سنہ 2013 عیسوی
Appearance
(2013 عیسوی سے رجوع مکرر)
سنہ 2013 عیسوی، حضرت عیسیٰ کی ولادت کے بعد اکیسویں صدی کی دوسری دہائی کا تیسرا سال ہے۔
واقعات
- عراق کے شیعہ ملیشیا تحریک نجباء کی باضابطہ بنیاد رکھی گئی جس کے بانی اور سیکرٹری جنرل اکرم الکعبی ہیں۔[1]
- شام اور عراق میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے قیام کا اعلان
- آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر برائے عالم اسلام محمد علی تسخیری کا تقرر
- 10 جنوری : کوئٹہ ایک سنوکر کلب پر دہشتگردوں کا حملہ جس میں 96 افراد مارے گئے اور 150 افراد زخمی ہوئے۔[2]
- فروری: سید حیدرعلی ماہر امراض چشم اور ان کے بیٹے کو لاہور میں جبکہ کراچی میں نیوی کے آفیسر سید عظیم حیدر کاظمی کو قتل کیا گیا۔[3]
- 17 فروری: ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ مین ایک بم دھماکہ ہوا جس میں 84 افراد مارے گئے اور 190 افراد زخمی ہوئے۔[4]
- فروری: لاہور میں سید علی حیدر اور ان کے بیٹے کی ٹارگٹ کلنگ، اور کراچی میں سید عظیم حیدر کاظمی کی ٹارگٹ کلنگ۔[5]
- نومبر : راولپنڈی میں عاشورا کے دوران حملہ، جس میں 8 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے۔[6]
- دسمبر: صفر المظفر 1435 ہجری، اربعین پیدل مارچ میں دو کروڑ زائرین شریک ہوئے تھے۔[7] بعض رپورٹوں کے مطابق یہ تعداد ڈیڑھ کروڑ کے لگ بھگ تھی۔[8]
وفیات
- 23 جون: شہادت حسن شہاتہ؛ مصر کے شیعہ رہنما (14 شعبان 1434ھ)
- 8 اپریل: وفات عبد الہادی فضلی، حوزہ علمیہ کے درسی طریقہ کار میں تجدید کرنے والے، (27 جمادی الاولی 1434ھ)
- 23 نومبر: وفات محمد تقی مطہری بروجردی (19 محرم 1435 ہجری)
- 7 ستمبر: وفات سید حسن طاہری خرم آبادی (2 ذی القعدہ 1434ھ)
- 21 فروری: وفات عزیز اللہ خوشوقت (8 ربیع الثانی 1434ھ)
- 9 مارچ: وفات سید مجتبیٰ موسوی لاری (26 ربیع الثانی 1434ھ)
- 18 مارچ: شہادت سید سبط جعفر زیدی؛ کراچی پاکستان کے شیعہ شاعر اور ادیب [9]
- 16 جون: وفات سید یوسف مدنی تبریزی (7 شعبان 1434ھ)
حوالہ جات اور مآخذ
- ↑ «ساختار حشد شعبی عراق؛ مہمترین گروہ ہای تشکیل دہندہ آن»، خبرگزاری تسنیء۔
- ↑ دیدہبان حقوق بشر، «پاکستان: قتل عام شیعیان توسط افراط گرایان»، وبگاہ دیدہبان
- ↑ The New Yorker, The Shiite Murders: Pakistan’s Army of Jhangvi
- ↑ counter terrorism guide, "Historic Timeline"
- ↑ The New Yorker, The Shiite Murders: Pakistan’s Army of Jhangvi
- ↑ The Wire, The Rising Threat Against Shia Muslims in Pakistan
- ↑ سایت خبری فردا۔
- ↑ سايت خبري فردا
- ↑ شہید استاد سبط جعفر کی جدائی کو 8 سال بیت گئے شیعہ نیوز