مندرجات کا رخ کریں

سید حسین محمد جعفری

ویکی شیعہ سے
سید حسین محمد جعفری
کوائف
نامسید حسین محمد
لقب/کنیتجعفری
مذہبشیعہ
جائے پیدائشلکھنؤ
آرامگاہکراچی
علمی معلومات
تعلیمڈاکٹریٹ
مادر علمیلکھنؤ اور لندن
آثارتاریخ تشیع، «Political and Moral Vision of Islam»
دیگر معلومات
تخصصتاریخ مذاہب اسلامی
فعالیتبیروت، اسٹریلیا اور ملیشیا یونیورسیٹی میں تدریس
منصبسربراہ شعبہ مطالعہ پاکستان جامعہ کراچی


سید حسین محمد جعفری پاکستان کے شیعہ مصنفین اور مورخین میں سے ایک ہیں۔ آپ لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ آپ نے لکھنو اور لندن کی جامعات سے دو شعبوں میں پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ بیروت، اسڑیلیا اور کولالمپور کی جامعات میں تدریسی خدمات انجام دیتے رہے۔آپ جامعہ کراچی میں مطالعہ پاکستان کے بانی ڈائریکٹر تھے۔آپ نے بعض کتابیں تالیف کیں جن میں «The Origins and Early Development of Shi'aIslam» نامی کتاب مشہور تالیف ہے جس کا اردو اور فارسی میں ترجمہ ہوچکا ہے۔المنجد ڈیکشنری سمیت بعض دائرۃ المعارف کی تدوین میں جعفری کا تعاون رہا۔ اسلامی سہ ماہی مجلہ "ہمدرد اسلامیکوز" پاکستان کے مدیر بھی رہے۔ سید حسین محمد جعفری2019ء میں 84 سال کی عمر میں کراچی میں وفات پاگئے۔

سوانح حیات

سید حسین‌ محمد جعفری (2009-1938ء) پاکستان کے شیعہ مصنف اور کراچی کے رہنے والے ہیں۔[1] جعفری دوہرے ڈاکٹریٹ کی اسناد کے حامل تھے جنہوں نے پہلی سند ہندستان کی لکھنؤ یونیورسٹی سے اور دوسری سند یونیورسٹی آف لندن کے شعبہ اورینٹل اینڈ افریقن اسٹڈیز سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔[2] سنہ 1962ء میں سید حسین محمد جعفری نے کولالمپور کی ملائشیا یونیورسٹی سے تدریس کا سلسلہ شروع کیا۔[3] نیز اسٹریلوی دارالحکومت کینبرا کی نیشنل یونیورسیٹی[4] اور بیروت میں امریکی یونیورسٹی میں تدریسی خدمات انجام دیتے رہیں ہیں۔ [5]

کراچی میں حسین محمد جعفری نے آغاخان یونیورسیٹی کے شعبہ مطالعہ پاکستان اور اسلام کی ذمہ داری سنبھالی۔[6] اسلامی سہ ماہی مجلہ "ہمدرد اسلامیکوز" پاکستان کے مدیر بھی رہے ہیں۔[7]اور آخری عمر تک اس رسالے کے ایڈوائزری بورڈ کے ممبر رہے۔[8] سنه 1983ء میں جامعہ کراچی کے مرکز مطالعہ پاکستان کے بانی ڈائریکٹر بنے۔[9] اور سنہ 1998ء میں جامعہ کراچی سے رٹائرڈ ہوگئے۔[10]

جعفری نے یورپ، افریقہ، امریکہ اور ایشیا کے مختلف ممالک میں علمی سمینار میں شریک رہے۔[11] جینیوا میں اسلام اور غرب کے نام سے بننے والے ادارے کی ایکزکٹیو کمیٹی کے چھ سال تک وائس چیئرمین رہے۔[12]

عربی ڈیکشنری المنجد[13] سمیت اسلام انسائکلوپیڈیا، انسائکلوپیڈیا آف ماڈرن اسلامک وارلڈ انسائکلوپیڈیا آف وارلڈ ریلیجنز کے ساتھ تعاون کیا۔[14] سید جعفری عربی اور انگریزی زبانوں پر تسلط رکھتے ہیں، نجف اشرف میں آقابزرگ تہرانی سے ملاقات بھی کرچکے ہیں۔ [15] سید حسین محمد جعفری 20 جنوری 2019ء بمطابق 13 جمادی الاول 1440 کو 84 سال کی عمر میں کراچی میں وفات پاگئے۔[16]

نہج البلاغہ سے اقتباس شدہ کتاب
جعفری کی انگری میں تالیف شدہ کتاب

تالیفات

  • تاریخ تشیع: سید حسین محمد جعفری کی اہم کتابوں میں سے ایک ہے جسے انگریزی میں «The Origins and Early Development of Shi'aIslam» کے نام سے 1979ء میں بیروت کی امریکی یونیورسیٹی نے شائع کیا۔ اس کتاب کا اردو اور فارسی میں ترجمہ ہوا ہے۔[17]
  • اسلام کا اخلاقی اور سیاسی نظریہ: یہ کتاب سنہ 2000ء میں «Political and Moral Vision of Islam» کے نام سے شائع ہوئی۔ یہ کتاب نہج البلاغہ کے خطبات، کلمات قصار اور مکتوبات سے مآخوذ ہے۔[18]
  • پاکستانی معاشرہ اور ادب: یہ کتاب جامعہ کراچی کے منعقد کردہ سالانہ سمینار بعنوان " پاکستانی معاشرہ اور ادب" کے لئے ارسال شدہ مقالات اور تقاریر کا مجموعہ ہے جسے حسین محمد جعفری نے مرتب کر کے کتاب کی شکل میں پیش کیا اور جامعہ کراچی کی طرف سے سنہ 1987ء میں ماس پرنٹنگ پریس کراچی سے شائع ہوئی۔[19]
  • اقبال فکر اسلامی کی تشکیل جدید: یہ کتاب جامعہ کراچی کی 3 اپریل سنہ 1987ء کو منعقد کردہ سالانہ سمینار بعنوان «اقبال: فکر اسلامی کی تشکیل جدید» کے لئے ارسال شدہ مقالات اور تقاریر کا مجموعہ ہے جسے حسین محمد جعفری نے مرتب کر کے کتاب کی شکل میں پیش کیا اور ادارہ مطالعہ پاکستان جامعہ کراچی کی طرف سے سنہ 1988ء میں ماس پرنٹنگ پریس کراچی سے شائع ہوئی۔[20]

متعلقہ مضامین

حوالہ جات

  1. Journal of OBITUARY: DR. SYED HUSAIN MOHAMMAD JAFRI, Journal of the Pakistan Historical Society; Karachi Vol. 67, Iss. 1/2, (Jan-Jun 2019):pages 235-236."
  2. جعفری، تشیع در مسیر تاریخ، مقدمہ ترجمہ کتاب، 1380شمسی، ص7.
  3. Obituary: DR. Syed Husain Mohammad Jafri,Hamdard Islamicus, Vol.43, 229-230
  4. Obituary: DR. Syed Husain Mohammad Jafri,Hamdard Islamicus, Vol.43, 229-230
  5. جعفری، تشیع در مسیر تاریخ، مقدمہ ترجمہ کتاب،1380شمسی، ص7.
  6. Obituary: DR. Syed Husain Mohammad Jafri,Hamdard Islamicus, Vol.43, 229-230
  7. جعفری، تشیع در مسیر تاریخ، ترجمہ مقدمہ کتاب،1380شمسی، ص7.
  8. Obituary: DR. Syed Husain Mohammad Jafri,Hamdard Islamicus, Vol.43, 229-230
  9. Obituary: DR. Syed Husain Mohammad Jafri,Hamdard Islamicus, Vol.43, 229-230
  10. OBITUARY DR. SYED HUSAIN MOHAMMAD JAFRI
  11. Obituary: DR. Syed Husain Mohammad Jafri,Hamdard Islamicus, Vol.43, 229-230
  12. Obituary: DR. Syed Husain Mohammad Jafri,Hamdard Islamicus, Vol.43, 229-230
  13. جعفری، تشیع در مسیر تاریخ، ترجمہ مقدمہ کتاب،1380شمسی، ص7.
  14. Obituary: DR. Syed Husain Mohammad Jafri,Hamdard Islamicus, Vol.43, 229-230
  15. اسکویی، «مفہوم عمل صالح در نظام اخلاقی قرآن»، ص76.
  16. Obituary: DR. Syed Husain Mohammad Jafri,Hamdard Islamicus, Vol.43, 229-230
  17. Obituary: DR. Syed Husain Mohammad Jafri,Hamdard Islamicus, Vol.43, 229-230
  18. «Political and Moral Vision of Islam»
  19. «pakistani muashra aur adab» ریختہ ویب سائٹ۔
  20. «iqbal : fikr-e-islami ki tashkeel-e-jadeed» ریختہ ویب سائٹ۔

مآخذ