مندرجات کا رخ کریں

"عمرہ مفردہ" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی شیعہ سے
imported>E.musavi
imported>E.musavi
سطر 34: سطر 34:


==با فضیلت ترین عمرہ مفردہ==
==با فضیلت ترین عمرہ مفردہ==
کتب فقہی کے مطابق، دیگر مہینوں کی بہ نسبت ماہ [[رجب]] میں عمرہ مفردہ کا ثواب زیادہ ہے۔ [[روایات]] میں بھی یہ مسئلہ ذکر ہوا ہے۔ [[وسائل الشیعہ]] میں [[پیغمبر اکرم (ص)]] و [[امام جعفر صادق (ع)]] سے روایات میں نقل ہوا ہے کہ ماہ رجب میں ہونے والا عمرہ مفردہ سب سے زیادہ فضیلت حامل ہے۔
کتب فقہی کے مطابق، دیگر مہینوں کی بہ نسبت ماہ [[رجب]] میں عمرہ مفردہ کا ثواب زیادہ ہے۔ [[روایات]] میں بھی یہ مسئلہ ذکر ہوا ہے۔ [[وسائل الشیعہ]] میں [[پیغمبر اکرم (ص)]] و [[امام جعفر صادق (ع)]] سے روایات میں نقل ہوا ہے کہ [[ماہ رجب]] میں ہونے والا عمرہ مفردہ سب سے زیادہ فضیلت کا حامل ہے۔


==حوالہ جات==
==حوالہ جات==

نسخہ بمطابق 18:14، 8 جولائی 2019ء

عمرہ مُفردہ، عمرہ کی ایک قسم ہے اور اسے خانہ کعبہ کی زیارت کے مناسک و اعمال کے طور پر انجام دیا جاتا ہے۔ عمرہ کی اس قسم کا حج سے کوئی ربط نہیں ہے۔ اس اعتبار سے عمرہ مفردہ عمرہ تمتع کے مقابلے میں ہے جو حج تمتع کا جزء ہے۔ یہ جداگانہ انجام پاتا ہے اسی لئے اسے مفردہ کا نام دیا گیا ہے۔

عمرہ مفردہ کے اعمال یہ ہیں: احرام، طواف، نماز طواف، سعی بین صفا و مروه، تقصیر یا حلق، طواف نساء و نماز طواف نساء۔ احادیث و فقہاء کے اقوال کے مطابق، ماہ رجب میں عمرہ مفردہ کی فضیلت دیگر مہینوں سے زیادہ ہے۔

عمرہ

عمرہ: احرام، طواف و سعی پر مشتمل اعمال و عبادات کے مجموعے کو کہتے ہیں جو خانہ خدا کی زیارت کے موقع پر انجام دیا جاتا ہے۔ عمرہ کی دو قسم ہے: عمرہ تمتع و عمرہ مفردہ۔ عمرہ تمتع، حج تمتع کے ساتھ انجام دیا جاتا ہے اور اس کا ایک جزء ہے۔ عمرہ مفردہ حج سے جدا انجام دیا جاتا ہے اور اس کا حج سے کوئی ربط نہیں ہے۔

فقہاء عمرہ کو بھی حج کی طرح ہر مسلمان کے لئے جو اس کے شرائط رکھتا ہو، زندگی میں ایک بار واجب اور ایک سے زیادہ بار مستحب مانتے ہیں۔

وجہ تسمیہ و اقسام

عمرہ مفردہ کو مفردہ اس لئے کہا جاتا ہے چونکہ وہ حج کا حصہ نہیں ہے اور اس کے علاوہ انجام دیا جاتا ہے۔ اسی سبب سے اسے عمرہ مبتولہ (بریدہ) بھی کہا جاتا ہے۔

عمرہ قران و عمرہ افراد، عمرہ مفردہ کی قسمیں ہیں۔ عمرہ قران ان کے لئے ہے جن پر حج قران واجب ہو اور عمرہ افراد ان افراد کے لئے ہے جن پر حج افراد واجب ہے۔

اعمال عمرہ مفردہ

عمرہ مفردہ سات عمل سے تشکیل پایا ہے جو بالترتیب درج ذیل ہیں:

  1. احرام
  2. طواف
  3. نماز طواف
  4. سعی بین صفا و مروہ
  5. تقصیر یا حلق
  6. طواف نساء
  7. نماز طواف نساء

عمرہ مفردہ و عمرہ تمتع میں فرق

عمرہ مفردہ و عمرہ تمتع میں مندرجہ ذیل فرق پایا جاتا ہے:

با فضیلت ترین عمرہ مفردہ

کتب فقہی کے مطابق، دیگر مہینوں کی بہ نسبت ماہ رجب میں عمرہ مفردہ کا ثواب زیادہ ہے۔ روایات میں بھی یہ مسئلہ ذکر ہوا ہے۔ وسائل الشیعہ میں پیغمبر اکرم (ص) و امام جعفر صادق (ع) سے روایات میں نقل ہوا ہے کہ ماہ رجب میں ہونے والا عمرہ مفردہ سب سے زیادہ فضیلت کا حامل ہے۔

حوالہ جات

  1. فاضل لنکرانى، محمد، احکام عمرہ مفردہ، ۱۴۲۶ق. ص۳۵.

مآخذ

  • ادعیہ و آداب الحرمین فی العمرۃ المفردۃ، مرکز تحقیقات حج، تہران، مشعر، ۱۳۸۳ش.
  • فاضل لنکرانى، محمد، احکام عمرہ مفردہ، انتشارات امیر قلم، قم، یازدہم، ۱۴۲۶ق.
  • کلینی، محمد بن یعقوب، الکافی، محقق، مصحح، غفاری، علی اکبر، آخوندی، محمد، تہران، دارالکتب الإسلامیۃ، چاپ چہارم، ۱۴۰۷ق.