مندرجات کا رخ کریں

مؤسسہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیتؑ

ویکی شیعہ سے
مؤسسہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیتؑ
کوائف
تأسیس1991ء
بانیسید محمود ہاشمی شاہرودی
وابستہآیت اللہ خامنہ ای
نوعیتتعلیمی اور تحقیقی
سربراہحسن نظری شاہرودی
دیگر معلومات
وضعیتفعال
آثاردانشنامہ آثار فقہی شیعہفرہنگ فقہ فارسی • موسوعۃ الفقہ الاسلامی • موسوعة الفقہ الاسلامی المقارن
ویب سائٹhttp://afiqh.ir


مؤسسہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیتؑ (ادارہ انسائیکلو پیڈیا برائے فقہ اہل بیت)، شہر قم میں فقہ، اصول فقہ اور علم کلام کے میدان میں ایک تحقیقی اور تعلیمی ادارہ ہے۔ یہ ادارہ سنہ 1991 میں اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای کے حکم سے اور سید محمود ہاشمی شاہرودی کی نگرانی میں قائم کیا گیا ۔

اس ادارے کا مقصد اسلامی فقہ کا ایک انسائیکلو پیڈیا مرتب کرنا اور شیعوں سے متعلق کتابیں شائع کرنا ہے اس سلسلے میں عربی اور فارسی میں اسلامی فقہ انسائیکلو پیڈیا شائع کیا گیا ہے۔ حسن نظری شاہرودی اس ادارے کے موجودہ صدر ہیں۔

تعارف

ادارہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی ایک علمی اور ثقافتی ادارہ ہے[1] جو فقہ، اصول فقہ اور کلام کے شعبوں میں تحقیقی اور تعلیمی خدمات انجام دیتا ہے۔[2] یہ ادارہ سنہ 1991 میں اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ سید علی خامنہ ای کے فرمان سے قائم کیا گیا اور اس کی بنیاد سید محمود ہاشمی شاہرودی کے زیر انتظام رکھی گئی۔[3]

ہاشمی شاہرودی کی وفات کے بعد، سید علی رضا حائری نے ادارے کی ذمہ داری سنبھالی[4] اور ان کی وفات[5] کے بعد سید علی خامنہ ای کی طرف سے حسن نظری شاہرودی ادارے کی صدرات پر منصوب ہوئے۔[6]

یہ ادارہ قم میں علی ابن جعفر نامی شہداء کے قبرستان کے قریب واقع ہے۔[7]

اہداف

دائرۃ المعارف فقہ اہل بیت کے آئین کے مطابق ادارے کے اہم ترین اہداف اور فرائض درج ذیل ہیں:

  1. فقہ کے تمام ابواب میں شیعہ فقہاء کے فقہی نظریات اور تالیفات پر مشتمل ایک مکمل انسائیکلوپیڈیا کی تالیف۔
  2. شیعہ فقہ سے متعلق موضوعات کی تحقیق اور تالیف، جیسے اسلامی فقہ کی تاریخ، فقہ مقارن، اسلامی اقتصادی، جدید مسائل، اور فقہی لغت کی تیاری۔
  3. اہم فقہی مآخذ کی تحقیق، طباعت اور اشاعت۔
  4. اسلامی معاشرے کی موجودہ ضروریات کے مطابق فقہی شعبوں میں خصوصی رسالوں کی اشاعت۔
  5. شیعہ مذہب کو متعارف کرانے کے لیے دنیا کی عام زبانوں میں کتابیں اور مضامین شائع کرنا۔[8]
قم میں ادارہ دائرۃ المعارف فقہ اسلامی کا بیرونی منظر

فعالیت اور تألیفات

ادارہ انسائیکلو پیڈیا برائے فقہ اہل بیت کی سرگرمیاں درج ذیل ہیں:

  1. اہل بیتؑ کے مذہب کے مطابق اسلامی فقہ کے انسائیکلوپیڈیا کی تالیف۔ اس انسائیکلوپیڈیا کو مرتب کرنے کا مقصد بکھرے ہوئے فقہی مواد کو ایک خاص ترتیب میں جمع کرنا ہے تاکہ فقہ کے ماہرین اور غیر ماہرین بآسانی فقہی مسائل تک رسائی حاصل کر سکیں۔
  2. شیعہ مذہب کے دفاع کے لیے الغدیر اسلامک ریسرچ سینٹر کا قیام۔ اس مرکز نے بارہ جلدوں میں کتاب الغدیر کی تصحیح اور تحقیق سمیت متعدد کتابیں تصنیف اور شائع کیے ہیں۔
  3. فقہ اہل بیت(ع) رسالے کو فارسی اور عربی زبان میں شائع کرنا۔
  4. فارسی تحقیق، جو کہ قابل قدر شیعہ کتابوں کی اشاعت اور احیاء نیز فقہی اصطلاحات کی لغت مرتب کرنے کا ذمہ دار ہے۔[9]

اس ادارے نے درجنوں سے زیادہ کام تصنیف، تحقیق اور شائع کیے ہیں، جن میں سے کچھ یہ ہیں:

  • فرہنگ فقہ فارسی (6 جلد)،
  • موسوعة الفقہ الاسلامی (54 جلد)،
  • موسوعة الفقہ الاسلامی المقارن (42 جلد)،
  • موسوعة الغدیر (14 جلد)،
  • المعجم الفقہی لکتب الشیخ الطوسی (6 جلد)،[10]
  • دانشنامہ آثار فقہی شیعہ،
  • معجم فقہ الجواہر،
  • التشیع؛ نشاتہ و معالمہ،
  • نشأة التشیع و الشیعة،
  • مفہوم التقیة فی الفکر الاسلامی،
  • مفہوم البداء فی الفکر الاسلامی،
  • ابن تیمیة؛ حیاتہ و عقائدہ،
  • لماذا أنا شیعی،
  • ابن تیمیة فی صورتہ الحقیقیة،
  • الوہابیة فی صورتہ الحقیقیة،
  • علی خطی اہل البیت(ع)،
  • فدک فی التاریخ،
  • الامامة و اہل البیت(ع)،
  • بحث حول المہدی(ع)،
  • الاجتہاد و التقلید،
  • بحوث فی العلم الاصول،
  • مذہب الامامیة،
  • عید غدیر در اسلام،
  • منتخب فضائل النبی و اہل بیتہ،
  • دراسة فی سیرة النبویة،
  • الوجیز فی الامامة و الولایة.[11]

حوالہ جات

  1. «گزارش ہا: مؤسسہ دایرة المعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیت(ع)»، ص41۔
  2. «مؤسسہ دایرة المعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیت(ع)»، وبگاہ معاونت پژوہش حوزہ ہای علمیہ۔
  3. «گزارش ہا: مؤسسہ دایرةالمعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیت(ع)»، ص38۔
  4. «مختصری از زندگی نامہ آیت اللہ سید علیرضا حائری»، وبگاہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم۔
  5. «مختصری از زندگی نامہ آیت اللہ سید علیرضا حائری»، وبگاہ جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم۔
  6. «انتصاب رئیس مؤسسہ دایرةالمعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیت(ع)»، پایگاہ اطلاع رسانی دفتر آِت اللہ خامنہ ای۔
  7. «آدرس مؤسسہ»، وبگاہ مؤسسہ دایرةالمعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیت(ع)۔
  8. «دربارہ مؤسسہ»، وبگاہ مؤسسہ دائرة المعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیت۔
  9. «گزارش ہا: مؤسسہ دایرة المعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیت(ع)»، ص38-40۔
  10. «کتابخانہ دیجیتال»، وبگاہ مؤسسہ دایرةالمعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیت(ع)۔
  11. «گزارش ہا: مؤسسہ دایرةالمعارف فقہ اسلامی بر مذہب اہل بیت(ع)»، ص40 و 41۔

مآخذ