مندرجات کا رخ کریں

غدیر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن

ویکی شیعہ سے
غدیر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن
عمومی معلومات
بانیابوالقاسم خزعلی
نوعیتٹرسٹی
ہدفتبلیغ
ہیڈ کوارٹرتہران
سیکرٹری جنرلکاظم صدیقی
ویب سائٹhttps://alghadir.ir
ملکایران


غدیر عالمی ادارہ(غدیر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن)، ایران میں ایک غیر سرکاری ادارہ ہے جو واقعہ غدیر کی تبلیغ اور اسے دنیا میں پہنچانے کے مقصد سے بنا ہے۔ یہ ادارہ سنہ 1997ء میں ابوالقاسم خزعلی نے بنایا۔ اس کا مرکزی دفتر تہران میں واقع ہے۔ اس ادارے کے پوری دنیا میں 600 سے زیادہ دفتر موجود ہیں۔

اس کے تنظیمی ڈھانچے میں سیکرٹری جنرل، ہیئت امنا، کابینہ، مدیر عامل شامل ہیں۔کاظم صدیقی جنرل سیکرٹری اور حسین ظریف‌منش مدیرعامل ہیں۔ اس ادارے کا بنیادی مقصد امام علیؑ کے موضوع پر کانفرنسز، تحریری مقابلے، علمی نشستیں، مبلغوں کا بھیجنا اور مختلف آثار کو نشر اور چاپ کرنا ہے۔

اہداف اور اہمیت

غدیر انٹرنیشنل فاونڈیشن ایران میں ایک غیر سرکاری ادارہ ہے۔[1] اس ادارے کا مقصد واقعہ غدیر کی تشہیر اور پہچان کروانا، اسلامی معاشروں میں غدیر کلچر کی ترویج، مسلمانوں مابین ہمدردی اور وحدت کی فضا کا قیام، اہدافِ غدیر کے تحقق کے لئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر واقعہ غدیر کی ترویج کے لئے تخلیقی ذہن کے افراد کو شناسائی کرنا ہے۔[2] ادارے کے لئے ایک پانچ سالہ پلان اور 20 سالہ اسٹرٹیجی تدوین ہوچکے ہیں۔[3]

غدیر انٹرنیشنل فاونڈیشن سرکاری اور عوامی امکانات سے استفادہ کرتا ہے تاکہ کوئی کام تکرار نہ ہو اور مختلف اداروں کی مدد سے اپنے امور کو آگے بڑھاتا ہے۔[4] ایران میں غدیر کے حوالے سے یہ سب سے بڑا ادارہ سمجھا گیا ہے جس کے دنیا بھر میں 600 سے زیادہ دفتر موجود ہیں۔[5] 2024ء تک دنیا بھر میں امام علیؑ کے موضوع پر لکھنے والے بہترین لکھاریوں کو جوائز اور انعامات سے نوازیں گے۔[6]

تاریخچہ

غدیر بین الاقوامی ادارہ سنہ 1997ء کو ابو القاسم خزعلی نے بنایا۔ اور سنہ 1999ء میں جرمن، بلجیم، ہائلینڈ، سعودی عرب، لبنان، شام، گرجیا، انڈیا، متحدہ عرب امارات اور عراق میں اس کی نمائندگی بنی اور ایران کی وزارت خارجہ کے تعاون سے اسلامی ممالک میں دفاتر قائم ہوئے۔[7] ایران کے تمام صوبوں میں بھی اس ادارے کا دفتر موجود ہے جس کی سربراہی صوبے کے مرکزی امام جمعہ یا کسی دینی شخصیت کے ذمے ہے۔[8]

ڈھانچہ

اس ادارے کے ڈھانچے میں سیکرٹری جنرل، کابینہ اور چیف ایگزیکٹیو آفسر شامل ہیں۔ 2021ء سے اس کا سیکرٹری جنرل کاظم صدیقی[9] اور چیف ایگزیکٹیو آفسر حسین ظریف‌منش ہیں۔[10]ان سے پہلے ابوالقاسم خزعلی سیکرٹری جنرل اور ٹرسٹ کے سربراہ تھے[11]

اس ادارے کے بین الاقوامی امور کے ذمے بین الاقوامی یونیورسیٹیوں میں کانفرنسوں اور شیعہ شناسی کے اجلاس کے انعقاد، مقالہ نویسی کے مقابلے، دینی علماء کو دیگر ممالک میں بطور مبلغ بھیجنا، ٹی وی اور ویب چینلز کا انعقاد کرنا ہے۔[12]

فعالیت

  • بین الاقوامی غدیر کانفرس کا انعقاد[13]
  • ایران سے باہر فارسی زبان طالب علموں کے لئے غدیر فیسٹیول کا انعقاد[14]
  • مختلف ممالک اور ایران کے دیگر شہروں اور دیہاتوں میں غدیر کی ترویج کے لئے علما کو بھیجنا[15]
  • غدیر اور نہج البلاغہ سے مربوط مندرجات اور مضامین کی نشر و اشاعت[16]
  • علمی اور ادبی نشستوں کا انعقاد[17]
  • قیدیوں کی رہائی۔[18]

حوالہ جات

  1. «معرفی بنیاد بین‌المللی غدیر»، روزنامہ پیام عسلویہ، ص4.
  2. مرادیان منفرد، «بنیاد بین‌المللی غدیر» دانشنامہ تہران بزرگ، 1393ہجری شمسی، ج2، ص1138.
  3. «دفاتر بنیاد بین‌المللی غدیر در 4 کشور افتتاح شد»، حوزہ نمایندگی ولی فقیہ در امور حج و زیارت.
  4. «معرفی بنیاد بین‌المللی غدیر»، روزنامہ پیام عسلویہ، ص4.
  5. «اقدامات بنیاد بین‌المللی غدیر مناسب اما ناکافی است»، خبرگزاری تسنیم.
  6. «برگزاری جایزہ بین‌المللی غدیر از سال آیندہ»، پایگاہ خبری الف.
  7. مرادیان منفرد، «بنیاد بین‌المللی غدیر» دانشنامہ تہران بزرگ، 1393ہجری شمسی، ج2، ص1138.
  8. مرادیان منفرد، «بنیاد بین‌المللی غدیر» دانشنامہ تہران بزرگ، 1393ہجری شمسی، ج2، ص1138.
  9. «دبیرکل بنیاد بین‌المللی غدیر: تیر دشمنان در دانشگاہ‌ہا بہ سنگ خورد»، خبرگزاری ایرنا.
  10. «برگزاری جلسہ کمیتہ بین‌الملل بنیاد بین‌المللی غدیر»، خبرگزاری صدا و سیما.
  11. مرادیان منفرد، «بنیاد بین‌المللی غدیر» دانشنامہ تہران بزرگ، 1393ہجری شمسی، ج2، ص1138.
  12. مرادیان منفرد، «بنیاد بین‌المللی غدیر» دانشنامہ تہران بزرگ، 1393ہجری شمسی، ج2، ص1138.
  13. «برگزاری جلسہ کمیتہ بین‌الملل بنیاد بین‌المللی غدیر»، خبرگزاری صدا و سیما.
  14. «برگزاری جلسہ کمیتہ بین‌الملل بنیاد بین‌المللی غدیر»، خبرگزاری صدا و سیما.
  15. «دفاتر بنیاد بین‌المللی غدیر در 4 کشور افتتاح شد»، حوزہ نمایندگی ولی فقیہ در امور حج و زیارت.
  16. «برگزاری جلسہ کمیتہ بین‌الملل بنیاد بین‌المللی غدیر»، خبرگزاری صدا و سیما.، «دفاتر بنیاد بین‌المللی غدیر در 4 کشور افتتاح شد»، حوزہ نمایندگی ولی فقیہ در امور حج و زیارت.
  17. «برگزاری جلسہ کمیتہ بین‌الملل بنیاد بین‌المللی غدیر»، خبرگزاری صدا و سیما.
  18. «دفاتر بنیاد بین‌المللی غدیر در 4 کشور افتتاح شد»، حوزہ نمایندگی ولی فقیہ در امور حج و زیارت.

مآخذ