فہرست آثار مقداد بن عبد اللہ حلی
یہ مقالہ آثار فاضل مقداد کے بارے میں ہے۔ خود ان کے بارے میں جاننے کے لئے مقالہ، ، مقداد بن عبد اللہ حلی دیکھئے۔
فہرست آثار مقداد بن عبداللہ حلی میں ان کتابوں کے نام درج ہیں جنہیں شیعہ معروف و مشہور فقیہ اور متکلم؛ فاضل مقداد (م826) نے لکھی ہیں۔ فاضل مقداد نے ایسی کتابیں لکھی ہیں کہ جو اب تک فقہ، قرآنیات، ادب اور علم حدیث میں معتبر اور اہم مآخذ سمجھی جاتی ہیں۔ اور علماء اور فقہاء آپ کی کتابوں سے استفادہ کرتے ہیں۔ کنز العرفان اور اللوامع الالہیۃ آپ کی مشہور تالیفات میں سے ہیں۔ آپ کی دیگر کتابیں درج ذیل ہیں:
- رسالہ آداب الحج
- الادعیۃ الثلاثون
- الاربعون حدیثاً
- ارشاد الطالبین إلی نہج المسترشدین
- شرح الفیہ شہید اول
- الانوار الجلیۃ فی شرح الفصول النصیریۃ از خواجہ نصیر الدین طوسی
- تجوید البراعۃ فی شرح تجرید البلاغۃ
- التنقیح الرائع فی شرح مختصر الشرائع
- الجامع الفوائد فی تلخیص القواعد
- شرح سی فصل خواجہ نصیرالدین طوسی
- النافع یوم الحشر فی شرح الباب الحادیعشر
- نضد القواعد الفقہیۃ علی مذہب الامامیۃ
- نہج السّداد فی شرح واجب الاعتقاد علامہ
- شرح مبادئ الاصول علامہ
- تفسیر مغمضات القرآن[1]
حوالہ جات
- ↑ فاضل مقداد، کنز العرفان، ۱۳۶۹ش، مقدمہ: ص۱۰-۱۴.
مآخذ
- فاضل مقداد، کنز العرفان فی فقہ القرآن، تہران، انتشارات مرتضوی، ۱۳۶۹ہجری شمسی۔