مسودہ:بولس سلامہ
بولُس سَلامہ (1902-1979ء) لبنان کے عیسائی شاعر اور مصنف تھے جنہوں نے اپنی تصانیف میں امام علیؑ اور امام حسینؑ کی شخصیت کو اجاگر کیا ہے۔ ان کی اہم ترین تصنیف عید الغدیر نامی کتاب ہے جو مبارزاتی قصائد کا مجموعہ ہے۔ یہ کتاب امام علیؑ کے فضائل اور واقعہ کربلا کے مصائب پر مشتمل ہے۔ ان کی دیگر تصانیف میں "علی و الحسین" اور "فلسطین و اخواتہا" نامی کتب شامل ہیں۔
بولس کی تصانیف میں امام علیؑ کو عدل و انصاف کا مثالی نمونہ قرار دیا گیا ہے جبکہ امام حسینؑ کو ظلم کے مقابلے میں استقامت کی علامت کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
بولس کی اہل بیتؑ سےعقیدت
بولس سلامہ ایک لبنانی عیسائی شاعر تھے جن کی قرآن، پیغمبر اکرمؐ اور اہل بیت علیہم السلام سے محبت مشہور ہے۔[1] ان کے بیٹے رشاد کے بیان کے مطابق، طویل علالت کے دوران وہ قرآن، حدیث اور اسلامی تفاسیر کا مطالعہ کیا کرتے تھے[2] اور کئی بار نہج البلاغہ کا مطالعہ کرچکے تھے۔[3]
بولس امام علیؑ کی شجاعت، انصاف پسندی اور اخلاق کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپؑ پیامبرانہ اخلاق کے مالک تھے۔[4] انہوں نے تقویٰ اور عاجزی کو امام علیؑ کی خاص صفات میں سے قرار دیا ہے اور آپ کو زاہدوں، خطیبوں اور مفکروں کا پیشوا قرار دیا ہے۔[5]
بولس سلامہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ امام علیؑ کو اپنا اخلاقی نمونہ مانتے تھے[6] اور اپنے خاندان کو بھی اہل بیتؑ کی طرف توجہ دینے کی تلقین کرتے تھے۔[7] ان سے منقول ہے کہ اگر علیؑ اور ان کے خاندان سے مودت ومحبت نیز ظلم سے مقابلہ کرنا شیعہ ہونے کے معنی ہیں، تو وہ خود کو اس معنی میں شیعہ سمجھتے ہیں۔[8]
تصنیفات

بولس سلامہ نے اپنی ادبی سرگرمیوں کا آغاز شاعری سے کیا اور اس میدان میں ایک نئی ادبی صنف یعنی مبارزاتی شاعری اپنائی اور بعد میں نثر پر بھی کام کرنا شروع کیا۔[9] انہوں نے کل 16 کتابیں تحریر کیں، جن میں سے زیادہ تر نثر میں ہیں۔[10]
قصیدہ عید الغدیر

"عید غدیر" نامی کتاب تقریباً پچاس حماسی قصائد پر مشتمل ہے جو تاریخ اسلام کو پیغمبر اکرمؐ کی ولادت سے قبل کے زمانے سے لے کر واقعہ کربلا اور خاندان پیغمبر کی اسیری تک بیان کرتی ہے۔[11] بولس کے مطابق، اس کتاب کی تصنیف کا مشورہ سید عبد الحسین شرف الدین نے دیا تھا۔[12] مذکورہ کتاب کا سب سے اہم حصہ عید غدیر کے واقعے پر مرکوز ہے۔[13] اس کتاب کی تالیف کا مقصد امام علیؑ کو بہادری، علم اور اصلاح کا نمونہ اور امام حسینؑ کو ظلم کے مقابلے میں ڈٹ جانے کی علامت کے طور پر پیش کرنا ہے۔[14] محققین کے مطابق یہ کتاب مسلم اور غیر مسلم دونوں قارئین میں مقبول ہوئی ہے[15] اور عربی معاصر ادب کی اہم حماسی تخلیقات میں شمار ہوتی ہے۔[16]
قصیدہ علی و الحسین
یہ قصیدہ امام علیؑ کی مدح اور امام حسینؑ اور اہل بیت علیہم السلام کے مصائب کے بارے میں ہے۔[17] بولس نے اس کی تصنیف کا محرک ان شخصیات سے اپنی ذاتی محبت اور لگاؤ بتایا ہے۔[18] یہ کتاب سنہ 1946ء میں شائع ہوئی اور کہا جاتا ہے کہ اس نے "عید الغدیر" نامی کتاب کی تصنیف کی راہ ہموار کی۔[19]
دیگر تصانیف
بولس سلامہ کی دیگر تصانیف میں "فلسطین و اخواتہا" (1947ء) اور "عید الریاض" (1955ء) شعر میں،[20] جبکہ "الصراع فی الوجود"، "خبز و ملح"،[21] "مع المسیح" اور "فی ذلک الزمان"[22] نثر میں لکھی گئی ہیں۔ "عید الریاض" نامی کتاب میں سعودی حکومت کے بانی عبد العزیز آل سعود کی جنگی کارناموں کی تصویر کشی کی گئی ہے اور اس میں سات ہزار سے زائد اشعار ہیں۔[23]
سوانح حیات
بولس سلامہ سنہ 1902ء میں لبنان کے جنوبی گاؤں بِتِدین اللُقش میں پیدا ہوئے۔[24] وہ شاعر، ادیب اور صحافی تھے۔[25] سنہ 1919ء میں 18 سال کی عمر سے پہلے ہی، انہیں مقامی تنازعات کے حل کے لیے "شیخ صلح" مقرر کیا گیا۔[26] انہوں نے ایک فرانسیسی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور سنہ 1928ء سے 1944ء تک قاضی کے طور پر خدمات انجام دیں۔[27]
سنہ 1936ء سے وہ ایک سخت بیماری میں مبتلا رہے اور کئی بار سرجری کروائی۔[28] اپنے روزنامچہ (ڈائری) میں انہوں نے اس حالت کو "صدی کا ایوب" قرار دیا ہے۔[29] وہ سنہ 1979ء میں انتقال کرگئے۔[30]
یادگاری تقریبات
جمہوری اسلامی ایران کے کلچرل اتاشی نے سنہ 2005ء میں بولس سلامہ کے انتقال کی پچیسویں برسی کے موقع پر بیروت میں ایک تجلیلی تقریب کا اہتمام کیا۔[31] نیز ان کی زندگی کے دوران لبنان میں ان کی تکریم کے لیے تقریبات منعقد ہونے کی اطلاعات ہیں۔[32]
مونوگراف
- بولس سلامہ شاعرُ الغدیر و کربلاء فی الزَّمَن الاَخیر، بقلم: کمال السید، دار الغدیر، بیروت۔[33]
متعلقہ مضامین
حوالہ جات
- ↑ قہرمانی و محمدزادہ، «بازتاب حماسہ و جریان غدیر در شعر شاعر مسیحی عرب پولس سلامہ»(عربی مسیحی شاعر پولس سلامہ کے اشعار میں حماسی رنگ اور واقعۂ غدیر کا انعکاس)، ص15۔
- ↑ بولس سلامہ، «مقدمہ»، در مآثر الامام علی بن ابیطالب و الامام الحسین فی وجدان بولس سلامہ و شعرہ، ص6۔
- ↑ بولس سلامہ، «مقدمہ»، در مآثر الامام علی بن ابیطالب و الامام الحسین فی وجدان بولس سلامہ و شعرہ، ص6۔
- ↑ گنجی، «پولس سلامہ: بگذار بگویند شیعہام!»(انہیں کہنے دو کہ میں شیعہ ہوں!)، حوزہ ویب سائٹ۔
- ↑ گنجی، «پولس سلامہ: بگذار بگویند شیعہام!»(انہیں کہنے دو کہ میں شیعہ ہوں!)، حوزہ ویب سائٹ۔
- ↑ بولس سلامہ، «مقدمہ»، در مآثر الامام علی بن ابیطالب و الامام الحسین فی وجدان بولس سلامہ و شعرہ، ص6۔
- ↑ بولس سلامہ، «مقدمہ»، در مآثر الامام علی بن ابیطالب و الامام الحسین فی وجدان بولس سلامہ و شعرہ، ص7۔
- ↑ حرز، الامام علی(ع) فی عیون الشاعر بولس سلامہ، 1426ھ، ص12۔
- ↑ قہرمانی و محمدزادہ، «بازتاب حماسہ و جریان غدیر در شعر شاعر مسیحی عرب پولس سلامہ»(عربی عیسائی شاعر پولس سلامہ کے اشعار میں حماسی رنگ اور واقعۂ غدیر کا انعکاس)، ص15۔
- ↑ قہرمانی و محمدزادہ، «بازتاب حماسہ و جریان غدیر در شعر شاعر مسیحی عرب پولس سلامہ»(عربی عیسائی شاعر پولس سلامہ کے اشعار میں حماسی رنگ اور واقعۂ غدیر کا انعکاس)، ص15۔
- ↑ سلامہ، عیدالغدیر، 1999ء، ص7۔
- ↑ سلامہ، عیدالغدیر، 1999ء، ص7۔
- ↑ گنجی، «پولس سلامہ: بگذار بگویند شیعہام!»(انہیں کہنے دو کہ میں شیعہ ہوں!)(ان کو کہنے دو کہ میں شیعہ ہوں)، حوزہ ویب سائٹ۔
- ↑ سلامہ، عیدالغدیر، 1999ء، ص7۔
- ↑ گنجی، «پولس سلامہ: بگذار بگویند شیعہام!»(انہیں کہنے دو کہ میں شیعہ ہوں!)(ان کو کہنے دو کہ میں شیعہ ہوں)، حوزہ ویب سائٹ۔
- ↑ پیرانی شال و روستایی، «رثاء الامام الحسین(ع) فی ملحمة عیدالغدیر»، ص25؛ قہرمانی و محمدزادہ، «بازتاب حماسہ و جریان غدیر در شعر شاعر مسیحی عرب پولس سلامہ»(عربی عیسائی شاعر پولس سلامہ کے اشعار میں حماسی رنگ اور واقعۂ غدیر کا انعکاس)، ص9۔
- ↑ قہرمانی و محمدزادہ، «بازتاب حماسہ و جریان غدیر در شعر شاعر مسیحی عرب پولس سلامہ»(عربی عیسائی شاعر پولس سلامہ کے اشعار میں حماسی رنگ اور واقعۂ غدیر کا انعکاس)، ص15۔
- ↑ قہرمانی و محمدزادہ، «بازتاب حماسہ و جریان غدیر در شعر شاعر مسیحی عرب پولس سلامہ»(عربی مسیحی شاعر پولس سلامہ کے اشعار میں حماسی رنگ اور واقعۂ غدیر کا انعکاس)، ص16۔
- ↑ قہرمانی و محمدزادہ، «بازتاب حماسہ و جریان غدیر در شعر شاعر مسیحی عرب پولس سلامہ»(عربی مسیحی شاعر پولس سلامہ کے اشعار میں حماسی رنگ اور واقعۂ غدیر کا انعکاس)، ص16۔
- ↑ مصطفوینیا و دیگران، «بررسی تطبیقی غدیریہ بولس سلامہ و عبدالمسیح انطاکی»، ص104۔
- ↑ مصطفوینیا و دیگران، «بررسی تطبیقی غدیریہ بولس سلامہ و عبدالمسیح انطاکی»، ص104۔
- ↑ مصطفوینیا و دیگران، «بررسی تطبیقی غدیریہ بولس سلامہ و عبدالمسیح انطاکی»، ص105۔
- ↑ منتظمی، حماسہ غدیر در شعر پولس سلامہ، 139شمسی، ص69۔
- ↑ السید، بولس سلامہ شاعر الغدیر و کربلاء، 1425ھ، ص13۔
- ↑ قہرمانی و محمدزادہ، «بازتاب حماسہ و جریان غدیر در شعر شاعر مسیحی عرب پولس سلامہ»(عربی مسیحی شاعر پولس سلامہ کے اشعار میں حماسی رنگ اور واقعۂ غدیر کا انعکاس)، ص12۔
- ↑ السید، بولس سلامہ شاعر الغدیر و کربلاء، 1425ھ، ص14۔
- ↑ السید، بولس سلامہ شاعر الغدیر و کربلاء، 1425ھ، ص13۔
- ↑ السید، بولس سلامہ شاعر الغدیر و کربلاء، 1425ھ، ص14۔
- ↑ مصطفوینیا و دیگران، «بررسی تطبیقی غدیریہ بولس سلامہ و عبدالمسیح انطاکی»، ص103۔
- ↑ قہرمانی و محمدزادہ، «بازتاب حماسہ و جریان غدیر در شعر شاعر مسیحی عرب پولس سلامہ»(عربی مسیحی شاعر پولس سلامہ کے اشعار میں حماسی رنگ اور واقعۂ غدیر کا انعکاس)، ص13۔
- ↑ «تکریم بولس سلامہ»، ص345۔
- ↑ منتظمی، حماسہ غدیر در شعر پولس سلامہ، 139شمسی، ص42۔
- ↑ «بولس سلامہ شاعر الغدیر و کربلاء»، کتابخانہ نرجس ویب سائٹ۔
مآخذ
- السید، کمال، بولس سلامہ شاعر الغدیر و کربلاء فی الزمن الاخیر، بیروت، مرکز الغدیر للدراسات الاسلامیہ، 1425ھ۔
- «بولس سلامہ شاعر الغدیر و کربلاء»، کتابخانہ نرجس ویب سائٹ، تاریخ مشاہدہ: 14 دسمبر 2024ء۔
- «بولس سلامہ و سرودہہای حسینیاش»(بولس اور حسینی قصیدے)، مطالعات بینالملل جبہہ فرہنگی انقلاب اسلامی ویب سائٹ، تاریخ درج مطلب: 29 مارچ، 2020ء، تاریخ مشاہدہ: 14 دسمبر 2024ء۔
- پیرانی شال، علی و حسین روستایی، «رثاء الامام الحسین (ع) فی ملحمة عیدالغدیر»، در مجلہ آفاق الحضارة الاسلامیہ، شمارہ 29، خزاں و جاڑا 1391ہجری شمسی۔
- «تکریم بولس سلامہ»، در مجلہ المنہاج، شمارہ 38، گرما 1384ہجری شمسی۔
- حرز، ناجی، الامام علی(ع) فی عیون الشاعر بولس سلامہ، بیروت، مؤسسہ امالقری للتحقیق و النشر، 1426ھ۔
- سلامہ، بولس، عیدالغدیر، بیروت، الشرکة العالمیہ للکتاب، 1999ء۔
- قہرمانی، علی و علی محمدزادہ، «بازتاب حماسہ و جریان غدیر در شعر شاعر مسیحی عرب پولس سلامہ»(عربی عیسائی شاعر پولس سلامہ کے اشعار میں حماسی رنگ اور واقعۂ غدیر کا انعکاس)، در دو فصلنامہ ادبیات شیعہ، سال دوم، شمارہ 3، بہار و گرما 1393ہجری شمسی۔
- گنجی، نرگس، «پولس سلامہ: بگذار بگویند شیعہام!»(انہیں کہنے دو کہ میں شیعہ ہوں!)، حوزہ ویب سائٹ، تاریخ درج مطلب: 30 اکتوبر، 2021ء، تاریخ مشاہدہ: 8 نومبر 2024ء۔
- مصطفوینیا، سید محمدرضی و دیگران، «بررسی تطبیقی غدیریہ بولس سلامہ و عبدالمسیح انطاکی»، در پژوہشنامہ علوی، شمارہ 2، سال سوم، خزاں و جاڑا 1391ہجری شمسی۔
- منتظمی، علی، حماسہ غدیر در شعر پولس سلامہ، مشہد، آستان قدس رضوی، 1392ہجری شمسی۔
