شیطان بزرگ

ویکی شیعہ سے
شیطان بزرگ کا کارٹون، بزریلی کارٹونسٹ کارلوس لاتوف کے قلم سے
تہران میں ایرانی اسلامی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر نکالی گئی ریلی میں امریکی پرچم کے ساتھ بنائی گئی شیطان پرستی کی علامت کو نذر آتش کرنا

شیطان بزرگ امام خمینی کی ایک مشہور تعبیر ہے جسے انہوں نے تہران میں امریکی سفارت خانے پر قبضہ کے بعد کی گئی تقریر میں امریکہ کے لئے استعمال کیا۔[1] انہوں نے اپنی تقریر میں اس تمثیل کو ایک حدیث سے اخذ کیا ہے ان کے مطابق جس طرح شیاطین کا سرغنہ (ابلیس) نے پیغمبر اسلام کی بعثت کے بعد اپنے کارندوں کو جمع کر کے انسانوں کو گمراہ میں ان کے لئے پیش آنے والی سختی کی طرف اشارہ کیا تھا۔[2][یادداشت 1] اسی طرح امام خمینی کی تعبیر کے مطابق ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اس دور کے شیاطین کا سرغنہ امریکہ بھی اپنے چھوٹے بڑے داخلی اور خارجی کارندوں کو جمع کرکے شور و غل مچا رہا ہے۔[3]

کہا جاتا ہے کہ یہ توصیف قرآن میں مذکور شیطانی صفات سے مأخوذ ہے؛ کیونکہ قرآن میں شیطان کو کافر،[4] انسان کا دشمن،[5] متکبر،[6] تفرقہ‌ باز،[7] غیر قابل‌ اعتماد،[8] فاسق و فاجر،[9] پارٹی باز[10] اور برے اعمال کو زینت‌ دینے والا[11] قرار دیا گیا ہے اور امام خمینی کی نگاہ میں یہ تمام صفات امریکہ کے حکمرانوں میں بھی پائی جاتی ہیں۔

امام خمینی نے بارہا «شیطان بزرگ» کی تعبیر استعمال کیا۔ اس تعبیر سے ان کی مراد اخلاقی، قرآنی اور اعتقادی مباحث میں ابلیس یا نفس امارہ جبکہ سیاسی مسائل میں امریکہ ہے۔[12] اسی طرح انہوں نے اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی اسرائیلی غلامی پر اعتراض کرتے ہوئے اس رجیم کو چھوٹے شیطان سے تعبیر کیا ہے۔[13]

شیطان بزرگ کا لقب مختلف مواقع پر ایران کے موجودہ سپریم لیڈر سید علی خامنہ‌ای نے بھی استعمال کیا ہے۔[14] ان کے مطابق ابلیس اگرچہ تمام شیاطین کا سرغنہ ہے، لیکن وہ انسانوں میں صرف وسوسہ ایجاد کر سکتا ہے؛ لیکن امریکہ نہ صرف بے گناہ انسانوں کو اغوا کرتا ہے بلکہ قتل و غارت اور فتنہ‌ انگیزی میں بھی پیش پیش ہے۔[15] اسی طرح یہ نعرہ امریکہ کے خلاف نکالی جانے والی ریلیوں میں بھی امریکہ سے اظہار نفرت اور برأت کے لئے لگایا جاتا ہے۔[16]

حوالہ جات

  1. موسوی خمینی، صحیفہ امام، 1378ہجری شمسی، ج10، ص489۔
  2. موسوی خمینی، صحیفہ امام، 1378ہجری شمسی، ج10، ص489۔
  3. موسوی خمینی، صحیفہ امام، 1378ہجری شمسی، ج10، ص489۔
  4. رکابیان، «مبانی قرآنی دیدگاہ امام خمینی رہ دربارہ آمریکا «شیطان بزرگ»»، ص94۔
  5. رکابیان، «مبانی قرآنی دیدگاہ امام خمینی رہ دربارہ آمریکا «شیطان بزرگ»»، ص94-96۔
  6. رکابیان، «مبانی قرآنی دیدگاہ امام خمینی رہ دربارہ آمریکا «شیطان بزرگ»»، ص96-98۔
  7. رکابیان، «مبانی قرآنی دیدگاہ امام خمینی رہ دربارہ آمریکا «شیطان بزرگ»»، ص98۔
  8. رکابیان، «مبانی قرآنی دیدگاہ امام خمینی رہ دربارہ آمریکا «شیطان بزرگ»»، ص98-99۔
  9. رکابیان، «مبانی قرآنی دیدگاہ امام خمینی رہ دربارہ آمریکا «شیطان بزرگ»»، ص99-100۔
  10. رکابیان، «مبانی قرآنی دیدگاہ امام خمینی رہ دربارہ آمریکا «شیطان بزرگ»»، ص100۔
  11. رکابیان، «مبانی قرآنی دیدگاہ امام خمینی رہ دربارہ آمریکا «شیطان بزرگ»»، ص101۔
  12. توانایی و رفیعی، «واژہ «شیطان» در ادبیات انقلاب اسلامی و کلام امام خمینی (رہ)»، ص62۔
  13. موسوی خمینی، صحیفہ امام، 1378ہجری شمسی، ج15، ص265۔
  14. «فیش‌ہای شیطان بزرگ»، سایت دفتر حفظ و نشر آثار آیت‌اللہ خامنہ‌ای۔
  15. «بیانات در دیدار اقشار مختلف مردم»، سایت دفتر حفظ و نشر آثار آیت‌اللہ خامنہ‌ای۔
  16. بطور مثال ملاحظہ کریں: «خداحافظ ای داغ بر دل نشستہ»، پایگاہ خبری جماران؛ «طنین شعار "اللہ اللہ اکبر آمریکا شیطان الاکبر"در سراسر عراق»، پایگاہ خبری انقلاب‌نیوز؛ ««التحریر» علیہ امریکا»، روزنامہ ایران۔

نوٹ

  1. ملاحظہ کریں: مجلسی، بحارالانوار، 1403ق، ج15، ص258 و صاح إبلیس لعنہ اللہ فی أبالستہ فاجتمعوا إلیہ

مآخذ

  • «بیانات در دیدار اقشار مختلف مردم»، سایت دفتر حفظ و نشر آثار آیت اللہ خامنہ‌ای، تاریخ درج مطلب 18 شہریور 1394ہجری شمسی، تاریخ بازدید 31 اردیبہشت 1403ہجری شمسی۔
  • ««التحریر» علیہ امریکا»، روزنامہ ایران، تاریخ درج مطلب 15 دی 1399ہجری شمسی، تاریخ بازدید 31 اردیبہشت 1403ہجری شمسی۔
  • توانایی، محمد حسین و حسین رفیعی، «واژہ «شیطان» در ادبیات انقلاب اسلامی و کلام امام خمینی (رہ)»، مجلہ پژوہش‌ہای سیاسی، شمارہ 15، زمستان 1394ہجری شمسی۔
  • «خداحافظ ای داغ بر دل نشستہ»، پایگاہ خبری جماران؛ تاریخ درج مطلب 16 دی 1398ہجری شمسی، تاریخ بازدید 31 اردیبہشت 1403ہجری شمسی۔
  • رکابیان، رشید، «مبانی قرآنی دیدگاہ امام خمینی رہ دربارہ آمریکا «شیطان بزرگ»»، مجلہ معرفت، شمارہ 279، اسفند 1399ہجری شمسی۔
  • «طنین شعار "اللہ اللہ اکبر آمریکا شیطان الاکبر"در سراسر عراق»، پایگاہ خبری انقلاب نیوز؛ تاریخ درج مطلب 11 دی 1398ہجری شمسی، تاریخ بازدید 31 اردیبہشت 1403ہجری شمسی۔
  • «فیش‌ہای شیطان بزرگ»، سایت دفتر حفظ و نشر آثار آیت اللہ خامنہ‌ای، تاریخ بازدید 31 اردیبہشت 1403ہجری شمسی۔
  • موسوی خمینی، روح‌اللہ، صحیفہ امام، تہران، موسسہ تنظیم و نشر آثار امام خمینی(رہ)، 1378ہجری شمسی۔