عبد اللہ بن مسمع ہمدانی
کوائف | |
---|---|
نام: | عبداللہ بن مسمع ہمدانی |
نسب | قبیلہ ہمدان |
مقام سکونت | کوفہ |
سماجی خدمات | امام حسینؑ کو کوفہ والوں کا سب سے خط پہنچانا |
عبد اللہ بن مسمع ہمدانی کوفہ کے شیعہ تھے جنہوں نے عبد اللہ بن وال کے ساتھ کوفہ کے شیعوں کا پہلا خط مکہ جاکر امام حسینؑ کی خدمت میں پیش کیا۔ مشہور مورخ محمد ابن جریر طبری (متوفی 310 ھ) تاریخ الامم و الملوک میں معروف شیعہ مورخ ابو مخنف (متوفی 157 ھ) سے نقل کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ کوفے کے شیعوں نے معاویہ بن ابو سفیان (متوفی 15 رجب سنہ 60 ھ) کے انتقال کی خبر سننے کے بعد کوفے کے ایک بزرگ سلیمان بن صرد خزاعی کے گھر اجتماع کیا، سلیمان نے ان سے کہا کہ امام حسینؑ نے یزید کی بیعت سے انکار کر دیا ہے، آپ سب امام حسینؑ اور ان کے والد کے شیعہ اور پیروکار ہیں، اگر ان کی مدد کے لئے تیار ہیں تو انہیں خط لکھ کر آگاہ کیا جائے۔[1]
ان افراد نے سلیمان کی باتوں کو سننے کے بعد حسین بن علیؑ کو خط لکھا اور انہیں کوفے آنے کی دعوت دی۔ محمد بن جریر طبری کے مطابق اس خط کو عبداللہ بن مسمع ہمدانی اور عبداللہ ابن وال نے 10 رمضان سنہ 60 ہجری کو امام حسینؑ تک پہنچایا۔[2] شیعہ عالم اور مورخ شیخ مفید (متوفی 413 ھ) نے بھی اپنی کتاب الارشاد میں اس روایت کو نقل کیا ہے اور انہوں نے بھی کوفہ والوں کے قاصد کا نام عبد اللہ ابن مسمع ہمدانی لکھا ہے۔[3] ابن قتیبہ دینوری (متوفی 283 ھ) نے اخبار الطوال میں قاصد کا نام عبیداللہ ابن سبیع ہمدانی لکھا ہے۔[4]
متعلقہ مضامین
حوالہ جات
مآخذ
- دینوری، احمد بن داود، اخبار الطوال، قم، نشر شریف رضی، ۱۳۷۳ش۔
- شیخ مفید، محمد، [http://lib۔eshia۔ir/27035/2/0 الارشاد فی معرفۃ حجج الله علی العباد، تصحیح مؤسسۃ آل البيت، قم، كنگره ہزاره شيخ مفيد، ۱۴۱۳ھ۔
- طبری، محمد بن جریر، تاریخ الامم و الملوک، بیروت، نشر اعلمی، ۱۴۰۹ھ۔