مندرجات کا رخ کریں

"رسالۃ الحقوق" کے نسخوں کے درمیان فرق

ویکی شیعہ سے
Shamsoddin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
Shamsoddin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
سطر 259: سطر 259:
[[id:Risalah al-Huquq]]
[[id:Risalah al-Huquq]]


[[زمرہ:صحیفہ سجادیہ]]
[[زمرہ:امام سجاد(ع) کے اقوال]]
[[زمرہ:امام سجاد(ع) کے اقوال]]

نسخہ بمطابق 11:49، 26 اکتوبر 2016ء

فائل:رسالۃ الحقوق امام سجاد.jpg
رسالۃ الحقوق امام سجاد(ع)

رسالۃ الحُقوق امام سجاد(ع) کی ایک طولانی حدیث کا عنوان ہے۔ یہ حدیث ایک مؤمن کا دوسروں کی نسبت حقوق اور وظائف پر مشتمل ہے۔ رسالۃ الحقوق دوسرے اخلاقی کتابوں کی طرح انسان کی فردی اور اجتماعی زندگی کے حوالے سے مختلف اخلاقی اقدار پر مشتمل ہے۔ یہ کتاب ماں باپ کی نسبت اولاد کے وظائف، میاں بیوی کا ایک دوسرے اور بچوں کی نسبت حقوق، ہمسایوں کے حقوق، استاد کے حقوق، شاگرد کے حقوق، امام جماعت کے حقوق، اور حکومت کے حقوق وغیرہ کی طرح 50 سے زیادہ حقوق اور وظائف پر مشتمل ہے۔

کتاب کی اہمیت اور بلند و بالا مضامین کی وجہ سے اس کا کئی زبانوں میں ترجمہ اور شرحیں منظر عام پر آگئی ہیں۔

حقوق کے معنی

حقوق "حق" کا جمع ہے اور یہاں اس کتاب "رسالۃ الحقوق" کے نام میں حق سے مراد وہ تکالیف اور وظایف ہیں جن کو خدا نے دوسروں کی نسبت -انسان ہو یا غیر انسان- انسان کے ذمے لگایا ہے۔ یہاں حقوق سے مراد مؤمن کی صرف واجب شرعی وظائف نہیں ہیں بلکہ یہاں یہ عرفی اور اجتماعی مستحب وظائف کو بھی شامل کرتی ہے۔ اسی طرح اس کتاب میں ذکر ہونے والے احکام صرف ایسے احکام نہیں نہیں جن پر عمل نہ کرنا گناہ کا موجب بنتا ہو یا دنیا میں دنیوی سزاوں کا موجب بنتا ہو بلکہ یہ کتاب مؤمن کی اخلاقی اور رفتاری واجب یا مستحب احکام پر بھی مشتمل ہے۔

رسالۃ الحقوق جدیثی منابع میں

قدیمی‌ترین حدیثى منابع جس میں رسالۃ الحقوق امام سجاد(ع) کو بطور كامل ثبت و ضبط کیا ہے وہ درج ذیل ہیں:

شیخ صدوق نے ان دو کتابوں میں مذکورہ 50 حقوق کے علاوہ ایک اور حق کو حج کے حقوق کے عنوان سے اضافہ کر کے مجموعا ۵۱ حقوق کو ذکر کیا ہے اگرچہ کتاب خصال کے مقدمے میں جب ان حقوق کی فہرست جاری کی ہے تو وہاںپ پر حج کے حقوق کا تذکرہ نہیں ہے۔

رسالۃ الحقوق کی سند کے بارے میں یہ کہنا ضروری ہے کہ:

  1. من لا یحضر کی احادیث میں سلسلہ سند نقل نہیں کیا ہے اور تمام احادیث بطور مرسل نقل کیا ہے۔ نیز من لایحضر اور تحف العقول اور کتاب خصال کی احادیث میں جزوی تفاوت بھی ہے جبکہ دوسری کتابوں میں حقوق کو ابتداء سے تفصیلی طور پر ذکر کیا گیا ہے۔
  2. کتاب خصال کی سندوں میں "اسماعیل بن فضل" کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔
  3. من لا یحضر میں یہ تصریح نہیں کی گئی ہے کہ مذکورہ حقوق امام سجاد(ع) کی رسالۃ الحقوق سے بیان کی ہے لیکن کتاب خصال میں اس نکتے کی طرف اشارہ کیا ہے۔

کتاب الخصال شیخ صدوق کے مطابق رسالۃ الحقوق میں موجود حقوق کی فہرست درج ذیل ہیں:

  1. خدا کا حق
  2. نفس کا حق
  3. زبان کا حق
  4. کانوں کے حقوق
  5. آنکھوں کے حقوق
  6. ٹانگوں کے حقوق
  7. ہاتوں کے حقوق
  8. پیٹ کا حق
  9. شرم گاہ کا حق
  10. نماز کا حق
  11. حج کا حق
  12. روزہ کا حق
  13. صدقہ کا حق
  14. قربانی کا حق
  15. سلطان کا حق
  16. معلم کا حق
  17. مولی کا حق
  18. رعیت کا حق
  19. شاگرد کا حق
  20. عورت کے حقوق
  21. مملوک کا حق
  22. ماں کا حق
  23. باپ کا حق
  24. اولاد کا حق
  25. بھائی کا حق
  26. آزاد کنندہ کا حق
  27. آزاد ہونے والے کا حق
  28. نیکی‌کرنے والے کا حق
  29. موذن کا حق
  30. امام جماعت کا حق
  31. ہمنشین کا حق
  32. ہمسایہ کا حق
  33. دوست کا حق
  34. شریک کا حق
  35. مال کا حق
  36. قرض لینے والے کا حق
  37. معاشر(ہمصحبت) کا حق
  38. تمہارے اوپر مدعی کا حق
  39. مدعی پر تمہارا حق
  40. مشورت لینے والے کاحق
  41. مشورت دینے والے کا حق
  42. نصیحت‌خواہ کا حق
  43. نصیحت‌ کرنے والے کا حق
  44. بزرگوں کے حقوق
  45. چھوٹوں کے حقوق
  46. طلب کرنے والے کا حق
  47. مسئول یا ذمہ دار کا حق
  48. تمہیں شاد کرنے والے کا حق
  49. تمہارے ساتھ بد رفتاری کرنے والے کا حق
  50. ہم‌ مذہب کا حق
  51. اہل ذمہ (کافر ذمی) کا حق

شرحیں اور ترجمے

ترجمے

اس کتاب کا مختلف زبانوں میں ترجمہ ہوا ہے:

زبان مترجم توضیحات
۱ شعر فارسی حسن راحتی سبزواری
۲ فارسی سیدابراہیم میانجی
۳ مالایی کامل زہیری و حسن عسکری تہیہ کنندہ: معاونت امور بین‌الملل مجمع جہانی اہل‌بیت،رقعی، تیراژ: ۳۰۰۰
۴ تایلندی محمد شریف تہیہ کنندہ: معاونت امور بین‌الملل مجمع جہانی اہل‌بیت، چ۱، ۱۳۹۰ش، تیراژ: ۳۰۰۰
۵ تاگالوگ (مانیل) زینب ہاویر تہیہ کنندہ: معاونت امور بین‌الملل مجمع جہانی اہل‌بیت، وزیری، چ۱، ۱۳۹۱ش، تیراژ: ۳۰۰۰
۶ تاجیکی ح. حکیم جان تہیہ کنندہ: معاونت امور بین‌الملل مجمع جہانی اہل‌بیت، چ۱، ۱۳۹۱ش، تیراژ: ۳۰۰۰
۷ ارمنی مترجمان تہیہ کنندہ: معاونت امور بین‌الملل مجمع جہانی اہل‌بیت، چ۱، ۱۳۹۳ش، تیراژ: ۳۰۰۰
۸ اردو نثار احمد زینپوری تہیہ کنندہ: معاونت امور بین‌الملل مجمع جہانی اہل‌بیت، چ۱، ۱۳۹۳ش، تیراژ: ۳۰۰۰
۹ ہندی مترجمان تہیہ کنندہ: معاونت امور بین‌الملل مجمع جہانی اہل‌بیت، چ۱، ۱۳۹۳ش، تیراژ: ۳۰۰۰
۱۰ امہری (اتیوپی) تہیہ کنندہ: معاونت امور بین‌الملل مجمع جہانی اہل‌بیت، چ۱، ۱۳۹۳ش، تیراژ: ۳۰۰۰
۱۱ صربی الکساندر دراگویچ تہیہ کنندہ: معاونت امور بین‌الملل مجمع جہانی اہل‌بیت، چ۱، ۱۳۹۰ش، تیراژ: ۱۰۰۰

شرحیں

اس رسالے کی بعض شروحات:

  • آیینہ حقوق: حقوق از دیدگاہ امام سجاد(ع) شرح رسالۃ الحقوق امام سجاد(ع)، تألیف قدرت اللہ مشایخی: ترجمہ نثاراحمد زین‌پوری.
  • رسالۃ حقوق امام سجاد(ع) شرح علی محمد حیدری نراقی.
  • ترجمہ و شرح رسالۃ الحقوق امام سجاد(ع)، محمد سپہری.
  • حقوق اخلاقی بر اساس رسالہ الحقوق امام سجاد(ع) و ۱۵۰ نکتہ آموزندہ و سازندہ، علی مشفقی پورطالقانی: با ہمکاری و کوشش محمدرضا مشفقی‌پور.
  • راہ و رسم زندگی از نظر امام سجاد(ع)، عنوان اصلی: رسالہ الحقوق، ترجمہ و تنظیم علی غفوری.
  • حقوق اسلامی شامل وظایف فردی و اجتماعی بر اساس رسالہ الحقوق امام زین العابدین(ع)، علی اکبر ناصری.
  • تاملات فی رسالہ الحقوق للامام علی بن الحسین(ع)، محمدتقی المدرسی.
  • تفصیل الحقوق: شرح روائی علی رسالہ الحقوق للامام السجاد(ع)، محمدحسین الرمزی الطبسی؛ التصحیح والتنظیم ابناء المولف.
  • رسالۃ الحقوق، شارح قبانچی، حسن بن علی.

اسی طرح کتاب شناسی امام سجاد، صحیفہ سجادیہ و رسالہ حقوق توسط مجمع جہانی اہل بیت کے عنوان سے ایک کتاب چاپ ہوئی ہے جس میں رسالۃ الحقوق امام سجاد سے مربوط کتابوں کو معرفی کیا گیا ہے۔