فہرست آثار شیخ حر عاملی

ویکی شیعہ سے
(فہرست آثار حر عاملی سے رجوع مکرر)
کتاب وسائل الشیعہ

فهرست آثار شیخ حر عاملی سے مراد گیارہویں صدی ہجری کے شیعہ عالم دین شیخ حر عاملی کی تالیفات اور کتابیں ہیں۔ حرعاملی مشہد میں حرم امام رضا میں مدفون ہیں۔ ان کی اہم ترین اور ارزشمند ترین تالیف کتاب وسائل الشیعہ ہے۔ جو تالیف سے لے کر آج تک فقہاء اور مجتہدین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ یہ کتاب فقہ کی اصلی اور بنیادی کتب سمیت کتب اربعہ کی احادیث کا مجموعہ ہے جن کی فقہ میں ہمیشہ ضرورت رہتی ہے۔ صاحب وسائل نے اس کتاب میں 36 ہزار روایات کو سند کے ساتھ متعدد فقہی موضوعات کے تحت ذکر کیا ہے۔ یہ تالیف اپنی اہمیت اور مخصوص حیثیت کی بنا پر شروح، معاجم، تلخیص اور ترجموں کیلئے مورد عنایت قرار پائی ہے۔ شیخ حر عاملی نے نہایت ارزشمند اور گرانبہا تالیفات چھوڑیں ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:

کتاب امل الآمل
کتاب الفوائد الطوسیة
نرم افزار مجموعه آثار محدث شیخ حرّ عاملی
کتاب اثبات الهداة
  1. الجواہر السنیہ فی الاحادیث القدسیہ: یہ پہلی کتاب ہے جسے شیخ نے تحریر کیا۔
  2. الصحیفہ الثانیہ من أدعیہ علی بن الحسین علیہ السلام: ان دعاؤں کا مجموعہ ہے جو صحیفۂ سجادیہ میں نہیں آئی ہیں۔
  3. تفصیل وسائل الشیعہ إلی تحصیل مسائل الشریعہ: کتب اربعہ اور سائر کتب معتبرہ کی احکام شرعی سے متعلق احادیث کا مجموعہ ہے جس کے منابع کی تعداد 180 کتابوں تک پہنچتی ہے۔
  4. ہدایة الأمة إلی أحکام الأئمة علیہم السلام‌: یہ کتاب مکررات کے حذف اور اسناد کے حذف کے ساتھ وسائل کی منتخب احادیث کا مجموعہ ہے جو تین جلدوں پر مشتمل ہے۔
  5. من لا یحضره الإمام: فہرست وسائل الشیعہ کی فہرست ہے جس میں ابواب کے عناوین، ہر باب کی تعداد احادیث اور مضمون احادیث پر مشتمل ہے۔
  6. الفوائد الطوسیہ: مختلف ابحاث پر مشتمل کہ جو طوس کے لوگوں کے جواب میں لکھی گئی۔ (ایک جلد)
  7. اثبات الہداۃ بالنصوص و المعجزات: شیعہ اور اہل سنت کتابوں سے رسول اللہ اور آئمہ طاہرین کے معجزات کے بارے میں 21 ہزار سے زیادہ حدیثیں اور 70000 سندوں پر مشتمل احادیث کی کتاب جس میں 439 کتابوں سے حدیثیں منقول ہیں۔
  8. امل الآمل: جس میں علمائے جبل عامل کے اسما اور علمائے متأخرین کے نام اور احوال ذکر ہیں۔
  9. الایقاظ من الہجعہ بالبرہان علی الرجعہ: رجعت کے بارے میں رسالہ جس میں 600 حدیث، 64 آیات قرآن کے علاوہ کثیر دلائل، قدما و متأخرین کے نظریات و اقوال اور شبہات اور ان کے جوابات ذکر کئے گئے ہیں۔
  10. «الرجال» مولف نے اس کتاب کے مقدمے میں لکھا ہے کہ اس کتاب میں رجال میں مذموم یا ممدوح افراد کے حالات کو مختصر بیان کرتے ہیں اور کتاب کی روش کو بیان کرتا ہے۔ اس کتاب کی روش افراد کو الف ب کے تحت بیان کیا ہے۔ اسطرح سے 1646 راوی کا تذکرہ ہوا ہے۔[1]
  11. رسالة اثنی عشریه فی الرد علی الصوفیه: صوفیت کی رد میں 1000 حدیثوں پر مشتمل کتاب۔
  12. بدایة الهدایة فقہ کی اول سے آخر تک واجبات اور محرمات کی منصوصہ احادیث ہیں۔ شیخ حر اس کتاب میں واجبات کی تعداد: 1535 اور محرّمات کی تعداد: 1448 مورد سمجھتے ہیں۔
  13. الفصول المهمة فی اصول الائمة علیہم السلام‌: اصول دین، اصول فقہ، فروع فقہ اور اصول علم طب کے کلیات مذکور ہیں۔
  14. العربیة العلویة و اللغة المرویة
  15. تواتر القرآن
  16. دیوان شعر‌ کہ 20000 بیت شعر پر مشتمل ہے اور 4 منظومات دیگر ہیں۔
  17. دیوان الإمام زین العابدین علیہ السلام‌
  18. تحریر وسائل الشیعة و تحبیر مسائل الشریعة فی شرح وسائل الشیعة‌
  19. الأخلاق‌
  20. مقتل الإمام الحسین علیہ ‌السلام‌
  21. کشف التعمیة فی حکم التسمیة
  22. حاشیہ ‌هایی بر کتب اربعہ و...[2]
  23. رساله فی الغناء[3]

شیخ حر عاملی کے تالیفات پر مشتمل سافٹ وئیر مرکز تحقیقات کمپیوٹری علوم اسلامی (نور) نے منتشر کیا ہے جس میں 22 عنوان کتابیں، 145 مجلدات اور بعض دیگر مرتبط کتابیں ہیں جو عربی یا فارسی میں ہیں۔


حوالہ جات

  1. طاووسی، آشنایی با دو کتاب رجال از عصر صفوی، ماهنامه كتاب ماه دين، سال دوازدهم شماره ۱۳۹، ۱۳۸۸ش.
  2. امل الآمل، ج۱، ص۲۷ - ۳۳. اثبات الہداه، ج۱، ص۱۲ - ۱۷.
  3. مختاری، صادقی، غناء و موسیقی، ۱۳۷۷ش، ج۳، ص ۲۰۴۵.

مآخذ

  • حر عاملی، محمد بن حسن، اثبات الهداة بالنصوص و المعجزات، بیروت، موسسة الاعلمی، ۱۴۲۵ق.
  • حر عاملی، محمد بن حسن، امل الآمل، بغداد، مکتبة الاندلس، بی‌تا.
  • مختاری، رضا و صادقی، محسن، غناء و موسیقی، قم، دفتر تبلیغات اسلامی حوزه علمیه قم، ١٣٧٧ش.
  • طاووسی مسرور، سعید، آشنایی با دو کتاب رجال از عصر صفوی، ماهنامه كتاب ماه دين، سال دوازدهم شماره ۱۳۹، ۱۳۸۸ش.