مندرجات کا رخ کریں

مسودہ:مسجد الاقمر

ویکی شیعہ سے
مسجد الاقمر
مسجد الاقمر قاہرہ
مسجد الاقمر قاہرہ
ابتدائی معلومات
بانیمأمون بطائحی
تاسیس600 ھ ق
استعمالمسجد
محل وقوعقاہرہ
مشخصات
رقبہ24×38
موجودہ حالتفعال
معماری


مثال مسجد الاقمر (چاند کی روشنی سے منور مسجد) قاہرہ میں فاطمی دور کی باقی رہ جانے والی شیعہ عمارات میں سے ایک ہے۔[1] یہ مسجد سنہ 519ھ/1125ء میں فاطمی خلیفہ "الآمر باحکام اللہ" کے وزیر مامون بطائحی کے حکم پر تعمیر کی گئی۔[2]

مسجد الاَقمر کے صدر دروازے کا بالائی حصہ

مسجد کے صدر دروازے پر ایسے نقش و نگار اور تزئینات موجود ہیں جنہیں بعض محققین اہل بیتؑ کی تعظیم و تکریم کا جلوہ سمجھتے ہیں۔[3] صدر دروازے کے فوقانی حصے میں ایک بیضوی نقش کے اندر تین دائرے دکھائی دیتے ہیں، جن میں رسول اکرمؐ اور امام علیؑ کے اسامی خط کوفی میں ایک دوسرے کے ساتھ درج ہیں۔[4] اسی طرح مسجد کے صدر دروازے پر آیت تطہیر بھی خط کوفی میں کندہ ہے۔[5]

اسلامی فنون کی محققہ کیرولین رینسم ولیمز کے مطابق، اس آیت کا مسجد کے صدر دروازے پر کندہ کیا جانا معمار کے شیعہ رجحان کی علامت ہوسکتا ہے؛ کیونکہ شیعہ تفاسیر کے مطابق آیتِ تطہیر پنجتن آل عبا کے بارے میں نازل ہوئی ہے۔[6]

مرکزی طاق کے دونوں جانب چھوٹے چھوٹے طاق موجود ہیں، جن کے وسط میں امام علیؑ کا نام کندہ ہے اور اس کے گرد دائرے کی شکل میں رسول اکرمؐ کا نام لکھا گیا ہے۔[7] انگریز مستشرق ہیلن برانڈ (پیدائش: 1943ء) نے احتمال ظاہر کیا ہے کہ یہ نقش حدیث مدینۃ العلم سے ماخوذ ہے، جس میں رسولِ اکرمؐ نے خود کو شہرِ علم اور امام علیؑ کو اس کا دروازہ قرار دیا ہے۔[8]

مصر کی مسجد الاقمر

مسجد کی مقرنس کاری (تہہ دار نقش و نگار) میں اس آیت إِنَّ اللَّہَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا وَالَّذِينَ ہُمْ مُحْسِنُونَ کے ساتھ محمدؐ اور علیؑ کے نام بھی کندہ کیے گئے ہیں۔[9] ولیمز کے مطابق، "إِنَّ اللَّہَ مَعَ۔۔۔" کے الفاظ کو محمدؐ اور علیؑ کے ناموں کے ساتھ ملا کر اس طرح بھی پڑھا جاسکتا ہے کہ "اللہ محمدؐ اور علیؑ کے ساتھ ہے"،[10] ان کے نزدیک یہ ایک ایسا مفہوم ہے جس میں شیعی فکر کا رجحان نمایاں نظر آتا ہے۔[11]

صدر دروازے کی دونوں اطراف بھی ایسی تزئینات موجود ہیں جنہیں بعض محققین نے شیعی اشارات قرار دیا ہے۔ ایک فریم میں آویزاں چراغ آیت نور اور حدیث امان کی طرف اشارہ سمجھا جاتا ہے؛ اس حدیث میں اہل بیتؑ کو رہنمائی کرنے والے ستاروں سے تشبیہ دی گئی ہے۔[12] اسی طرح بعض محققین کے مطابق پھول اور گلدان کی نقش کاری امام حسنؑ اور امام حسینؑ کی طرف اشارہ ہوسکتی ہے۔[13] بعض دیگر محققین نے صدر دروازے کی ساخت میں موجود پانچ طاقچوں کو پنجتن آل عبا کی علامتی منظر کی طرف اشارہ قرار دیا ہے۔[14]


مسجدِ اقمر 24 × 38 میٹر کے رقبے پر تعمیر کی گئی ہے۔[15] مسجد کا بیرونی حصہ سڑک کے متوازی بنایا گیا ہے، جبکہ اندرونی عمارت قبلہ رُخ ہے۔ اسی وجہ سے مسجد کے معماری نقشے میں ایک خاص قسم کا خم یا ٹیڑھاپن پیدا ہوگیا ہے۔[16]

حوالہ جات

  1. عنایتی، «مطالعہ تطبیقی سردرمسجد جورجیر اصفہان و مسجدالاقمر قاہرہ»، ص60۔
  2. مقریزی، الخطط، 1270ھ، ج2، ص290؛ حسینی، النقوش الکتابیۃ الفاطمیۃ، 2007ء، ص256-257۔
  3. برنس-ابوسیف، معماری اسلامی در قاہرہ، 1391شمسی، ص114؛ بلوم، ہنر و معماری اسلامی در آفریقای شمالی، 1393شمسی، ص221۔
  4. فرج‌الحسینی، کتیبہ‌ہای فاطمیان بر ابنیہ‌ہایی در مصر، 1393شمسی، ص264۔
  5. فرج‌الحسینی، کتیبہ‌ہای فاطمیان بر ابنیہ‌ہایی در مصر، 1393شمسی، ص264۔
  6. عنایتی، «مطالعہ تطبیقی سردرمسجد جورجیر اصفہان و مسجدالاقمر قاہرہ»، ص61۔
  7. عنایتی، «مطالعہ تطبیقی سردرمسجد جورجیر اصفہان و مسجد الاقمر قاہرہ»، ص62۔
  8. عنایتی، «مطالعہ تطبیقی سردرمسجد جورجیر اصفہان و مسجدالاقمر قاہرہ»، ص62۔
  9. عنایتی، «مطالعہ تطبیقی سردرمسجد جورجیر اصفہان و مسجدالاقمر قاہرہ»، ص62۔
  10. عبدالوہاب، تاریخ المساجد الاثریۃ، 1946ء، ج1، ص70، 100، 137؛ عنایتی، «مطالعہ تطبیقی...»، ص62۔
  11. عنایتی، «مطالعہ تطبیقی سردرمسجد جورجیر اصفہان و مسجدالاقمر قاہرہ»، ص62۔
  12. عنایتی، «مطالعہ تطبیقی سردرمسجد جورجیر اصفہان و مسجدالاقمر قاہرہ»، ص63۔
  13. عنایتی، «مطالعہ تطبیقی سردرمسجد جورجیر اصفہان و مسجدالاقمر قاہرہ»، ص63۔
  14. عنایتی، «مطالعہ تطبیقی سردرمسجد جورجیر اصفہان و مسجدالاقمر قاہرہ»، ص63۔
  15. برنس-ابوسیف، معماری اسلامی در قاہرہ، 1391شمسی، ص114؛ بلوم، ہنر و معماری اسلامی در آفریقای شمالی، 1393شمسی، ص221۔
  16. برنس-ابوسیف، معماری اسلامی در قاہرہ، 1391شمسی، ص114؛ بلوم، ہنر و معماری اسلامی در آفریقای شمالی، 1393شمسی، ص221۔

مآخذ

  • برنس- ابوسیف، دوریس، معماری اسلامی در قاہرہ، ترجمہ ادشیر اشراقی، تہران، مؤسسہ تألیف، ترجمہ و نشر آثار ہنری متن، 1391ہجری شمسی۔
  • بلوم، جاناتان ام، ہنر و معماری اسلامی در آفریقای شمالی، ترجمہ محمدتقی فرامرزی، تہران، پژوہشکدہ ہنر، 1393ش.
  • حسینی، فرج حسین فرج، النقوش الکتابیۃ الفاطمیۃ، قاہرہ، بی‌نا، 2007ء۔
  • عبدالوہاب، حسن، تاریخ المساجد الاثریۃ، قاہرہ، بی‌نا، 1946ء۔
  • عنایتی، نازنین، «مطالعہ تطبیقی سردرمسجد جورجیر اصفہان و مسجدالاقمر قاہرہ»(اصفہان کی مسجدِ جورجیر اور قاہرہ کی مسجدِ اقمر کے صدر دروازوں کا تقابلی مطالعہ)، نشر مطالعات عالی ہنر، دورہ اول، شمارہ 2، سرما 1398ہجری شمسی۔
  • فرج‌الحسینی، کتیبہ‌ہای فاطمیان بر ابنیہ‌ہایی درمصر، ترجمہ سیدمحمد فدوی، تہران، فرہنگستان ہنر جمہوری اسلامی، پژوہشکدہ ہنر، 1393ہجری شمسی۔
  • مقریزی، احمد، الخطط، بولاق، بی‌جا، 1270ھ۔