ثعلبہ بن میمون

ویکی شیعہ سے
ثعلبہ بن میمون
کوائف
مکمل نامابو اسحاق ثعلبہ بن میمون اسدی کوفی
لقب/کنیتابو اسحاق نحوی
آبائی شہرکوفہ
علمی معلومات
اساتذہزرارہ بن اعین، حارث بن مغیرہ، حماد بن عثمان، محمد بن مسلم
شاگرداحمد بن محمد بن ابی نصر بزنطی، عبد اللہ بن محمد حجال، عبد اللہ بن بکیر، ابو سعید مکاری
خدمات
سماجینقل روایت، اصحاب امام صادق (ع) و امام کاظم (ع)


ثعلبہ بن میمون، شیعہ محدث و فقیہ اور امام جعفر صادق (ع) و امام موسی کاظم (ع) کے اصحاب میں سے ہیں۔

ان کی کنیت ابو اسحاق تھی اور انہیں ابو اسحاق فقیہ، ابو اسحاق نحوی و اسدی کوفی بھی کہا جاتا تھا۔[1] ان کی تاریخ ولادت و وفات کے سلسلہ میں معلومات نہیں ہیں۔ بنی اسد و بنی سلامہ سے تعلق رکھتے تھے۔ زہد، عبادت، نیک کردار اور فصاحت میں شہرت رکھتے تھے۔ مسجد کوفہ میں ثعلبہ کی عبادت اور ہارون الرشید (۱۴۹۔۱۹۳ ق) کے ان کی طرف متوجہ ہونے کے سلسلہ میں ایک روایت میں نقل ہوا ہے۔[2] انہیں قاری، ماہر علم نحو اور لغت بھی کہا گیا ہے۔[3]

ثعلبہ نے امام جعفر صادق (ع) و امام موسی کاظم (ع) اور زرارہ بن اعین، حارث بن مغیرہ، حماد بن عثمان اور محمد بن مسلم جیسے اصحاب سے روایات نقل کی ہیں۔ احمد بن محمد بن ابی نصر بزنطی، عبد اللہ بن محمد حجال، عبد اللہ بن بکیر، ابو سعید مکاری اور دوسرے بہت سے افراد نے ان سے روایات نقل کی ہیں۔[4] نقل ہوا ہے کہ حدیث کے موضوع پر ان کی ایک کتاب تھی کہ جس سے بہت سے راویوں نے روایات نقل کی ہیں۔[5]

رجال نجاشی میں ان کے لئے ثقہ کا لفظ استعمال نہ ہونے کے سبب بعض افراد نے ان کے ثقہ ہونے میں شبہہ ظاہر کیا ہے لیکن یہ شک و تردید مکمل طور پر بلا وجہ ہے[6] اور دیگر حضرات انہیں ثقہ مانتے ہیں۔[7]

حوالہ جات

  1. کشی، ص۳۷۵؛ نجاشی، ص۱۱۷؛ طوسی، ص۱۷۴
  2. نجاشی، ص۱۱۸؛ قمی، ص۶۴؛ خوئی، ج۳، ص ۴۰۹
  3. نجاشی، ص۱۱۸؛ ابن داوود حلّی، ص۶۰؛ علامہ حلّی، ص۳۰
  4. طوسی، ص۳۳۳؛ علامہ حلّی، ص۳۰؛ تستری، ج۲، ص۴۹۱؛ خوئی، ج۳، ص۴۱۰-۴۱۱
  5. نجاشی، ص۱۱۸؛ طوسی، ص۳۳۳؛ خوئی، ج۳، ص۴۰۹
  6. مامقانی، ج۱، بخش۲، ص۱۹۶؛ امین، ج۴، ص۲۵
  7. کشی، ص۴۱۲

مآخذ

  • حلی، ابن داوود، کتاب الرجال، چاپ محمد صادق آل بحر العلوم، نجف، ۱۳۹۲/۱۹۷۲، چاپ افست قم، بی‌ تا
  • امین، محسن، اعيان ‌الشيعة، چاپ حسن امين، بيروت، ۱۴۰۳/۱۹۸۳
  • تستری
  • خوئی، ابو القاسم خویی، معجم رجال ‌الحدیث، بیروت، ۱۴۰۳/۱۹۸۳، چاپ افست قم، بی‌ تا
  • طوسی، محمد بن حسن، رجال الطوسی، چاپ جواد قیومی اصفہانی، قم، ۱۴۱۵ ق
  • علامه حلی، حسن بن یوسف، رجال العلامة الحِلّی، چاپ محمد صادق بحر العلوم، نجف، ۱۳۸۱/۱۹۶۱، چاپ افست قم، ۱۴۰۲ ق
  • عباس قمی، تحفة الاحباب فی نوادر آثار الاصحاب، چاپ جعفر حسینی، تہران، ۱۳۷۰ ش
  • کشی، محمد بن عمر، اختیار معرفة الرجال، (تلخیص) محمد بن حسن طوسی، چاپ حسن مصطفوی، مشہد، ۱۳۴۸ ش
  • مامقانی، عبد اللّه، تنقیح المقال فی علم الرجال. چاپ سنگی نجف، ۱۳۴۹-۱۳۵۲
  • نجاشی، احمد بن على، فہرست اسماء مصنّفى ‌الشيعة ‌المشتہر ب رجال النجاشى، چاپ موسى شبيرى زنجانى، قم، ۱۴۰۷، ۱۴۱۶