کتاب حج • کتاب زکات • کتاب صلاة • کتاب دعاء • کتاب طلاق • کتاب مزار امیر المؤمنینؑ
معاویة بن عمار کوفی (متوفی 175ھ) امام صادقؑ اور امام کاظمؑ کے راویوں میں سے ہیں۔ ان سے نماز، حج اور زکات کے بارے میں تالیفات ذکر ہوئی ہیں۔ یونس بن یعقوب ان کے بہانجے ہیں۔
تعارف
معاویۃ بن عمار بن ابی معاویۃ خباب بَجَلی دہنی، کوفہ میں رہتے تھے اور سابُری (ایک قسم کا کپڑا) کی خرید و فروخت کر کے زندگی گزرتا تھا۔[1] آپ یونس بن یعقوب کے ماموں اور امام کاظمؑ کے وکیل تھے۔[2]
معاویہ بن عمار سنہ 175ھ کو وفات پاگئے۔[3]
دو اماموں کے صحابی
معاویۃ بن عمار امام صادقؑ اور امام کاظمؑ کے قابل اعتماد راویوں میں سے تھے۔[4] ان کو ان دونوں اماموں کے علم کے علمبرداروں میں شمار کیا جاتا ہے۔[5] علم رجال کے بعض اہل سنت ماہرین نے بھی ان کی توثیق کی ہے۔[6]
تالیفات
معاویہ بن عمار 924 احادیث کے راوی ہیں۔[7] آپ کی متعدد تالیفات ذکر ہوئی ہیں جن میں کتاب حج، کتاب زکات، کتاب صلاة، کتاب دعاء، کتاب طلاق اور کتاب مزار أمیر المؤمنینؑ شامل ہیں[8]
حوالہ جات
↑طوسی، اختیار معرفة الرجال، مؤسسہ آل البیت، ج2، ص596۔
↑ نجاشی، رجال النجاشی، مؤسسہ نشر اسلامی، ج1، ص446۔
↑نجاشی، رجال النجاشی، مؤسسہ نشر اسلامی، ج1، ص411؛ خوئی، معجم رجال الحدیث، مؤسسہ الخوئی اسلامیہ، ج19، ص237۔
↑نجاشی، رجال النجاشی، مؤسسہ نشر اسلامی، ج1، ص411؛ خوئی، معجم رجال الحدیث، مؤسسہ الخوئی اسلامیہ، ج19، ص۲۳۷۔