الحقیقۃ کما ہی (کتاب)

ویکی شیعہ سے
الحقیقۃ کما ھی
مشخصات
مصنفجعفر الہادی
موضوعشیعہ مذہب کا تعارف
زبانعربی
مذہبشیعہ
تعداد جلد1
صفحات62
ترجمہفارسی، انگریزی، جرمنی، فرانسیسی، انڈونیشین وغیرہ (33 زبانوں میں)
طباعت اور اشاعت
ناشرمرکز چاپ و نشر مجمع جهانی اهل‌بیت(ع)
سنہ اشاعت1426 ھ


الحَقیقَۃُ کَمَا ہِيَ شیعہ اعتقادات کی معرفی میں لکھی گئی ایک مختصر کتاب ہے جسے شیعہ عالم دین جعفر الہادی (متوفی: سنہ 2020ء) نے عربی زبان میں تحریر کی ہیں۔ مصنف نے اس کتاب میں قرآنی آیات اور احادیث سے استناد کرتے ہوئے بغیر کسی استدلال کے شیعہ مذہب کی معرفی کی ہے۔ اہل بیت عالمی اسمبلی نے اس کتاب کو سنہ 2005ء میں منتشر یا اور رواں سال تک 33 زبانوں میں اس کتاب کا ترجمہ ہوا ہے۔

اس کتاب کا آڈیو ورژن بھی فرانسیسی اور ہسپانوی زبان میں تیار کیا گیا ہے۔

اجمالی تعارف

الحقیقۃ کما ہی عربی زبان میں لکھی گئی ایک مختصر کتاب ہے جس میں قرآنی آیات اور احادیث سے استناد کرتے ہوئے شیعہ مکتب فکر کے اعتقادات کی معرفی کی گئی ہے۔[1]اس کتاب کے مصنف عراق کے شیعہ عالم دین اور اہل بیت عالمی اسمبلی کے رکن جعفر الہادی (متوفی: 1399ہجری شمسی) ہیں۔

اس کتاب میں کسی قسم کی استدلال، اعتراضات، اتہامات اور مختلف اسلامی مذاہب کے درمیان موجود اختلافات سے صرف نظر کرتے ہوئے شیعہ متکب فکر کے اعتقادات کا مختصر تعارف کیا گیا ہے۔[2] مصنف نے چالیس موضوعات کے ضمن میں شیعہ اعتقادات کا دوسرے اسلامی فرقوں کے اعتقادات سے موازنہ کیا ہے۔[3] کتاب الحقیقۃ کما ہی اب تک دنیا کے 33 زندہ زبانوں میں ترجمہ اور شایع ہوئی ہے۔[4]

مضمون اور ساخت

الحقیقۃ کما ہی ایک مختصر کتاب ہے جو ناشر اور مصنف کے مقدمہ‌ کے ساتھ کتاب کا متن فہرست اور فصل بندی کے بغیر شایع ہوئی ہے۔[5] اس کتاب کا مضمون چالیس موضوعات کے ضمن میں شیعہ مذہب اور اس کے اعتقادات کی معرفی کی گئی ہے۔[6]کتاب کا مضمون درج ذیل عناوین میں خلاصہ کیا جا سکتا ہے:

اشاعت اور ترجمہ

کتاب «الحقیقۃ کما ہی» کا فارسی ترجمہ «حقیقت آنگونہ کہ ہست»

سنہ 1426ھ کو اہل بیت عالمی اسمبلی نے اس کتاب کے 6000 نخسے شایع کیا ہے۔[8] در سنہ 1388 ہجری شمسی کو اس کتاب کا فارسی ترجمہ "حقیقت؛ آنگونہ کہ ہست" کے عنوان سے 63 صفحات پر مشتمل شایع ہوا اسی طرح اب تک یہ کتاب دنیا کے 33 زندہ زبانوں میں ترجہ ہوا ہے:

  1. فارسی
  2. البانوی
  3. جرمنی
  4. اُردو
  5. ہسپانوی
  6. انڈونیشین
  7. انگریزی
  8. اطالوی
  9. برمی
  10. بلغاریائی
  11. بنگالی
  12. بوسنیائی
  13. پرتگال
  14. پشتو
  15. فلپائنی
  16. تھائی
  17. ترکی
  18. چیچوئی
  19. ڈینش
  20. روانڈان
  21. روسی
  22. رومانیہ
  23. جاپانی
  24. سندھی
  25. سواحلی
  26. فرانسیسی
  27. فولانی
  28. کرغیز
  29. خمیر (کمبوڈین)
  30. کردی کرمانجی
  31. پتلا
  32. پولش
  33. ہُسائی[9]

اسی طرح اس کتاب کا آڈیو ورژن بھی ہسپانوی، فرانسیسی اور انڈونیشن زبان میں اہل بیت عالمی اسمبلی کے علمی اور ثقافتی ادارے کے توسط سے تیار ہوا ہے۔[10]

حوالہ جات

  1. کتاب گویای "حقیقت آنگونہ کہ ہست" بہ سہ زبان تولید شد خبرگزاری ابنا۔
  2. کرمانی و روزبہ، آینہ آثار، 1401ہجری شمسی، ص 339۔
  3. کرمانی و روزبہ، آینہ آثار، 1401ہجری شمسی، ص 339۔
  4. کرمانی و روزبہ، آینہ آثار، 1401ش، ص 18۔
  5. الہادی، الحقیقۃ کما ہی، 1426ھ۔
  6. الہادی، الحقیقۃ کما ہی، 1426ھ۔
  7. کتاب «حقیقت؛ آن‌گونہ کہ ہست» از سوی معاونت امور فرہنگی مجمع جہانی اہل بیت(ع) منتشر شد۔، حوزہ‌نت۔
  8. الہادی، الحقیقۃ کما ہی، 1426ھ۔
  9. کرمانی و روزبہ، آینہ آثار، 1401ہجری شمسی، ص 18۔
  10. کتاب گویای "حقیقت آنگونہ کہ ہست" بہ سہ زبان تولید شد، خبرگزاری ابنا۔

مآخذ