مندرجات کا رخ کریں

الخصال (کتاب)

ویکی شیعہ سے
(الخصال سے رجوع مکرر)
الخصال
مشخصات
مصنفشیخ صدوق
موضوعاخلاقی و اعتقادی احادیث
زبانعربی
طباعت اور اشاعت
ناشرجامعہ مدرسین قم
سنہ اشاعت1403 ھ


الخِصال کے نام سے عربی زبان میں لکھی گئی کتاب محمد بن علی بن حسین بن بابویہ قمی (متوفا 381 ھ) کی تالیف ہے جو شیخ صدوق کے نام سے معروف ہیں۔ وہ چوتھی صدی کے شیعہ فقہا اور محدثین میں سے ہیں۔ شیخ صدوق نے اس کتاب میں اخلاقی اور اعتقادی مسائل سے مربوط روایات کو جمع کیا ہے۔ اس کتاب میں روایات کو ذکر کرتے ہوئے عددی تناسب کا لحاظ کیا ہے۔ اس طرز تحریر میں خصال پہلی کتاب ہے۔

مؤلف

محمد بن علی بن حسین بن موسی بن بابویہ قمی مشہور بنام شیخ صدوق چوتھی ہجری صدی کے بزرگ‌ ترین علما میں سے ہیں۔ ان کی پیدائش کا سال 305 ھ کے بعد کا ہے اور 381 ھ میں فوت ہوئے۔ انہیں ری میں دفنایا گیا۔ وہ قم کے مکتب حدیثی کے بزرگ ترین عالم دین تھے۔ 300 کے قریب علمی آثار چھوڑے جن میں سے اکثر مفقود ہیں۔ شیعہ حضرات کی کتب اربعہ میں سے من لا یحضرہ الفقیہ ان ہی کا اثر ہے۔

سبب تالیف

شیخ صدوق خصال کی سبب تالیف بیان کرتے ہوئے کہتے ہیں:

میں نے تحقیق سے اس بات کو جان لیا کہ گذشتہ مشائخ اور علما نے مختلف علوم کے مختلف شعبوں میں کتابیں تالیف کی ہیں لیکن اعداد اور اچھی اور بری صفات کے درمیان مناسبت سے کوئی کتاب ابھی تک نہیں لکھی گئی۔ طالبین علم کیلئے اس موضوع میں موجود بہت سے فوائد کو دیکھتے ہوئے میں ارادہ کیا ہے کہ تقرب الہی کے حصول کی خاطر اس روش کے مطابق ایک کتاب تالیف کروں تا کہ اس کے ذریعے جزائے الہی، خوشبختی اور رحمت خدا کو حاصل کر سکوں۔ خدا کی بارگاہ سے اس بات کا طلبگار ہوں کہ وہ مجھے اس سے مایوس نہ کرے کیونکہ وہی ہر چیز کی قدرت و طاقت کا حامل ہے۔[1]

اعتبار

یہ کتاب بھی شیخ صدوق کی دوسری کتابوں کی مانند شیعہ علما میں خاص طور پر مورد توجہ قرار پائی اور اسکی بہت سی روایات کتب اربعہ، بحارالانوار اور وسائل الشیعہ جیسی متاخر علما کی روائی کتابوں میں ذکر ہوئی ہیں۔[2]

مضامین

کتاب خصال کم حجم کے باوجود معارف اسلامی اور حلال و حرام کے احکام کا ایک وسیع دائرۃ المعارف ہے کہ جس میں تاریخی، تفسیر قرآن، فلسفی نکات اور سیاسی مسائل کی طرف اشارہ موجود ہے۔ اس کتاب کی روایات موضوع کے لحاظ سے بہت وسیع ہیں۔ اخلاقی و عقیدتی موضوعات میں سے ہر ایک کے متعلق روایات منقول ہیں جو باہمی اعداد کی صورت میں ایک دوسرے سے مربوط ہیں۔[3]

تعداد احادیث

موجودہ کتاب 1255 احادیث پر مشتمل ہے۔

عناوین فصل‌

کتاب خصال 26 ابواب میں تقسیم ہوئی ہے۔ ابواب کی عنوان بندی اعداد پر مشتمل ہے۔ اس لحاظ سے کتاب کے ابواب درج ذیل ناموں کے ساتھ رکھے گئے ہیں:

  • پہلا باب: مثلا دنیا کی دوستی سے ایک صفت، پانچ خصلتوں کے برابر میں ایک صفت۔
  • دوسرا باب: مثلا شیعہ کی دو صفتیں.
  • تیسرا باب: مثلاجس میں تین صفتیں نہ ہو وہ مؤمن نہیں ہے۔
  • چوتھا باب: مثلا چار چیزیں چار جگہوں پر قابل قبول نہیں ہیں۔
  • پانچواں باب: مثلا ایمان کی علامت پانج چیزیں ہیں۔
  • چھٹا باب: مثلا جو بھی چھ چیزیں انجام دے گا وہ بہشت میں جائے گا۔
  • ساتواں باب: مثلا رسول خدا نے سات چیزوں سے منع فرمایا ہے۔
  • آٹھواں باب: مثلا آٹھ قسم کے لوگوں کی نماز قبول نہیں ہوگی۔
  • نواں باب: مثلا فاطمہ زہرا (س) کے خدا کے نزدیک نو نام ہیں۔
  • دسواں باب: امام میں دس صفات موجود ہوتی ہیں۔

...

  • اٹھارھواں باب
  • انیسواں باب
  • بیسواں باب
  • ....
  • چالیسواں باب
  • تا باب آخر [4]

خطی نسخے

اس کتاب کے چند قدیمی نسخے درج ذیل ہیں:

  1. کتب خانۂ مدرسہ علمیہ نواب مشہد کا نسخہ تاریخ استنساخ: 1026 ھ۔
  2. نسخۂ دیگر اسی کتابخانے کا ملا عبدالله تونی کے نسخے سے جانچا ہوا۔
  3. نسخۂ دیگر اسی کتابخانے کا نسخہ جو 12 ویں صدی کی تاریخ 1120 ھ کو وقف ہوا۔
  4. نسخۂ کتب خانۂ آستان قدس رضوی، تاریخ استنساخ: 975 ھ۔
  5. نسخہ کتب خانۂ آستان قدس رضوی، تاریخ استنساخ 1073 ھ۔
  6. نسخہ کتابخانۂ آستان قدس رضوی، تاریخ استنساخ 1094 ھ۔
  7. کتب خانۂ آستان قدس رضوی کے تاریخ کے بغیر نسخے[5]

تلخیص

  • نُخْبَۃُ الخِصال اس کی تلخیص کرنے والے کا معلوم نہیں ہے۔[6]
  • خلاَصَۃُ الخِصال تلخیص کنندہ سید محمد موسوی، چاپ‌ دار المورخ، بیروت، لبنان، 1416 ھ۔[7]

ترجمے

  • ترجمہ محمد باقر کمره‌ ای: متن کے ساتھ چھپا ہے۔
  • ترجمہ سید احمد فہری زنجانی: یہ ترجمہ بھی متن کے ساتھ چھپا ہے۔
  • ترجمہ سید علی اصفہانی (متوفا قرن 11)۔
  • ترجمہ مدرس گیلانی کہ سازمان انتشارات جاویدان تہران نے اسے 1362 ش مشتمل بر 333 صفحات پر چھاپا۔[8]

سنگی سائز میں دو مرتبہ 1302 ھ اور 1374 ھ میں چھپا اور اس کے بعد متعدد مرتبہ منتشر ہوا۔ ایک مرتبہ 1403 ھ میں علی اکبر غفاری کی تحقیق کے ساتھ جامعہ مدرسین نے اسے چھاپا۔

حوالہ جات

  1. صدوق، الخصال، ۱۴۰۳ ق، ص۱.
  2. نرم افزار جامع فقہ اہل بیت.
  3. صدوق، الخصال، ۱۴۰۳ ق، ص۹.
  4. نرم افزار جامع فقہ اہل بیت
  5. مدنی، فرہنگ کتب حدیث شیعہ، ۱۳۸۵ ش، ص ۳۷۸.
  6. تہرانی، الذریعہ، ج ۲۴، ص ۹۴.
  7. مدنی، فرہنگ کتب حدیث شیعہ، ۱۳۸۵ ش، ص ۳۷۹
  8. مدنی، فرہنگ کتب حدیث شیعہ، 1385 ش، ص 379

مآخذ

  • شیخ صدوق، محمد بن علی، الخصال، تصحیح علی اکبر غفاری، جامعہ مدرسین، ۱۴۰۳ ق.
  • تہرانی، آقا بزرگ، الذریعہ، بیروت، دار الاضواء.
  • مدنی، محمود، فرهنگ کتب حدیث شیعہ، تہران، امیر کبیر، ۱۳۸۵ ش.

بیرونی روابط