ام فروہ بنت امام صادق

ویکی شیعہ سے

ام فروہ، امام جعفر صادق (ع) کی بیٹی ہیں۔ ان کی والدہ کا نام فاطمہ بنت حسین بن حسین بن علی (ع) ہے۔ فاطمہ بنت حسین سے امام صادق (ع) کے دو اور بچے اسماعیل و عبد اللہ بھی ہیں۔[1] ابن شہر آشوب کے کلام سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کا نام اسماء اور کنیت ام فروہ تھی۔[2][3]

ام فروہ کی شادی ان کے چچا کے بیٹے حسین بن زید بن علی بن حسین سے ہوئی۔[4] فخر رازی کے مطابق ان کے شوہر عبد العزیز بن سفیان بن عاجم مروانی تھے۔[5]

امام حسین کی مجلس عزا میں شرکت

ابو داود مسترق نقل کرتا ہے کہ میں ایک روز امام صادق (ع) کی خدمت میں تھا تو آپ نے چاہا کہ میں امام حسین (ع) کی مصیبت پر اشعار پڑھوں، اس پہلے کہ میں شروع کرتا آپ نے فرمایا: ام فروہ سے کہو کہ وہ آئیں اور اپنے جد امام حسین (ع) پر پڑنے والی مصیبت کا تذکرہ سنیں، ام فروہ آئیں اور پشت پردہ بیٹھ گئیں تو امام (ع) نے فرمایا کہ ہاں اب ہمارے لئے اشعار پڑھو۔[6]


حوالہ جات

  1. المفید، الارشاد، ترجمہ و شرح فارسی: محمد باقر ساعدی، تصحیح: محمد باقر بہبودی، بی‌ جا، انتشارات اسلامیہ، ۱۳۸۰ه‍.ش، ص۵۵۳.
  2. المناقب،ابن شهرآشوب،ج۴،ص:۲۸۰
  3. أعیان الشیعة، محسن الأمین،ج۱،ص:۶۶۰
  4. الإتحاف بحب الأشراف، الشبراوی،پاورقی ص:۲۱۶
  5. الشجرة المبارکہ، الفخر الرازی،ص:۹۰
  6. امینی، الغدیر،ج‌۲،ص:۴۱۴

مآخذ

  • ابن شہر آشوب، مناقب، علامہ، قم، ۱۳۷۹ق
  • امین، سید محسن، اعیان الشیعہ، دار التعارف، بیروت، ۱۴۰۳ق
  • شیرازی، جمال الدین، الاتحاف بحب الاشراف، دار الکتب، قم، ۱۴۲۳ق، چاپ اول
  • فخر رازی،الشجرة المبارکة فی أنساب الطالبیة، مکتبه آیة الله مرعشی نجفی، قم، ۱۴۱۹ق، چاپ دوم
  • امینی، عبد الحسین، الغدیر فی الکتاب و السنہ و الادب، قم، مرکز الغدیر للدراسات الاسلامیہ، چاپ اول،‌ ۱۴۱۶ق