فہرست آثار محقق حلی

ویکی شیعہ سے
کتاب شرایع الاسلام

فہرست آثار محقق حلی جعفر بن یحیی بن سعید حلی (م 676ھ) کی کتابوں اور رسالوں کا مجموعہ ہے۔ آپ محقق حلی اور صاحب شرائع کے نام سے بھی مشہور ہیں۔ آپ ساتویں صدی ہجری کے شیعہ فقیہ، اصولی اور شاعر ہیں۔ شرائع الاسلام فی مسائل الحلال و الحرام نامی کتاب آپ کی تالیفات میں سب سے زیادہ مشہور ہے جو فقہ کی بہترین کتابوں میں سے ایک ہے اور جس پر بہت سارے فقہاء اور مجتہدین نے تعلیقے، حاشیے اور شروحات لکھی ہیں۔ ایران میں مرکز کامپیوتری نور نامی ادارے نے، محقق حلی کی آثار اور ان سے مربوط دیگر کتابیں مانند: اصول فقہ، فقہ، فقہ استدلالی، فقہ فتوایی، کلام شیعہ امامیہ، شکیات نماز، نماز جمعہ، نماز مسافر، حج، کفارات، خمس اور ۔۔۔۔ کو ایک سافٹ وئیر کی شکل میں 28 دسمبر 2017 کو منتشر کیا۔[1] آپ کی بعض تالیفات مندرجہ ذیل ہیں:

  1. المختصر النافع فی فقہ الامامیۃ: یہ کتاب شرائع الاسلام کا خلاصہ ہے اور اسی اختصار کی وجہ سے علمی اور تعلیمی محافل میں مورد توجہ قرار پائی ہے۔
  2. النافع فی مختصر الشرائع
  3. المعتبر فی شرح مختصر النافع
  4. المعارج فی اصول الفقہ
  5. نہج الوصول الی معرفۃ علم الاصول
  6. تلخیص الفہرست جو شیخ طوسی الفہرست کا خلاصہ ہے۔
  7. استحباب التیاسر لاہل العراق
  8. شرح نکت النہایۃ (فقہ امامیہ)
  9. الکہنۃ: علم منطق میں
  10. مختصر المراسم کتاب مراسم کا خلاصہ ہے جسے سلّار بن عبدالعزیز دیلمی ہے لکھا ہے۔
  11. المسائل الغریۃ
  12. المسائل المصریۃ
  13. المسلک فی اصول الدین
  14. نکت النہایۃ]][2]

حوالہ جات

  1. مرکز تحقیقات کامپیوتری علوم اسلامی.
  2. مدرس، ریحانہ الادب، ۱۳۶۹ش، ج۵، ص۲۳۵.

مآخذ

  • مدرس، محمدعلی، ریحانۃ الادب، قم، کتابفروشی خیام، ۱۳۶۹ش.