النعیم ٹی وی چینل

ویکی شیعہ سے
(النعیم ٹی وی نیٹ ورک سے رجوع مکرر)
النعیم ٹی وی چینل
شیعہ سیٹلائٹ ٹی وی چینل
کوائف
دیگر اسامیالنعیم ٹی وی، النعیم سیٹلائٹ ٹی وی چینل
بانیشیخ محمد یعقوبی
نوعیتدینی
دائرہ کارعلاقائی اور بین الاقوامی
اغراض و مقاصدمکتب اہل بیتؑ کی تبلیغ و ترویج
محل وقوعبصرہ
دیگر معلومات
وضعیتفعال
زبانعربی
مالی منابعمستقل
ویب سائٹhttps://www.alnaeem.tv


"'النعیم سیٹلائٹ ٹی وی چینل"' (عربی: قناۃُ النَّعيم الفضائيہ) عراق کے شیعہ ٹیلی ویژن چینلز میں سے ایک ہے، جس کی بنیاد عراقی شیعہ عالم دین شیخ محمد یعقوبی (پیدائش: 1380ھ) نے رکھی تھی۔ النعیم ٹی وی چینل کا نشریاتی مرکز بصرہ میں واقع ہے اور اس کے مرکزی دفاتر نجف اور بغداد میں ہیں۔ اس چینل نے اسلامی تعلیمات کی تبلیغ اور مکتب اہل بیتؑ کی ترویج کو مد نظر رکھ کر کام کا آغاز کیا۔ یہاں سے بچوں کو بھی اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لیے پروگرام نشر ہوتا ہے۔ النعیم کی ویب سائٹ کو امریکی حکومت نے سنہ 2021ء میں بلاک کردیا۔

تعارف

النعیم ٹی وی چینل ایک دینی ٹی وی چینل ہے جس کی بنیاد عراقی شیعہ عالم دین شیخ محمد یعقوبی نے رکھی ہے۔[1] یہ نیٹ ورک اسلامی تعلیمات کی تبلیغ، معارف اہل بیتؑ کی ترویج، اخلاقی، تربیتی اور سماجی اسلامی رہنما اصولوں کو عام کرنے کے مقصد کو مد نظ ررکھ کر قائم کیا گیا تھا۔ بصرہ شہر سے اس چینل کا پروگرام نشر ہوتا ہے۔ النعیم چینل کے مرکزی دفاترنجف اور بغداد میں ہیں جبکہ عراق کے دیگر صوبوں میں اس کی کئی شاخیں ہیں۔[2]

یہ ٹی وی چینل بچوں میں اسلامی آگاہی کے فروغ اور شیعہ رسوم و آداب کی ترویج کے لیے خصوصی پروگرام نشر کرتا ہے۔ النعیم ٹی وی چینل کی نشریات مختلف عمر، تعلیمی اور ثقافتی سطح کے حامل ناظرین کے لیے موزوں ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ اب تک ناظرین کی ایک قابل ذکر تعداد کی توجہ جلب کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔[3]

امریکی حکومت کی جانب سے النعیم چینل پر پابندی

امریکی عدالت نے عراق میں شیعہ فکر کی ترویج میں مصروف سیٹلائٹ چینلز کو بند کرنے کے سلسلے میں شیعہ مزاحمتی محاذ کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے النعیم چینل پر بھی سنہ 2021ء میں پابندی عائد کردی۔[4]

امریکی عدالت کی جانب سے النعیم ٹی چینل پر پابندی لگنے کے بعد کی تصویر

نشریات

النعیم ٹی وی چینل اپنے نیٹ ورک سے کثیر تعداد میں مذہبی پروگرام نشر کرتا ہے۔ ان کے نشریات میں شیعہ عقائد، تفسیر قرآن اور اصول دین جیسے موضوعات پر شیعہ علما سوال و جواب کی شکل میں گفتگو کرتے ہیں۔[5]

النعیم ٹی وی چینل روزانہ کی بنیاد پر ہر ذوق اور عمر کے افراد کے مطابق پروگرام نشر کرتا ہے؛[6] ان کی نشریات میں شیعہ مذہب سے متناسب ترانے، دینی و مذہبی مکالمے اور شیعہ تعلیمات کی تفسیر و توضیح شامل ہیں۔[7]

اس چینل کی نشریات کچھ اس طرح سے ہیں:

  • شب عاشورا کی مناسبت سے پروگرام
  • پروگرام "میں نے حقیقت پالی"
  • مراجع عظام اور شیعہ قوم
  • فکر و وفاداری
  • شہر کی یادیں
  • جاننے والوں کی روشنیاں
  • فقہی سوالات کے جوابات
  • روح سے ملاقات
  • وجدان کائنات
  • حسینیت کے موضوع پر تقریریں۔[8]

خصوصیات

النعیم نیٹ ورک، متنوع اور مذہبی و دینی مطالب فراہم کرتا ہے۔ اس چینل سے دن بھر میں تجربہ کار، میڈیا سے متناسب شخصیات اور علما اپنے پروگراموں کو اعلیٰ معیار کے ساتھ بلا معاوضہ پیش کرتے ہیں۔ اس ٹی وی چینل کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر بھی قارئین کے لیے بہت سے دینی و مذہبی مطالب میسرہیں۔ [9]

النعیم نیٹ ورک اپنے ناظرین سے مختلف قسم کے مشورے لینے کے خواہاں ہے اور انہیں سوشل میڈیا، فون اور ای میل کے ذریعے اپنے ساتھ رابطہ قائم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے، جس سے چینل اور اس کے سامعین کے درمیان رابطہ بڑھتا ہے۔[10]

حوالہ جات

مآخذ