دو مجاہد امام (کتاب)

ویکی شیعہ سے
کتاب دو مجاہد امام
کتاب دو امام مجاهد کی جلد
کتاب دو امام مجاهد کی جلد
مشخصات
مصنفسید علی خامنہ ای
سنہ تصنیف۱۳۹۶ہجری شمسی
موضوعتاریخ تحلیلی
زبانفارسی
طباعت اور اشاعت
ناشرمؤسسہ پژوہشی فرہنگی انقلاب اسلامی
مقام اشاعتتہران

دو مجاہد امام، ایک کتاب کا نام ہے جو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ‌ ای کی تقریروں کا مجموعہ ہے۔ اس کتاب میں تاریخ کے آئینے میں امام حسنؑ اور امام حسینؑ کی حالات زندگی کا جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ کتاب آیت‌ اللہ خامنہ‌ ای کی 1972 اور 1973ء میں کی گئی تقریروں سے اخذ کیا گیا ہے، جس میں بنی امیہ کی حکومت کے مقابلے میں ان دو اماموں کے موقف پر کئے جانے والے اعتراضات کا جواب دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

اہمیت

کتاب دو مجاہد امام ایران کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ‌ای کی تقریروں کا مجموعہ ہے جس میں امام حسن مجتبیؑ اور امام حسینؑ کی حالات زندگی کے ساتھ ساتھ اسلام میں ان کے مقام و مرتبے کو بیان کیا گیا ہے۔ اس کتاب کی تدوین کے اہداف میں سے ایک بنی‌ امیہ کی حکومت کے مقابلے میں ان دو اماموں کے موقف اور عملی زندگی میں نظر آنے والے ظاہری تعارض کا جواب دینا ہے۔ اس بنا پر امام حسینؑ کے قیام اور امام حسنؑ کے صلح کو ان دو اماموں کے زمانے کا تقاضہ قرار دیتے ہوئے اسلام ناب محمدی کا احیاء اور طاغوت سے مقابلہ کرنے کو ان دو اماموں کا اصلی مقصد قرار دینے کی کوشش کی گئی ہے۔[1] یہ کتاب ایک کوئز مقابلے میں منبع اور مآخذ کے عنوان سے مورد استفادہ قرار پائی ہے۔[2]

مضامین

کتاب دو مجاہد امام چھ حصوں پر مشتمل ہے۔ اس کتاب کا پہلا اور دوسرا حصہ آیت خامنہ‌ ای کی دو تقریروں پر مشتمل ہے جسے انهوں نے سنہ 1351ہجری شمسی کو حسینیہ ارشاد میں کی ہے۔ اس حصے میں ڈھائی سو سالہ انسان کے نظریے کو بیان کرتے ہوئے امام حسنؑ اور امام حسینؑ کے دور امامت کے حالات میں موجود اختلاف کی طرف اشاره کیا گیا ہے۔ اس کتاب کے تیسرے حصے سے پانچویں حصے تک میں آیت اللہ خامنہ ای کی سنہ 1352ہجری شمسی محرم کی تقریروں میں امام حسینؑ کے قیام اہداف و مقاصد پر توجہ دی گئی ہے۔ اس کتاب کا آخری حصہ آیت اللہ خامنہ ای کی محرم الحرام سنہ 1352ہجری شمسی کو ہیئت انصار الحسین تہران میں کی گئی تقریر پر مشتمل ہے۔ کتاب کے اس حصے میں امام حسین کے قیام کے اہداف و مقاصد کو بیان کی گئی ہے اور کے ایک حصے میں اس سلسلے میں موجود نظریات پر گفتگو کی ہے۔[3]

اشاعت

کتاب دو مجاہد امام سنہ 2017ء کو پہلی بار مؤسسہ حفظ و نشر آثار آیت اللہ العظمی خامنہ‌ای (مؤسسہ پژوہشی فرہنگی انقلاب اسلامی) کے توسط سے تین ہزار نسخوں میں شایع ہوئی۔[4] یہ کتاب سنہ 2022ء تک بارہ دفعہ شایع کی گئی ہے۔«[5] اس کتاب کا صوتی نسخہ بھی انتشارات انقلاب اسلامی کے توسط سے شایع ہو چکا ہے۔ اس کتاب کا آڈیو نسخہ 178 منٹ پر مشتمل ہے۔[6]

حوالہ جات

  1. خامنہ‌ای، دو مجاہد امام، 1396ہجری شمسی، ص6۔
  2. «چاپ دوازدہم کتاب «دو مجاہد امام» منتشر شد»، خبرآنلاین؛ «برگزاری پویش کتابخوانی «دو مجاہد امام»»، ایسنا۔
  3. خامنہ‌ای، دو مجاہد امام، 1396ہجری شمسی، ص6-8۔
  4. خامنہ‌ای، دو مجاہد امام، 1396ہجری شمسی، ص2۔
  5. «چاپ دوازدہم کتاب «دو مجاہد امام» منتشر شد»، خبرآنلاین۔
  6. «کتاب گویای دو مجاہد امام»، انتشارات انقلاب اسلامی۔

ماخذ