کشف المراد فی شرح تجرید الاعتقاد (کتاب)

ویکی شیعہ سے
(کشف المراد سے رجوع مکرر)
کشف المراد فی شرح تجرید الاعتقاد
مشخصات
مصنفعلامہ حلی
موضوععلم کلام
زبانعربی
تعداد جلد1
طباعت اور اشاعت
ناشرموسسہ النشر الاسلامی
سنہ اشاعت1407ھ ق


کشف المراد فی شرح تجرید الاعتقاد، علامہ حلی کی تالیفات میں سے جو عربی زبان میں علم کلام کے موضوع پر لکھی گئی ہے۔ اس کتاب کو خواجہ نصیر الدین طوسی کی کتاب تجرید الاعتقاد کی پہلی اور بہترین شرح قرار دی جاتی ہے۔ کشف‌ المراد کا آغاز وجود اور ماہیت جیسے فلسفی مباحث سے ہوتا ہے جس کے بعد توحید سے معاد تک مذہب امامیہ کے اصول اعقائد کا ایک مکمل دورہ ہے۔

یہ کتاب دینی مدارس کے تعلیمی نصاب میں شامل ہے اور اس پر مختلف حاشیے اور شرحیں لکھی گئی ہیں۔

مؤلف

ابو منصور جمال ‌الدین، حسن بن یوسف بن مطہّر حلّی (648-726 ھ)، علامہ حلّی کے نام سے معروف آٹھویں صدی ہجری کے شیعہ علماء میں سے ہیں۔[1]

آپ فقہ، اصول، عقاید، فلسفہ اور منطق جیسے مختلف علوم میں بہت ساری کتابوں کے مالک ہیں۔[2] من جملہ ان کتابوں میں مَناہِج الیقین فی اصول الدین، کشف‌ المراد، نہج الحق و کشف الصدق، باب حادی عشر، خلاصۃ الاقوال فی معرفۃ الرجال اور الجوہر النضید قابل ذکر ہیں۔ آپ پہلے شخص ہیں جن کو ان کے علم و فضل کی بنا پر آیت اللہ کہا جاتا تھا۔[3] آپ کے مناظرات اور کتابیں سلطان محمد خدا بندہ کے شیعہ مذہب قبول کرنے اور ایران میں شیعیت کی ترویج کا باعث بنی۔[4]

سبب تألیف

علامہ حلی کشف‌ المراد کے مقدمہ میں اس کے سبب تألیف کو خواجہ نصیر الدین طوسی کی کتاب تجرید الاعتقاد کے مبہم مطالب کی توضیح قرار دیتے ہیں۔ کیونکہ علامہ کے بقول کتاب تجرید الاعتقاد اگرچہ علم کلام کے تمام مسائل اور بہت عمیق علمی مفاہیم پر مشتمل ہے لیکن اسے نہایت اختصار کے ساتھ تالیف کی گئی ہے جس کی بنا پر اس کے مفاہیم کو سمجھنے میں نہایت دقت پیش آتی ہے اور چہ بسا ناممکن ہو جاتا ہے۔[5]

کتاب کی اہمیت

کشف‌ المراد حوزہ علمیہ کے درسی نصاب میں شامل ہے اور علماء اس کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔[6] کہا جاتا ہے کہ یہ کتاب دو وجوہات کی بنا پر تجرید الاعتقاد کی دوسری شروحات پر فوقیت رکھتی ہے: ایک یہ کہ یہ کتاب تجرید الاعتقاد کی پہلی شرح ہے اور دوسرا یہ کہ اس کا مصنف تجرید الاعتقاد کے مصنف کا شاگرد ہے۔[7]

حسن زادہ آملی جو اس کتاب کے مصحح بھی ہیں کہتے ہیں کہ تجرید الاعتقاد علم کلام کی بنیادی کتابوں میں سے ہے اور کشف ‌المراد اس کی پہلی اور بہترین شرح ہے۔[8] آپ فاضل قوشچی سے بھی نقل کرتے ہیں کہ اگر کشف‌ المراد نہ ہوتی تو تجرید الاعتقاد کو صحیح طور پر سمجھنا ناممکن تھا۔[9] کتاب الذریعہ کے مصنف آقا بزرگ تہرانی شمس‌‌ الدین اصفہانی شارح تجرید الاعتقاد سے نقل کرتے ہیں کہ اگر کشف المراد نہ ہوتی تجرید الاعتقاد کوئی اور شرح نہیں لکھی جا سکتی تھی۔[10]

کشف‌ المراد ایک طرف وجود، عدم اور ماہیت جیسے فلسفی مسائل پر مشتمل ہے وہاں توحید سے معاد تک علم کلام کے عمدہ مباحث کا ایک مکمل دورہ ہے۔ یہ کتاب چھ حصوں پر مشتمل ہے جنہیں "مقصد" کا نام دیا گیا ہے۔ بعض حصے کئی فصول پر مشتمل ہے جن کے ذیل میں مختلف مسائل پر بحث کی گئی ہے:

  1. امور عامہ: اس میں تین فصل ہیں: وجود و عدم، ماہیت اور اس کے ملحقات، علت و معلول۔
  2. جواہر و اعراض: اس میں 5 صل ہیں: جواہر، اجسام، اجسام کے دوسرے احکام، جواہر مجرد، اَعراض.
  3. اثبات آفریدگار: اس میں 3 فصل ہیں: وجود خدا، صفات خدا، افعال خدا۔
  4. نبوت: اس حصے میں نبوت سے متعلق 7 مسائل پر بحث کی گئی ہے؛ من جملہ ان میں: بعثت کی ضرورت، عصمت کی ضرورت، پیغمبر کی سچائی کو ثابت کرنے کا طریقہ اور حضرت محمدؐ کی نبوت۔
  5. امامت: اس حصے میں 9 مسائل بیان ہوئے ہیں؛ ان میں امام کا انتخاب خدا پر واجب ہونا، عصمت امام کی ضرورت، امام کا دوسروں سے افضل ہونا، امام پر نص، پیغمبر اکرمؐ کے بعد حضرت علیؑ کا بلافصل امام ہونا، دوسرے صحابہ پر امام علی کا افضل ہونا اور شیعوں کے دوسرے ائمہ کی امامت۔
  6. معاد: اس حصے میں 16 مسائل پر بحث کی گئی ہے جن میں سے بعض یہ ہیں: آخرت کا ممکن ہونا، معاد جسمانی، احباط و تکفیر، شفاعت، توبہ اور عذاب قبر۔[11]

شروحات اور تعلیقہ جات

کشف المراد پر متعدد حاشیے اور شروحات لکھی گئی ہیں۔ ان میں سے چند ایک کے اسما درج ذیل ہیں:

  1. شرح کشف مراد فی شرح تجرید الاعتقاد (عربی)، اس کا مؤلف معلوم نہیں ہے ۔کتاب کے کچھ حصے پر لکھی گئی ہے کتاب کے اول و آخر ناقص ہے لہذا اسی وجہ سے مؤلف معلوم نہیں ہے۔
  2. حاشیۂ سید ابو القاسم بن حسین رضوی قمی حائری لاہوری نقوی (1324 ھ)
  3. حاشیۂ میرزا عبدالرزاق بن علی رضا محدث ہمدانی (1381 ھ)
  4. تعلیقات آیت الله حسن حسن زاده آملی:یہ جامعہ مدرسین حوزه‌ علمیہ قم، کی طرف سے 1407 ھ، زیور طبع سے آراستہ ہوئی۔
  5. توضیح المراد فی شرح کشف المراد تالیف سید ہاشم حسینی تہرانی (1412 ھ): یہ کتاب چند مرتبہ چاپ ہوئی۔
  6. حاشیۂ سید محمّد ہاشم بن جلال الدین روضاتی: یہ حاشیہ اصفہان سے 1352 ھ، میں سنگی صورت میں چھپا۔
  7. تعلیقۃ علی شرح التجرید العلامۃ تالیف بشیر حسین بن صادق پاکستانی نجفی (متولد 1361 ھ)
  8. تعلیقۃ علی کشف المراد فی شرح التجرید، ابراہیم بن ساجد بن باقر موسوی ابہری زنجانی
  9. حاشیۂ کشف المراد، مؤلف مجہول: کشف المراد کے ابتدائی حصہ پر لکھا گیا ۔
  10. ترجمہ اور شرح کشف المراد( فارسی) مؤلف علامہ میرزا ابو الحسن شعرانی (1393 ھ): یہ ترجمہ 4 مرداد 1351 ش کو مکمل ہوا اور ابھی تک انتشارات اسلامیہ تہران کی جانب سے سات مرتبہ چھپ چکا ہے۔
  11. ترجمہ و شرح کشف المراد (فارسی)، شیخ علی محمدی قوچانی (متولد 1377 ھ): فارسی زبان میں مفصل شرح اور ترجمہ ہے اور ایران کے شہر قم سے 1412 و 1415 و 1420 ھ میں چھپ چکا ہے۔[12]

طباعت اور نسخہ جات

کشف‌ المراد کے کئی قلمی نسخے موجود ہیں جن میں سے بعض خود علامہ حلی کی زندگی میں اور بعض آپ کی وفات کے مختصر عرصے بعد لکھی گئی ہیں۔[13] من جملہ ان نسخوں میں سے ایک نسخہ سنہ 713 ہجری یعنی علامہ حلی کی زندگی ہی میں لکھی گئی ہے۔[14] اسی طرح ایک اور نسخہ سنہ 745 ہجری میں لکھی گئی ہے جس کے لکھنے والے علامہ حلی کے صاحبزادے فخر المحققین ہیں۔[15] یہ نسخہ کتابخانہ آستان قدس رضوی میں محفوظ ہے۔[16]

اسی طرح کشف‌ المراد ایران، لبنان اور ہندوستان میں شایع ہو چکی ہیں۔[17] من جملہ ان میں انتشارات جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم کی طباعت ہے جسے سنہ 1407 ہجری میں حسن زادہ آملی کی تصحیح اور تعلیق کے ساتھ 646 صفحات میں شایع کی گئی ہے۔[18]

حوالہ جات

  1. افندی اصفہانی، ریا‌ض‌العلما، ۱۴۰۱ق، ج۱، ص۳۵۸-۳۵۹۔
  2. افندی اصفہانی، ریا‌ض‌ العلما، ۱۴۰۱ق، ج۱، ص۳۵۹۔
  3. مولوی، «آیت ‌اللہ»، ص۲۶۰۔
  4. خوانساری، روضات‌الجنات، ۱۳۹۰قم، ج۲، ص۲۷۹-۲۸۰۔
  5. علامہ حلی، کشف‌ المراد، ۱۴۱۷ق، ص۱۹-۲۰۔
  6. علامہ حلی، کشف‌ المراد، ۱۴۱۷ق، ص۱، مقدمہ ناشر۔
  7. خالقیان، «از علامہ حلی تا ابو الفضل شعرانی»، ص۲۷۔
  8. علامہ حلی، کشف‌ المراد، ۱۴۱۷ق، مقدمہ مصحح، ص۳۔
  9. علامہ حلی، کشف ‌المراد، ۱۴۱۷ق، مقدمہ مصحح، ص۳۔
  10. ملاحظہ کریں آقا بزرگ تہرانی، الذریعہ، ۱۴۰۳ق/۱۹۸۳م، ج۱۸، ص۶۰۔
  11. ملاحظہ کریں: علامہ حلی، کشف‌ المراد، ۱۴۱۷ق، ص۵۸۱-۵۹۲۔
  12. کتاب شناسي تجريد الاعتقاد (۱)
  13. ملاحظہ کریں: صدرایی و مرعشی، کتاب‌ شناسی تجرید الاعتقاد، ۱۳۸۲ش، ص۳۶-۳۷۔
  14. ملاحظہ کریں: آقا بزرگ تہرانی، الذریعہ، ۱۴۰۳ق/۱۹۸۳م، ج۱۸، ص۶۰۔
  15. ملاحظہ کریں: آقا بزرگ تہرانی، الذریعہ، ج۱۸، ۱۴۰۳ق/۱۹۸۳م، ص۶۰۔
  16. صدرایی و مرعشی، کتاب‌ شناسی تجرید الاعتقاد، ۱۳۸۲ش، ص۳۷۔
  17. صدرایی و مرعشی، کتاب‌ شناسی تجرید الاعتقاد، ۱۳۸۲ش، ص۳۸-۳۷۔
  18. صدرایی و مرعشی، کتاب‌ شناسی تجرید الاعتقاد، ۱۳۸۲ش، ص۳۸۔

مآخذ

  • افندی اصفہانی، ریاض العلماء و حیاض الفضلاء، میرزا عبداللہ، تحقیق سید احمد حسینی، قم، خیام، ۱۴۰۱ق۔
  • آقا بزرگ تہرانی، محمد محسن، الذریعہ الی تصانیف الشیعہ، بیروت، دار الاضواء، چاپ سوم، ۱۴۰۳ق/۱۹۸۳م۔
  • خالقیان، «از علامہ حلی تا ابوالفضل شعرانی؛ مقایسہ‌ای بین شروح تجرید الاعتقاد»، رشد آموزش معارف اسلامی، ش۷۶، ۱۳۸۹ش۔
  • خوانساری، محمد باقر، روضات الجنات فی احوال العلماء و السادات، قم، اسماعیلیان، ۱۳۹۰ق۔
  • صدرایی و مرعشی، کتاب ‌شناسی تجرید الاعتقاد، قم، کتابخانہ آیت‌ اللہ مرعشی، چاپ اول، ۱۳۸۲ش/۱۴۲۴ق۔
  • علامہ حلی، حسن بن یوسف، کشف ‌المراد فی شرح تجرید الاعتقاد، تصحیح حسن حسن‌ زادہ آملی، قم، مؤسسۃ النشر الاسلامی، چاپ ہفتم، ۱۴۱۷ق۔
  • مولوی، محمد علی، «آیت ‌اللہ»، دایرۃ المعارف بزرگ اسلامی، ج۲، تہران، مرکز دایرۃ المعارف بزرگ اسلامی، چاپ دوم، ۱۳۷۴ش۔