فہرست آثار سید حامد حسین موسوی

ویکی شیعہ سے
نرم افزار مجموعہ آثار میرحامد حسین

فہرست آثار سید حامد حسین موسوی، برصغیر کے 13ویں صدی ہجری کے مشہور شیعہ عالم دین میر حامد حسین (م 1306 ھ) کی کتابوں کا مجموعہ ہے جو مختلف موضوعات پر تدوین ہوئی ہیں۔ آپ کی کتابوں میں سب سے زیادہ مشہور کتاب عبقات الانوار ہے جسے امامت کے خلاف عبدالعزیز دہلوی کی لکھی ہوئی کتاب تحفہ اثنی عشریہ کے جواب میں لکھا۔ آپ کی اکثر کتابیں تشیع کے دفاع اور شیعوں کے خلاف کی جانے والی باتوں کے جواب میں تحریر ہوئی ہیں۔ مرکز تحقیقات کامپیوتری نور نے میر حامد کے آثار پر مشتمل ایک سافٹ وئیر بنایا جس میں آپکی 8 عناوین پر مشتمل 50 جلد کتابیں درج ہیں۔ اس سافٹ وئیر میں ان کے علاوہ عربی اور فارسی زبان میں کلام اسلامی سے مربوط کچھ دیگر مآخذ میں شامل ہیں۔[1] آپ کی دوسری آثار درج ذیل ہیں:

  • استقصاء الافحام: یہ کتاب حیدر علی فیض‌ آبادی حنفی کتاب منتہی الکلام کے جواب میں لکھا ہے یہ کتاب فارسی میں دس جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس کتاب میں تحریف قرآن پر بحث ہوئی ہے۔ اہل سنت کے بعض علماء کا زندگی نامہ بھی اس میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ اصول دین اور فروع دین کے بعض وہ مباحث شامل ہیں جن میں شیعہ سنی کے مابین اختلاف پایا جاتا ہے۔[2]
کتاب عبقات الانوار
  • افحام اہل المین فی رد ازالۃ الغین؛ حیدر علی فیض آبادی کی کتاب «ازالۃ الغین» کا جواب
  • الشریعۃ الغرّاء، فقہ کامل
  • الطارف، مجموعہ‌ای از معماہا
  • صفحۃ الالماس فی حکم الارتماس
  • العشرۃ الکاملۃ، در حل دہ مسألہ مشکل.
  • اسفار الانوار عن حقایق افضل الاسفار، مکہ اور زیارت ائمہ اطہار کے لئے جانے والے سفر کا شرح حال
  • کشف المعضلات فی حل المشکلات
  • النجم الثاقب فی مسألۃ الارث
  • الدرر السنیۃ فی المکاتیب و المنشأت العربیۃ
  • الذرایع فی شرح الشرایع، از محقق حلی در فقہ
  • شوارق النصوص
  • زین المسائل الی تحقیق المسائل، دربارہ مسائل فقہی و گوناگون
  • درۃ التحقیق
  • الظل الممدود و الطلح المنضود
  • الغصب البتار فی مبحث آیۃ الغار[3]

حوالہ جات

  1. مجموعہ آثار میر حامد حسین، مرکز تحقیقات کامپیوتری نور.
  2. امین، اعیان الشیعہ، ۱۴۰۶ق، ج۴، ص۳۸۱.
  3. میلانی، السید حامد حسین و کتابہ العبقات، «مجلہ تراثنا»، ص۱۵۲؛ سلیمی زارع، عبقات الانوار و علامہ میر حامد حسین، «مجلہ حدیث اندیشہ»، ص۶۴.

مآخذ