250 سالہ انسان (کتاب)
مشخصات | |
---|---|
مصنف | آیت اللہ خامنہ ای |
موضوع | شیعہ ائمہؑ کی سیاسی زندگی |
زبان | فارسی |
تعداد جلد | 3 |
ترجمہ | عربی، انگریزی، فرانسیسی، ہوسا، کردی، ترکی استانبولی، آلمانی اردو آور آذری |
طباعت اور اشاعت | |
ناشر | مؤسسہ ایمان جہادی (صہبا) |
مقام اشاعت | تہران، مرکز صہبا (مؤسسہ جہادی) |
سنہ اشاعت | حلقہ دوم 2011ء، حلقہ سوم 2019ء |
کتاب ڈھائی سو سالہ انسان، اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی مختلف تقریروں کا اقتباس ہے جس میں آپ نے شیعہ ائمہ معصومینؑ کی سیاسی زندگی پر گفتگو کی ہیں۔ اس کتاب کو ڈھائی سو سالہ انسان کے نظریے کی بنیاد پر لکھی گئی ہے۔ جس کے تحت شیعہ ائمہؑ کی زندگی اگرچہ ظاہری طور پر ایک دوسرے سے مختلف ہے لیکن مجموعی طور پر ان سب کی زندگی پیغمبر اکرمؐ کی رحلت سے لے کر سنہ 260ھ تک جو کہ ڈھائی سو سال بنتی ہے، ایک ہی نقطے کی طرف رواں دواں تھی اور یہ سب کے سب ان تمام سالوں میں اسلامی حکومت کی تشکیل کے کے لئے کوشاں تھے۔
اس کتاب کے مضامین کو رہبر معظم انقلاب کی تقاریر اور خطبات سے اقتباس کیا گیا ہے جسے آپ نے سنہ 1980ء سے سن 2010ء تک ارشاد فرمایا ہے۔ اس کتاب کی اشاعت کے مختصر عرصے بعد اس کے مضامین کو نئی ترتیب کے ساتھ رہبر معظم کے دوسری تقریروں سے مزید مطالب کے اضافے کے ساتھ حلقہ اول اور سوم کے نام سے دوبارہ شایع کی گئی۔
کتاب ڈھائی سو سالہ انسان فارسی زبان میں لکھی گئی ہے اور اب تک 80 مرتبہ سے زیادہ شایع ہو چکی ہے اسی طرح دنیا کے مختلف زبانوں میں اس کا ترجمہ بھی ہوا ہے۔
اہمیت اور منزلت
"کتاب ڈھائی سو سالہ انسان" شیعہ مرجع تقلید اور ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تقریروں پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب ڈھائی سو سالہ انسان کے نظریے کے بارے میں جسے رہبر معظم نے اسلامی انقلاب کی کامیابی سے پہلے اور شاہ ایران کے خلاف ایرانی عوام کی تحریکوں میں کی گئی تقریروں میں بیان کی ہیں۔[1] یہ کتاب فارسی زبان میں کئی مرتبہ شایع ہو چکی ہے اور اب تک 10 سے زیادہ مختلف زبانوں میں اس کتاب کا ترجمہ ہو چکا ہے۔[2] اسی طرح ایران میں کئی تعلیمی کورسس[3] اور مختلف مقابلے[4] اس کتاب کے بیس پر منعقد کی گئی ہیں۔
جنبش تنظیم مستقبل العدالہ یمن کے سیکریٹری جنرل سید حسن علی العماد کے مطابق اس کتاب نے جہاد اور دشمن کے ساتھ مقابلے کے حوالے سے یمن کے شیعوں کی سوچ میں مثبت تبدیل لے آئی ہے۔[5]
کتاب کا نام
ڈھائی سو سالہ انسان کا نظریہ شیعہ ائمہ معصومینؑ کے دور امامت پر محیط 250 سال کے عرصے کی طرف اشارہ ہے جو پیغمبر اکرمؐ کی رحلت یعنی سنہ 11 ہجری سے شروع ہو کر غیبت صغری یعنی 260ھ تک ختم ہوتا ہے، رہبر معظم اس پورے عرصے کو ایک انسان کی زندگی کے ساتھ تشبیہ دیتے ہیں جس نے ڈھائی سو سال زندگی گزاری ہو۔[6]
موضوع اور نقطہ نظر
کتاب کے مقدمے میں درج شده مطالب کے مطابق یہ کتاب درج ذیل نقطہ نظرات پر مشتمل ہے:
- شیعہ ائمہؑ، فقط علمی، اعتقادی اور کلامی جہاد نہیں بلکہ ان کی زندگی خاص سیاسی موقف پر مشتمل جہل مسلسل پر محیط تھی۔[7]
- ائمہ معصومینؑ شخصیت، نقطہ نظر، ہدف اور سیاسی موقف کے حوالے سے یکساں اور ایک دوسرے کے ساتھ بالکل ہم آہنگ تھے، ائمہ رسول خدا کی رحلت سے سن 260ھ تک اسلامی حکومت کی تشکیل میں کوشاں تھے۔[8]
- ائمہ معصومین اگرچہ خود مسلح جد و جہد کے خواہاں نہیں تھے لیکن مسلح جد و جہد کرنے والوں کی مذمت بھی نہیں کرتے تھے۔[9]
فصل بندی اور ترتیب
کتاب ڈھائی سو سالہ انسان ایک اشارہ ایک مقدمہ اور 17 فصول پر مشتمل ہے۔
- پہلی فصل: پیغمبر اعظمؐ
- دوسری فصل: امامت
- تیسری فصل: امیرالمؤمنینؑ
- چوتھی فصل: حضرت فاطمۃ الزہرا(س)
- پانچویں فصل: امام حسنؑ
- چھٹی فصل: امام حسینؑ
- ساتویں فصل: زینب کبری اور سفیران کربلا کا کردار
- آٹھویں فصل: واقعہ کربلا کے بعد کی سیاسی اور اجتماعی شرایط
- نویں فصل: امام سجادؑ
- دسویں فصل: امام باقرؑ: فکری اور تشکیلاتی سازندگی دور
- کیارہویں فصل: اواخر حکومت بنی امیہ و امامت امام صادقؑ
- بارہویں فصل: امام صادقؑ
- تیرہویں فصل: پوشیدہ تشکیلات
- چودہویں فصل: امام کاظمؑ
- پندرہویں فصل: امام رضاؑ
- سولہویں فصل: امام جوادؑ، امام ہادیؑ اور امام عسکریؑ
- ستارہویں فصل: ڈھائی سو سالہ انسان کا انجام
طباعت اور ترجمہ
کتاب ڈھائی سو سالہ انسان کو مرکز صہبا نے 2011ء میں 375 صفحوں میں شایع کیا۔[10] اور سنہ 2020ء تک یہ کتاب 85 مرتبہ شایع ہو چکی ہے۔[11]
اس کتاب کا مختلف زبانوں جیسے عربی، انگریزی، اردو، آذری، کردی، ترکی استانبولی، ہندی، سندی، آلمانی، تایلندی،[12] ہوسا اور فرانسیسی وغیرہ میں ترجمہ ہو چکا ہے۔[13]
تکمیلی حلقات
سنہ 2019ء کو اس کتاب کا تکمیلی مسودہ مخاطب کی نوعیت کی بنیاد پر پر شایع ہوا۔[14] اس مسودے میں آیت اللہ خامنہ ای کی سنہ 2017 تک کی مزید 600 تقاریر کو شامل کر کے مزید دو کتابوں کو اضافہ کیا گیا:[15]
- پہلا حصہ: اسی کتاب (سنہ 2011ء کو منتشر ہونے والی کتاب) کی محوریت پر نوجوانوں کے لئے مرتب کیا گیا۔ یہ حصہ تصویری نمونوں پر مشتمل ہے۔[16]
- تیسرا حصہ: پہلے اور دوسرے حصے کو آخری شکل دینے کے لئے 900 صفحات پر مشتمل ایک جامع حصہ جو ائمہ علیہم السلام کی زندگی کا بغور اور محققانہ مطالعہ کے خواہشمند حضرات کے لئے مرتب کیا گیا۔[17] یہ حصہ 260 تقریروں پر مشتمل ہے جس میں تاریخی واقعات کی تفصیل اور ان پر تجزیہ و تحلیل کی گئی ہے۔[18] اس حصے کے ابواب کے عناوین درج ذیل ہیں:
- خاموشی اور ہمکاری کا دور، پیغمبر اکرم کی رحلت سے قتل عثمان تک
- اقتدار اور مظلومیت کا دور، قتل عثمان سے صلح امام حسنؑ تک
- سازندہ مختصر تحریک، صلح امام حسنؑ سے امام حسینؑ کی شہادت تک
- سازندہ طویل المیعاد تحریک، امام حسینؑ کی شہادت سے امام حسن عسکریؑ کی شہادت تک۔[19]
حوالہ جات
- ↑ غفاری، از نیمہ خرداد، ۱۳۹۸ش، ص۷۴؛ خامنہای، انسان ۲۵۰ سالہ، ۱۳۹۱ش، ص۱۵۔
- ↑ «انسان ۲۵۰ سالہ تبیین استراتژی امامان در جریانِ مبارزہ سیاسی»، خبرگزاری فارس
- ↑ «دورہ تربیت مدرس کتاب «انسان ۲۵۰ سالہ» آغاز میشود»، خبرگزاری حوزہ۔
- ↑ «مسابقہ کتابخوانی انسان ۲۵۰ سالہ برگزار میشود» ادارہ کل فرہنگ و ارشاد اسلامی استان تہران
- ↑ توزیع کتاب آیتاللہ خامنہای در یمن، نگاہہا را تغییر داد، خبرگزاری تسنیم۔
- ↑ انسان ۲۵۰ سالہ، ۱۳۹۰ش، ص۱۶۔
- ↑ انسان ۲۵۰ سالہ، ۱۳۹۰ش، ص۱۶-۱۷۔
- ↑ انسان ۲۵۰ سالہ، ۱۳۹۰ش، ص۱۷ و ۱۸۔
- ↑ انسان ۲۵۰ سالہ، ۱۳۹۰ش، ص۱۷۔
- ↑ خامنہای، انسان ۲۵۰ سالہ، ۱۳۹۱ش، ص۵-۴۔
- ↑ «انسان ۲۵۰ سالہ تبیین استراتژی امامان در جریانِ مبارزہ سیاسی»، خبرگزاری فارس
- ↑ «انسان ۲۵۰ سالہ تبیین استراتژی امامان در جریانِ مبارزہ سیاسی»، خبرگزاری فارس
- ↑ ترجمہ «انسان ۲۵۰ سالہ» بہ اردو و آذری، خبرگزاری تسنیم۔
- ↑ «انسان ۲۵۰ سالہ» چگونہ خلق شد؟، خبرگزاری تسنیم۔
- ↑ «انسان ۲۵۰ سالہ» چگونہ خلق شد؟، خبرگزاری تسنیم۔
- ↑ انسان ۲۵۰ سالہ، حلقہ سوم، ۱۳۹۸ش، ص۱۰۔
- ↑ انسان ۲۵۰ سالہ، حلقہ سوم، ۱۳۹۸ش، ص۱۱۔
- ↑ «انسان ۲۵۰ سالہ» چگونہ خلق شد؟، خبرگزاری تسنیم۔
- ↑ انسان ۲۵۰ سالہ، حلقہ سوم، ۱۳۹۸ش۔
مآخذ
- انسان ۲۵۰ سالہ: بیانات مقام معظم رہبری دربارہ زندگی سیاسی - مبارزاتی ائمہ معصومین، تہران، مرکز صہبا، ۱۳۹۰ش۔
- «انسان ۲۵۰ سالہ تبیین استراتژی امامان در جریانِ مبارزہ سیاسی»، خبرگزاری فارس، انتشار ۱۱ آذر ۱۳۹۹ش، مشاہدہ ۴ اردیبہشت ۱۴۰۱ش۔
- انسان ۲۵۰ سالہ، حلقہ سوم، ۱۳۹۸ش۔
- «انسان ۲۵۰ سالہ» چگونہ خلق شد؟، خبرگزاری تسنیم، انتشار ۱۱ دی ۱۳۹۶ش، مشاہدہ ۴ اردیبہشت ۱۴۰۱ش۔
- «توزیع کتاب آیتاللہ خامنہای در یمن، نگاہہا را تغییر داد»، خبرگزاری تسنیم، انتشار ۱۷ مہر ۱۳۹۵ش، مشاہدہ ۴ اردیبہشت ۱۴۰۱ش۔
- خامنہای، سید علی، انسان ۲۵۰ سالہ، مرکز صہبا، ۱۳۹۱ش۔
- «دورہ تربیت مدرس کتاب «انسان ۲۵۰ سالہ» آغاز میشود»، خبرگزاری حوزہ، انتشار ۴ مہر ۱۳۹۸ش، مشاہدہ ۴ اردیبہشت ۱۴۰۱ش۔
- غفاری، مصطفی، از نیمہ خرداد، مؤسسہ پژوہشی فرہنگی انقلاب اسلامی، ۱۳۹۸ش۔
«مسابقہ کتابخوانی انسان ۲۵۰ سالہ برگزار میشود» ادارہ کل فرہنگ و ارشاد اسلامی استان تہران، انتشار ۲۰ آبان ۱۳۹۸ش، مشاہدہ ۴ اردیبہشت ۱۴۰۱ش۔