سناباد

ویکی شیعہ سے

سناباد، شہر طوس کا وہ موضع ہے جس میں امام علی رضا (ع) کے دفن کا مقام واقع ہے اور یہ قریہ اس وقت شہر مشہد کا حصہ ہے۔[1]

سناباد ایک چھوٹا سا دیہات تھا جو مشہد شہر کے آباد ہونے سے پہلے طوس شہر کے قریوں میں سے شمار ہوتا تھا۔ نوقان[2] میں امام علی رضا (ع) کی شہادت کے بعد مامون نے انہیں حمید بن قحطبہ طائی کے ایک باغ (مقبرہ ہارون) میں جو سناباد کے دیہاتوں میں سے تھا، دفن کیا۔[3] سناباد کا دوسرے قریوں سے ملحق ہو جانا دھیرے دھیرے مشہد شہر کے وجود میں آنے کا سبب بنا۔[4]

حوالہ جات

  1. معجم البلدان، بہ نقل دهخدا، ج ۹، ص ۱۳۷۷۱؛ مدخل سناباد.
  2. یعقوبی، تاریخ یعقوبی، ص ۴۷۱.
  3. شیخ مفید، الارشاد، ص ۴۶۴.
  4. دہخدا، لغت‌ نامہ، ذیل «سناباد».

مآخذ

  • دہخدا، علی‌اکبر، لغت نامہ دهخدا، ج۹، تہران، دانشگاه تہران، ۱۳۷۷ش.
  • شیخ مفید، محمد بن محمد بن نعمان، الارشاد فی معرفة حجج الله علی العباد، قم، سعید بن جبیر، ۱۴۲۸ق.
  • یعقوبی، احمد بن ابی‌ یعقوب، تاریخ یعقوبی، ج۲، ترجمہ محمدابراہیم آیتی، تہران، علمی و فرہنگی، ۱۳۷۸ش.