14 رجب
(۱۴ رجب المرجب سے رجوع مکرر)
14 رجب ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا 191 واں دن ہے۔
- 2ھ۔ سریہ عبداللہ بن جحش؛ مسلمانوں کا مشرکینِ مکہ سے پہلا معرکہ
- 279ھ۔ مرگ معتمد عباسی؛ قاتل امام حسن عسکری
- 1418ھ۔ وفات مرزا حسین ہبۃ اللہی مراغی؛ فقیہ، مفسر و استاد حوزہ علمیہ (15 نومبر 1997ء)
پندرہویں رجب کی رات کے اعمال
- دو رکعتی تین نماز جس کی کیفیت تیرہ رجب کی رات کے اعمال میں بیان ہوئی ہے۔
- غسل کرنا
- احیاء کرنا (شب زندہ داری)
- زیارت امام حسینؑ
- دو رکعتی 15 نماز جس کی ہر ركعت میں ایک بار حمد اور دس مرتبہ سورہ توحید ہے۔
- دو رکعتی 6 نماز جس کی ہر رکعت میں سورہ حمد، سورہ توحید، سورہ فلق، سورہ ناس، آیت الكرسى اور سورہ قَدْر کو چار چار مرتبہ پڑھا جاتا ہے اور سلام کے بعد چار مرتبہ یہ دعا پڑھی جاتی ہے: "اَللهُ اَللهُ رَبّى لا اُشْرِكُ بِهِ شَیْئا وَلا اَتَّخِذُ مِنْ دُونِه وَلِیّا"