
تعمیر نو | 1847ء |
نظامت امام باڑہ شیعوں کے مذہبی اور تاریخی مقامات میں سے ایک ہے جو ہندوستان میں صوبہ مغربی بنگال کے مرشد آباد شہر میں واقع ہے۔ اس امام باڑے کو نواب سراج الدولہ(1733-1757ء) نے تعمیر کرایا۔ 1846ء میں آتش سوزی کے حادثے میں امام باڑہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ نواب منصور علی خان بہادر(1830-1884ء) نے 1847ء میں دوبارہ سے تعمیر کی۔ امام بارگاہ میں مدینہ مسجد کے علاوہ دیگر بعض دالان بھی شامل ہیں۔ نظامت امام باڑہ محرم الحرام میں مجالس امام حسینؑ برپا کرنے کے لئے کھولا جاتا ہے۔ یہ امام باڑہ ہندوستان کے آثار قدیمہ میں شامل ہے اور انڈیا کا سب سے بڑا امام باڑہ کہلاتا ہے۔ امام باڑے کی بنیاد کو مکہ، مدینہ اور کربلا کی مٹی سے متبرک بنائی گئی ہے۔
محل وقوع
نظامت امام باڑہ ہندوستان کا علاقہ مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد میں دریائے بھاگیرتھی کے کنارے ہزاردوری محل کے بالمقابل شمالی سمت میں واقع ہے۔[1] یہ امام باڑہ ہندوستان کا سب بڑا امام باڑہ سمجھا جاتا ہے۔[2] اور بنگال میں ہندوستان کے تاریخی اور سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے۔[3]
تاریخچہ اور بانی
نظامت امام باڑہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ بنگال کے نواب محمد سراج الدولہ نے سنہ 1740 ء میں مرشد آباد قلعہ نظامت کے اندر لکڑی سے تعمیر کرایا ہے۔[4] 1842 میں امام باڑے پر آگ لگی جس کے نتیجے میں کافی متاثر ہوا اور دسمبر 1846ء کو دوبارہ سے آتش سوزی میں مدینہ مسجد کے علاوہ پوری امام بارگاہ جل کر خاکستر ہوگئی۔[5] نواب منصور علی خان (1830-1884ء)[یادداشت 1] نے 1847ء میں دوبارہ سے تعمیر نو کروائی[6] اور گیارہ مہینوں میں اس کی تعمیر مکمل ہوئی۔۔[7]
ہدف
امام باڑے شیعوں کے تیسرے امام حضرت حسینؑ کی مجالس برپا کرنے کے لئے بنائے جاتے ہیں۔[8] امام حسینؑ 61 ہجری کو کربلا میں ابن زیاد کی لشکر کے ہاتھوں شہید ہوئے۔[9] سراج الدولہ[یادداشت 2] نے بھی اپنی فوج کے لئے محرم الحرام کے عشرے کی مجالس منعقد کرنے کی غرض سے امام باڑہ کی تعمیر کی جس کی بنیاد میں مکہ کی مٹی ڈالی تاکہ جو غریب لوگ مکہ جاکر حج انجام نہیں دے سکتے تھے وہ وہاں جاکر زیارت کر سکیں۔[11] دوبارہ تعمیر کرتے ہوئے اس کی بنیاد میں کربلا کی تربت ڈالی گئی۔[12] اور اس وقت یہ امام باڑہ سیاحوں اور زائرین کی توجہ کا مرکز ہے۔[13]
عمارت
امام باڑہ نظامت میں نواب منصور علی خان نے مدینہ مسجد کے نام سے ایک چھوٹی سے مسجد بھی تعمیر کروائی[14] جو امام باڑہ اور ہزاردوری محل کے درمیان واقع ہوائی ہے۔[15] اس مسجد کو مسجد نبوی کی شبیہ بناکر بنایا[16] امام باڑہ تین دالان پر مشتمل ہے۔ درمیانی دالان مدینہ مسجد اور ممبر دالان ہے جس کی لمبائی 300 فٹ ہے۔ اس دالان میں ممبر رکھا گیا ہے جس میں مجلسیں منعقد ہوتی ہیں۔ دالان کا ایک برآمدہ بھی ہے اور یہ سبھی سنگ مرمر سے مزئین ہیں۔ دالان میں ایک کشادہ ہال خواتین کے لئے بھی مختص ہے۔[17] امام بارگاہ کا مشرقی دالان نوبت خانہ کہلاتا ہے جس کا ایک کشادہ دروازہ ہے جبکہ مغربی اور سب سے بڑا دالان امام بارگاہ کا ہے جو دو منزلوں پر مشتمل ہے۔ امام باڑے کی لمبائی 680 فٹ ہے۔[18] امام باڑے میں زائرین کی رہائش کے لئے کمرے بھی بنے ہوئے ہیں۔ یہ امام باڑہ مغربی بنگال یا ہندوستان کا سب سے بڑا امام بارہ تصور کیا جاتا ہے۔ یہ امام باڑہ صرف محرم کے دس دنوں میں کھلتا ہے۔[19]
نگارخانہ
-
مدینہ مسجد جو امام بارگاہ کے احاطے میں بنی ہے
-
امام بارگاہ کا بیرونی منظر
-
امام بارگاہ کے سامنے کا منظر
-
امام بارگاہ کی قدیم پنٹینگ جس میں ہزاردوری محل کے پیچھے نظر آرہا ہے
-
نظامت قلعہ جہاں پر امام بارگاہ واقع ہے
متعلقہ مضامین
نوٹ
حوالہ جات
- ↑ Murshidabad Tourist Attractionsبھارت آنلائن
- ↑ nizamat imambara the largest of them all
- ↑ nizamat imambara the largest of them all
- ↑ Nizamat imambara Murshidabad رانا صفوی ویب سائٹ
- ↑ Nizamat Imambara Murshidabadکلیک ان ویب سائٹ
- ↑ Nizamat imambara Murshidabad رانا صفوی ویب سائٹ
- ↑ Murshidabad Tourist Attractionsبھارت آنلائن
- ↑ توسلی، ص۸۲؛ جانب اللہی، ص۱۵ـ۲۰؛ د.اسلام، چاپ دوم، ذیل"Imam-bara"؛ دائرۃالمعارف بزرگ اسلامی، ذیل “اِمامْ بارہ”؛ دایرۃالمعارف جہان اسلام آکسفورد، ذیل واژہ؛ تاسی، ۵۳؛ فرہنگ، ص۳۰۸ـ۳۱۸؛ ولی، ص۱۲۵ـ۱۲۶
- ↑ طبری، تاریخ الأمم و الملوک،1387ق، ج5، ص429-430.
- ↑ یاسر پیرزادہ، سراج الدولہ، میرجعفر اور رابرٹ کلائیو ہم سب ویب سائٹ۔
- ↑ nizamat imambara the largest of them all
- ↑ Madina, Murshidabad
- ↑ nizamat imambara the largest of them all
- ↑ Madina Mosque, Murshidabad
- ↑ [Madina Masjid https://www.travalour.com/attraction/3368-madina-masjid ]
- ↑ Madina Murshidabad
- ↑ Nizamat Imambara
- ↑ Probably the the biggest Imambara in India
- ↑ Probably the the biggest Imambara in India
مآخذ
- Murshidabad Tourist Attractionsبھارت آنلائن۔ تاریخ اخذ: 13 جولائی 2022ء
- Probably the the biggest Imambara in India تاریخ اخذ: 13 جولائی 2022ء۔
- Madina Murshidabad تاریخ اخذ: 13 جولائی 2022ء۔
- Nizamat Imambara تاریخ اخذ: 13 جولائی 2022ء۔
- Madina Mosque, Murshidabad Madina Masjid تاریخ اخذ: 13 جولائی 2022ء۔
- Madina Masjid تاریخ اخذ: 13 جولائی 2022ء۔
- nizamat imambara the largest of them all تاریخ اخذ: 13 جولائی 2022ء۔
- یاسر پیرزادہ، سراج الدولہ، میرجعفر اور رابرٹ کلائیو ہم سب ویب سائٹ تاریخ اخذ: 13 جولائی 2022ء۔