المعہد الشرعی الاسلامی
ابتدائی معلومات | |
---|---|
بانی | سید محمد حسین فضل اللہ |
تاسیس | 1966ء |
محل وقوع | لبنان |
مشخصات | |
موجودہ حالت | فعال |
معماری | |
ویب سائٹ | https://almaahd.org |
المَعْہَد الشَّرعی الاسلامی لبنان میں اسلامی علوم کا ایک تعلیمی مرکز ہے۔[1] اس مرکز کا تعلیمی طریقہ دیگر شیعہ مدارس کی طرح ہے؛ اس فرق کے ساتھ کہ طلباء کو زیادہ قابل بنانے کے لیے نئے قواعد قائم کیے گئے ہیں۔[2] یہ مدرسہ سنہ 1966ء (1387ھ) میں شیعہ مرجع تقلید سید محمد حسین فضل اللہ کے ہاتھوں قائم ہوا۔[3]
المعہد الشرعی الاسلامی کو عوام، لبنانی معاشرے اور دیگر ممالک کے مسلمانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے مقصد سے تشکیل دیا گیا۔[4] اس مرکز میں طلبہ کی تربیت - معاشرے میں علما کے مقام کو مدنظر رکھتے ہوئے - بطور منتظم، مفکر اور دانشمند کی جاتی ہے۔[5] لبنانی اسلامی مزاحمت کے ارکان کی ایک بڑی تعداد اس مرکز کے فارغ التحصیل ہیں جن میں راغب حرب بھی شامل ہیں۔[6]
جبل عامل میں پرانے شیعہ دینی مدارس کے تقریباً ختم ہونے کے بعد المعہد الشرعی الاسلامی کا قیام عمل میں آیا۔[7] اس لیے اس مرکز کو لبنان کا پہلا مدرسہ سمجھا جاتا ہے۔[8] اس ادارے کے قیام کا مقصد اسلامی علوم کے ماہر طلباء کو تعلیم دینا اور انہیں اسلامی ثقافت سے آشنا کرنا اور انہیں تبلیغ، تحقیق اور تألیف کے قابل بنانا تھا۔[9] یہ مرکز سیاسی سرگرمیوں جیسی ضمنی سرگرمیوں سے بھی دور نہیں رہا ہے۔[10]
یہ تعلیمی ادارہ سید محمد حسین فضل اللہ انسٹی ٹیوٹ کی شاخوں میں سے ایک ہے[11] اور لبنانی عالم دین زُہیر قَوصان اس مرکز کے انچارج ہیں۔[12] تبلیغی مرکز، شرعی امور کا دفتر، دارالملک پبلیکیشنز اور الایمان سیٹلائٹ نیٹ ورک اس ادارے کے دیگر ذیلی اداروں میں سے ہیں۔[13]
حوالہ جات
- ↑ «الحوزات العلمیہ: اعداد الاجیال من المبلغین والعلماء»، وبگاہ مؤسسہ سید محمد حسین فضل اللہ.
- ↑ «الحوزات العلمیہ: اعداد الاجیال من المبلغین والعلماء»، وبگاہ مؤسسہ سید محمد حسین فضل اللہ.
- ↑ «الحوزات العلمیہ: اعداد الاجیال من المبلغین والعلماء»، وبگاہ مؤسسہ سید محمد حسین فضلاللہ.
- ↑ «عن المؤسسہ»، وبگاہ مؤسسہ علامہ سید محمد حسین فضل اللہ.
- ↑ «الحوزات العلمیہ: اعداد الاجیال من المبلغین والعلماء»، وبگاہ مؤسسہ سید محمد حسین فضل اللہ.
- ↑ «فعالیتہای فرہنگی و علمی»، پایگاہ اطلاعرسانی حوزہ.
- ↑ محمد ابراہیم، «الحوزۃ الدینیہ المعاصرہ فی لبنان اسہامات فی تعزیز اللغۃ العربیہ و آدابہا»، وبگاہ اوراق ثقافیہ.
- ↑ شاکر سلماسی، «معرفی حوزہہای علمیہ معاصر شیعہ لبنان»، ص22.
- ↑ «المعہد الشرعی الاسلامی»، وبگاہ وبآرشیو.
- ↑ ملاحظہ کریں: «وقفہ تضامنیہ مع فلسطین فی المعہد الشرعی الاسلامی»، خبرگزاری شفقنا.
- ↑ «المؤسسات التابعہ»، وبگاہ مؤسسہ سید محمد حسین فضل اللہ.
- ↑ «محاضرۃ لمدیر المعہد الشرعی الاسلامی فی مجمع الامامین الحسنین»، وبگاہ مؤسسۃ علامہ سید محمدحسین فضل اللہ.
- ↑ «المؤسسات التابعہ»، وبگاہ مؤسسہ سید محمد حسین فضل اللہ.
مآخذ
- «الحوزات العلمیہ: اعداد الاجیال من المبلغین والعلماء»، وبگاہ مؤسسہ سید محمد حسین فضل اللہ، تاریخ مشاہدہ: 21 مہر 1403ہجری شمسی۔
- «المعہد الشرعی الاسلامی»، وبگاہ وبآرشیو، تاریخ مشاہدہ: 23 مہر 1403ہجری شمسی۔
- «المؤسسات التابعہ»، وبگاہ مؤسسہ سید محمد حسین فضل اللہ، تاریخ مشاہدہ: 21 مہر 1403ہجری شمسی۔
- شاکر سلماسی، مجید، «معرفی حوزہہای علمیہ معاصر شیعہ لبنان»، در آیینہ پژوہش، شمارہ پیاپی 143، بہمن و اسفند 1392ہجری شمسی۔
- «عن المؤسسہ»، وبگاہ مؤسسہ علامہ سید محمد حسین فضل اللہ، تاریخ مشاہدہ: 21 مہر 1403ہجری شمسی۔
- «فعالیتہای فرہنگی و علمی»، پایگاہ اطلاعرسانی حوزہ، تاریخ انتشار: 27 اسفند 1398ش، تاریخ مشاہدہ: 23 مہر 1403ہجری شمسی۔
- «محاضرۃ لمدیر المعہد الشرعی الاسلامی فی مجمع الامامین الحسنین»، وبگاہ مؤسسۃ علامہ سید محمدحسین فضل اللہ، تاریخ انتشار: 3 بہمن 1402ش، تاریخ مشاہدہ: 26 مہر 1403ہجری شمسی۔
- محمد ابراہیم، حسن، «الحوزۃ الدینیہ المعاصرہ فی لبنان اسہامات فی تعزیز اللغۃ العربیہ و آدابہا»، وبگاہ اوراق ثقافیہ، تاریخ انتشار: 13 مہر 1400ش، تاریخ مشاہدہ: 24 مہر 1403ہجری شمسی۔
- «وقفہ تضامنیہ مع فلسطین فی المعہد الشرعی الاسلامی»، خبرگزاری شفقنا، تاریخ انتشار: 12 بہمن 1398ش، تاریخ مشاہدہ: 23 مہر 1403ہجری شمسی۔