مقداد بن عبد اللہ حلی

ویکی شیعہ سے
(فاضل مقداد سے رجوع مکرر)
مقداد بن عبد اللہ حلی
کوائف
لقبفاضل مقداد، فاضل سیوری
نسبقبیلۂ بنی اسد
آبائی شہرسیور
مدفننجف
مذہبشیعہ اثنا عشری
سیاسی کوائف
علمی و دینی معلومات
اساتذہشہید اول، فخر المحققین، عمید الدین، سید ضیاء الدین
تالیفاتاللوامع الہیہ، کنز العرفان، النافع یوم الحشر فی شرح الباب الحادی عشر ...


مِقْداد بن عَبد اللہ بن محمد حلّی سُیوُری (متوفی 826 ھ)، فاضل مقداد کے نام سے مشہور شیعہ متکلم و فقیہ ہیں۔ عراق کے شہر حلہ کے پاس واقع قریہ سیور میں پیدا ہوئے اور ان کا تعلق بنی اسد قبیلہ سے ہے۔ علمی و معنوی مراحل طے کرنے کے بعد نجف میں سکونت اختیار کی اور وہیں فوت ہوئے۔ وہ شہید اول کے شاگردوں میں سے ہیں اور ان سے روایت بھی کرتے ہیں۔ ابن قطّان اور حسن بن راشد حلی ان کے شاگردوں میں سے ہیں۔ فقہ میں ان کی کتاب کنز العرفان فی فقہ القرآن ہے کہ جس میں قرآن پاک کی ان آیات سے بحث کی گئی ہے جن میں احکام بیان ہوئے ہیں۔ اللوامع الالہیہ فی المباحث الکلامیہ ان کے اہم کلامی آثار میں سے ہے۔

تعارف

ابو عبد اللہ مقداد بن عبداللہ بن محمّد بن حسین بن محمّد سیوری حلّی أسدی غروی معروف بنام فاضل سیوری اور فاضل مقداد شیعہ فقہا اور متکلمین میں تھے۔ جنہوں نے ان کے حالات زندگی لکھے انہیں اچھے الفاظ سے یاد کیا اور ان کی تعریف کی ہے۔

فاضل مقداد کی زندگی کے متعلق کوئی واضح مطالب ثبت نہیں ہوئے ہیں۔ جو کچھ لکھا گیا اس کے مطابق عراق کے شہر حلہ کے نزدیکی دیہات سیور سے تھے۔ ان کا تعلق بنی اسد سے تھا۔ جب شہید اول نے نجف ہجرت کی تو ان کی شاگردی اختیار کی اور آخر کار سنہ 826 ہجری میں نجف میں فوت ہوئے اور وہیں مدفون ہیں۔[1]

تاسیس مدرسہ

قاضل مقداد نے حوزه علمیہ نجف اشرف میں ایک مدرسہ کی بنیاد رکھی جو نجف کے قدیمی ترین مدارس میں سے شمار ہوتا ہے۔ اس مدرسہ کی بنیاد (826 ھ) میں رکھی گئی۔[2] یہ آج کل نجف شہر کے مشراق نامی محلے میں واقع ہے جو مسجد اصاغہ کے سامنے ہے۔ یہ دسویں صدی ہجری کے آخری سالوں تک آباد تھا۔ اس کے بعد ویران ہوگیا۔ یہاں تک کہ سلیم خان شیرازی نے 1250 ھ نے اسے نئے سرے سے تعمیر کیا اور اسی وجہ سے مدرسہ سلیمیہ کے نام سے معروف ہوا۔

اس مدرسے کے دروازے پر لکھی ہوئی تاریخ کے مطابق اس کی آخری تعمیرات 1340 ھ میں وکیل سید ابو القاسم کے ہاتھوں انجام پائی۔ یہ ایک چھوٹا سا مدرسہ ہے جو مدرسہ سلیمیہ کے نام سے معروف ہے اور اس میں موجود کمروں کی تعداد 12 ہے۔[3]

اساتذہ اور شاگرد

کتاب کنز العرفان

فاضل مقداد کے اساتذہ کے نام:

فاضل مقداد کے بعض شاگردوں کے اسما:

  • شیخ شمس الدین محمد بن شجاع قطّان انصاری حلی، معروف ابن قطّان
  • رضی الدین عبد الملک بن شمس الدین اسحاق بن عبد الملک بن محمد بن محمد بن فتحان حافظ قمی
  • شیخ زین الدین علی بن حسن بن علالہ
  • شیخ حسن بن راشد حلّی[4]

بعض منابع میں ابو الحسن علی بن ہلال جزائری کو بھی ان کا شاگرد کہا گیا ہے لیکن سید محمد علی قاضی طباطبائی نے اللوامع الالہیہ کے مقدمے میں چند دلائل کی بنا پر اس نظریے کو رد کیا ہے۔[5]

تألیفات

کتاب اللوامع الالہیہ
  1. رسالہ آداب الحج؛
  2. الادعیہ الثلاثون؛
  3. الاربعون حدیثاً؛
  4. ارشاد الطالبین إلی نہج المسترشدین؛
  5. شرح الفیہ شہید اول؛
  6. الانوار الجلیہ فی شرح الفصول النصیریہ از خواجہ نصیر الدین طوسی؛
  7. تجوید البراعہ فی شرح تجرید البلاغہ؛
  8. التنقیح الرائع فی شرح مختصر الشرائع؛
  9. الجامع الفوائد فی تلخیص القواعد؛
  10. شرح سی فصل خواجہ نصیر الدین طوسی؛
  11. کنز العرفان فی فقہ القرآن؛
  12. اللوامع الہیہ فی المباحث الکلامیہ؛
  13. النافع یوم الحشر فی شرح الباب الحادی عشر؛
  14. نضد القواعد الفقہیہ علی مذہب الامامیہ؛
  15. نہج السّداد فی شرح واجب الاعتقاد علامہ؛
  16. شرح مبادئ الاصول علامہ؛
  17. تفسیر مغمضات القرآن.[6]

حوالہ جات

  1. فاضل مقداد، کنز العرفان فی فقہ القرآن، ۱۳۶۹ش، مقدمہ: ص۴-۵
  2. فاضل مقداد، اللوامع الالہیہ، مقدمہ قاضی طباطبائی، ۱۳۸۰ش، ص۵۵.
  3. سایت فرهیختگان.
  4. فاضل مقداد، کنز العرفان فی فقہ القرآن، ۱۳۶۹ش، مقدمہ: ص۸ - ۹.
  5. فاضل مقداد، اللوامع الالہیہ، مقدمہ قاضی طباطبائی، ۱۳۸۰ش، ص۵۵.
  6. فاضل مقداد، کنز العرفان، ۱۳۶۹ش، مقدمہ: ص۱۰-۱۴.

مآخذ

  • دائرة المعارف تشیع، انتشارات حکمت، ۱۳۹۰ش.
  • فاضل مقداد، کنز العرفان فی فقہ القرآن، تہران: انتشارات مرتضوی، ۱۳۶۹ش.
  • فاضل مقداد، اللوامع الالہیہ فی المباحث الکلامیہ، تحقیق و تعلیق: سید محمد علی قاضی طباطبائی، بوستان کتاب، قم، ۱۳۸۰ش.