محدث

ویکی شیعہ سے
(محدثین سے رجوع مکرر)

مُحَدِّث یا حدیث‌ شناس اس شخص کو کہا جاتا ہے جو حدیث، راوی، حدیثی اصطلاحات، صحیح اور ضعیف احادیث اور احادیث پر ہونے والے اعتراضات کے بارے میں علم رکھتا ہو۔ اکثر محدثین نے مفصل حدیثی کتابیں لکھی ہیں۔ مشہور شیعہ محدیثن میں کتب اربعہ کے مصنفین کُلِینی، شیخ صدوق اور شیخ طوسی کا نام سر فہرست ہیں ان کے علاوہ علامہ مجلسی اور شیخ حُرّ عاملی بھی دورہ صفویہ کے نامدار شیعہ محدثین میں شمار ہوتے ہیں۔ متأخرین میں مستدرک الوسائل کے مصنف محدث نوری اور سفینۃ البِحار کے مصنف شیخ عباس قمی شیعہ محدثین میں زیادہ مشہور ہیں۔

تعریف

کتاب مقباس الہدایۃ میں عبداللہ مامقانی کے مطابق محدث اس شخص کو کہا جاتا ہے جو کسی حدیث کو ثابت کرنے کے تمام راستوں سے واقف ہو، راویوں کے نام اور ان کی عدالت کے بارے میں علم رکھتا ہو نیز احادیث میں کسی چیز کی کمی بیشی سے بھی آگاہی رکھتا ہو۔[1] محمدرضا مامقانی مقباس الہدایہ پر لکھے گئے اپنے حاشیے میں لکھتے ہیں: محدث اس شخص کو کہا جاتا ہے جو علم حدیث اور اس کے اصطلاحات سے واقف ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے اقسام اور انواع سے بھی آگاہ ہو۔[2] اسی طرح کتاب کشاف سے نقل کرتے ہوئے وہ لکھتے ہیں اصطلاحات الفنون، حدیث کا سننا، لکھنا، پڑھنا، حفظ کرنا اور احادیث کی تلاش میں حدیث مختلف شہروں کا سفر کرنا محدث کی خصوصیات میں شمار ہوتے ہیں۔[3] شہید ثانی اس شخص کو محدث کہتے ہیں جو پیغمبر اکرم اور ائمہ معصومین کی سنت کے بارے میں علم حاصل کرنے میں مشغول ہو۔[4]

عبداللہ مامقانی کے مطابق اگر رجالی منابع میں کسی شخص کی بعنوان محدث تعارف کی گئی ہو تو یہ اس کی مدح شمار ہو گی اگرچہ یہ چیز اس کی توثیق شمار نہیں کیا جا سکتا۔[5]

محدث، رجالی اور راوی

عبد اللہ مامقانی راوی، مُسنِد، محدِّث اور حافظ وغیرہ جیسے اصطلاحات کا آپس میں موازنہ کرتے ہوئے[6] لکھتے ہیں کہ راوی اس شخص کو کہا جاتا ہے جو صرف روایت نقل کرتا ہے، چاہے سند کے ساتھ ہو یا بغیر سند کے۔ راوی کا مقام محدث سے نیچے ہے[7] اسی طرح وہ تصریح کرتے ہیں کہ فقط حدیث سننے والے کو محدث نہیں کہا جاتا ہے۔[8]

علم درایہ کے ماہرین کہتے ہیں کہ رجالی اس شخص کو کہا جاتا ہے جو حدیث کے راویوں اور ان کی خصوصیات کو جانتا ہو اور ان میں سے ہر ایک کے معتبر ہونے اور نہ ہونے کے بارے میں رائے دے۔ لیکن محدث اس شخص کو کہا جاتا ہے جو راویوں اور ان کی خصوصیات کے ساتھ ساتھ احادیث کے سند اور متن کے بارے میں بھی صاحب نظر ہو اور ضعیف یا صحیح احادیث کو ایک دوسرے سے پہنچان سکتا ہو۔ [9]

اخباری کے معنی میں

بعض منابع میں اصولیوں اور عقلی علوم کے ماہرین کے مقابلے میں صرف احادیث پر اعتماد کرنے والے اخباریوں پر بھی محدث کا اطلاق کرتے ہوئے انہیں اصحاب حدیث کے نام سے یاد کرتے ہیں۔[10]

مشہور شیعہ محدثین

شیعہ محدثین کو دو اعتبار سے تقسیم کیا جاتا ہے۔ ایک دفعہ تاریخی اعتبار سے متقدمین اور متأخرین میں[11] جبکہ دوسری بار انہیں علم حدیث میں ان کے نظریات اور نقطہ نظر کے اعتبا سے مکتب حدیثی قم اور مکتب حدیثی کوفہ وغیرہ میں تقسیم کرتے ہیں۔[12]

کتب اربعہ کے مصنفین

شیعہ معتبر حدیثی مجموعے، کتب اربعہ کے مصنفین قدیم شیعہ محدثین میں سے ہیں جن کے آثار اب تک باقی ہیں۔ الکافی کے مصنف محمد بن یعقوب کلینی (ولادت 329ھ)، من لایحضرہ الفقیہ اور کئی دوسرے حدیثی کتابوں کے مصنف شیخ صدوق (ولادت 381ھ) اور تہذیب الاحکام اور الاستبصار کے مصنف شیخ طوسی (ولادت 460ھ) جو چوتھے اور پانچویں صدی ہجری میں زندگی گزارتے تھے۔[13]

دورہ صفویہ کے محدثین

ایران میں دورہ صفویہ کے محدثین نے اخباریوں کے عروج کے وقت شیعہ حدیثی میراث کی حفاظت اور توسیع میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہوئے[14] متعدد جوامع حدیثی تصنیف کی ہیں۔[15] بحار الانوار جو کہ شیعوں کی سب سے بڑی حدیثی مجموعہ ہے اسی دور کی پیداوار ہے۔ الوافی کے مصنف محمد محسن فیض کاشانی(ولادت 1091ھ)، وسائل الشیعہ کے مصنف شیخ حر عاملی (ولادت 1100ھ) اور بحار الانوار کے مصنف محمدباقر مجلسی (ولادت 1110ھ) اسی دور میں زندگی گزارتے تھے۔ [16]

متأخر شیعہ محدثین

مستدرک الوسائل کے مصنف محدث نوری (ولادت 1320ھ)[17] اور سفینۃ البحار کے مصنف شیخ عباس قمی (ولادت 1359ھ) چودہویں اور پندرہویں صدی ہجری کے مشہور شیعہ محدثین میں شمار ہوتے ہیں۔[18]

متعلقہ مضامین

حوالہ جات

  1. مامقانی، مقباس الہدایہ، 1411ھ، ج3، ص49۔
  2. مامقانی، محمدرضا، مقباس الہدایہ، 1411ھ، ج3، ص50۔
  3. مامقانی، محمدرضا، مقباس الہدایہ، 1411ھ، ج5، ص28۔
  4. شہید ثانی، الرعایۃ، 1433ھ، ص50۔
  5. مامقانی، مقباس الہدایۃ، 1411ھ، ج2، ص248۔
  6. مامقانی، مقباس الہدایہ، 1411ھ، ج3، ص49-50۔
  7. مامقانی، مقباس الہدایہ، 1411ھ، ج3، ص49۔
  8. مامقانی، مقباس الہدایہ، 1411ھ، ج3، ص49۔
  9. سبحانی، اصول الحدیث و احکامہ، 1418ھ، ص16؛ قربانی، علم حدیث، 1376ش، ص107۔
  10. بہشتی، اخباریگری، 1390ش، ص39۔
  11. سیفی مازندرانی، مقیاس الرواۃ، 1422ھ، ص55۔
  12. مؤدب، تاریخ حدیث، 1393ش، ص115۔
  13. مؤدب، تاریخ حدیث، 1393ش، ص86۔
  14. مہریزی، حدیث‌ پژوہی، 1390ش، ج2، ص249۔
  15. مہریزی، حدیث‌ پژوہی، 1390ش، ج2، ص261۔
  16. مؤدب، تاریخ حدیث، 1393ش، ص129۔
  17. طباطبائی، تاریخ حدیث شیعہ (2)، 1390ش، ص268۔
  18. طباطبائی، تاریخ حدیث شیعہ (2)، 1390ش، ص271۔

مآخذ

  • بہشتی، ابراہیم، اخباریگری (تاریخ و عقاید)، قم، سازمان چاپ و نشر دار الحدیث، 1390ہجری شمسی۔
  • سبحانی، جعفر، اصول الحدیث و احکامہ، قم، مؤسسۃ النشر الاسلامی، 1418ھ۔
  • سیفی مازندارنی، علی‌اکبر، مقیاس الرواۃ فی کلیات علم الرجال، قم، مؤسسۃ النشر الاسلامی، 1422ھ۔
  • شہید ثانی، زین‌الدین بن علی، الرعایۃ فی علم الدرایۃ، قم، مکتبۃ سماحۃ آیۃ اللہ العظمی مرعشی النجفی، 1433ھ۔
  • طباطبائی، سید محمدکاظم، تاریخ حدیث شیعہ(2) عصر غیبت، قم، دار الحدیث، 1390ہجری شمسی۔
  • قربانی، زین‌العابدین، علم حدیث، قم، انتشارات انصاریان، 1376ہجری شمسی۔
  • مامقانی،‌ عبداللہ، مقباس الہدایۃ فی علم الدرایۃ، تحقیق: محمدرضا مامقانی، قم، مؤسسۃ آل البیت لإحیاء التراث، 1411ھ۔
  • مامقانی، محمدرضا، مستدرکات مقباس الہدایہ فی علم الدرایۃ، قم، مؤسسۃ آل البیت لإحیاء التراث، 1411ھ۔
  • مؤدب، سید رضا، تاریخ حدیث، قم، مرکز بین‌المللی ترجمہ و نشر المصطفی، 1393ہجری شمسی۔
  • مہریزی، مہدی، حدیث‌پژوہی، قم، دار الحدیث، 1390ہجری شمسی۔