فہرست آثار محمد تقی مجلسی
(محمد تقی مجلسی کی تالیفات سے رجوع مکرر)
یہ مقالہ آثار محمد تقی مجلسی کے بارے میں ہے۔ خودان کے بارے میں جاننے کے لیے ، محمد تقی مجلسی دیکھئے۔
فہرست آثار محمد تقی مجلسی ان کتابوں کا مجموعہ ہے جو گیارہویں صدی ہجری کے شیعہ امامیہ عالم، علامہ مجلسی کے والد محمد تقی بن مقصود علی اصفہانی (1070-1003ھ) کی تالیفات ہیں۔ آپ نے مختلف موضوعات میں قلم فرسائی کی ہے جو مندرجہ ذیل ہیں:
- آداب صلاۃ اللیل الکبیر
- آداب الصلاۃ اللیل الصغیر
- «احکام صوم» (فارسی)
- «احیاء الاحادیث» شرح کتاب تہذیب الاحکام
- الاربعون حدیثا
- الاربعون حدیثا فی فضائل الامام علی
- الاوزان و المقادیر
- برہان العارفین
- ترجمہ اقبال الاعمال
- تفسیر القرآن
- فارسی زبان میں ریاضت اور تہذیب نفس و سلوک میں ایک رسالہ تشویق السالکین۔
- جنگ مشتمل بر رسائل عرفانی و اخلاقی در موضوعات مختلف
- اصول کافی پر ایک حاشیہ
- تفرشی کی «نقد الرجال» پر ایک حاشیہ
- حدیقۃ المتقین فی معرفۃ احکام الدین فارسی میں رسالہ علمیہ
- دوازدہ امام (صلواتیہ)
- رجال
- «احکام نماز» پر ایک رسالہ
- «افعال حج» پر ایک رسالہ
- «حقوق والدین» پر ایک مختصر رسالہ
- «رضاع» پر ایک رسالہ
- «سیر و سلوک» پر ایک رسالہ
- «احکام اہل ذمہ» پر ایک رسالہ
- رسالۃ فی حجیۃ اخبار الآحاد
- «قبلہ» کے بارے میں ایک رسالہ
- رسالۃ فی وجوب صلاۃ الجمعہ
- روضۃ المتقین فی شرح اخبار الائمۃ المعصومین
- ریاض المؤمنین
- شرح «خطبۃ البیان»
- شرح «خطبہ متقین»
- شرح «زیارت جامعہ»
- شرح «صحیفہ سجادیہ»
- لمعات شاہنشاہی
- کتاب فی تفصیل مناماتہ العجیبۃ و طیوفہ الصادقۃ
- فقیہ کی شرح لوامع صاحبقرانی
- المسئولات (الاسئلۃ البروجردیۃ)
- مستند السالکین
- «مناسک حج»۔[1]
- محمد طاہر قمی کا تصوف کے نقد پر لکھا گیا رسالہ کے جواب میں لکھا گیا ہے۔ البتہ اس رسالہ کا انتساب مجلسی اول کی طرف مشکوک ہے۔ آقا بزرگ طہرانی جیسے بعض افراد کا کہنا ہے کہ مجلسی اول کا تصوف کی طرف تمائل، اس رسالہ میں موجود تصوف کے خلاف کی گئی باتوں کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتی ہیں۔ اس لئے لگتا ہے کہ یہ رسالہ کسی اور کی لکھی ہوئی ہے اور غلطی سے مجلسی اول کی طرف نسبت دی گئی ہے۔[2] ان کے برخلاف رسول جعفریان نے کچھ تاریخی شواہد اور اس کتاب سے کچھ مطالب کو لاکر یہ ثابت کرتے ہیں کہ یہ رسالہ مجلسی اول ہی کی تالیف ہے۔[3]
حوالہ جات
مآخذ
- مجلسی، محمد تقی، ریاض المؤمنین و حدائق المتقین و فقہ الصالحین، قم، پژوہشکدہ باقر العلوم، ۱۳۸۹ش.
- آقا بزرگ تہرانی، الذریعہ، بیروت، دار الاضواء.
- جعفریان، رسول، دین و سیاست در عصر صفوی، قم، انصاریان، ۱۳۷۰ش.