امریکی اسلام

ویکی شیعہ سے

امریکی اسلام ایک اصطلاح ہے جسے امام خمینی (وفات: 1368 ہجری شمسی) نے حقیقی اسلام کے مقابلے میں ایک قسم کے منحرف اسلام کو متعارف کرانے کے لیے استعمال کیا ہے۔[1] انہوں نے یکم مئی سنہ 1988ء کو ایران کے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر ملت ایران کے نام اپنے پیغام میں اسلام ناب محمدی کے مقابلے میں امریکی اسلام کی اصطلاح کو استعمال کیا۔[2] کہا جاتا ہے کہ آپ اپنی عمر کے آخری سالوں میں اس تعبیر کو بہت زیادہ استعمال کرتے تھے۔[3]

امام خمینی نے اپنی تقاریر، پیغامات اور خطوط میں امریکہ کی طرف سے متعارف کرائے گئے اسلام کی اہم خصوصیت بیان کی ہیں جن میں مذہب کی سیاست اور ثقافت سے علیحدگی[4] اور عالمی طاقتوں کے ساتھ سمجھوتہ کا نام لیا جا سکتا ہے[5]۔ انہوں نے امریکی اسلام کو سرمایہ دارانہ اسلام، مستکبرانہ اسلام، فارغ البال اسلام، منافقانہ اسلام، آرام طلب اسلام اور موقع پرست اسلام جیسے عناوین سے یاد کیا ہے۔[6] آپ اس جعلی اسلام کے حقیقی حامیوں کو وہ افراد قرار دیتے ہیں جو اسلام کو اس کی حقیقت سے منحرف کرنے کے خواہاں ہیں۔[7] من جملہ ان میں عالمی طاقتوں سے وابستہ حکمرانوں[8]، منافقین،[9] لبرل قوم پرستوں،[10] انجمن حجتیہ،[11] اور اسلام کی حقیقت سے دور عالم نما اور مقدس نما افراد[12] کا نام لیا جا سکتا ہے۔

امام خمینی کا عقیدہ ہے کہ امریکی اسلام کے حامی حقیقی اسلام کا عالمی طاقتوں کے مفادات کے ساتھ تصادم اور ان کے ناپاک عزائم کے ساتھ مقابلہ کرنے کی حکمت عملی، دوسرے ملکوں میں اسلام کے اثر و رسوخ کا خوف اور ماضی میں اسلام کی طرف سے کھانے والے ضربوں اور زخموں کی وجہ سے حقیقی اسلام کے ساتھ دشمنی کرتے ہیں[13]۔ خالص اسلام کے دشمن اپنے اہداف تک پہنچنے کے لئے مختلف قوموں کو دھوکہ دینے اور ان کی تذلیل کرنے، مذہب کے نشانات مٹانے، علماء کی مخالفت اور اسلام کو دقیانوسی مذہب کے طور پر متعارف کرانے کے طریقے استعمال کرتے ہیں[14]

375x375پیکسل

امام خمینی کی نظر میں امریکہ اپنی من پسند اسلام کی ترویج کے لئے دوسرے استکباری طاقتوں کے ساتھ مشترکہ مقاصد رکھتا ہے اور اس مسئلے میں ان کے ساتھ متحد ہے[15]۔ امریکہ اور حقیقی اسلام کے مخالف عالمی طاقتیں اس کوشش میں ہیں کہ اپنے ساتھ وابستہ حکمرانوں کو مختلف ممالک میں مسلط کرنے، اسلام کا نامکمل تعارف، حقیقی اسلام کے حامیوں کو قتل کرنے اور مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کے ذریعے اسلام ناب محمدی کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں[16]۔

امام خمینی کے بعد، جمہوری اسلامی ایران کے اگلے رہنما آیت اللہ خامنہ ای نے بھی اس اصطلاح کو کئی صورتوں میں استعمال کیا[17]۔ انہوں نے امریکی اسلام کو دو شاخوں سیکولر اسلام اور دقیانوسی اسلام میں تقسیم کیا ہے[18]۔ آیت اللہ خامنہ ای کے نزدیک خالص اسلام پاکیزگی، معنویت، تقویٰ اور جمہوریت کی علامت ہے اور یہ مسلمانوں کے درمیان بقائے باہمی اور تعاون کا مذہب ہے۔ لیکن امریکی اسلام ایک قسم کا غیر ملکی اثر و رسوخ اور غلامی کا پیکر ہے جو مسلمانوں کے درمیان تفرقہ کا باعث بنتی ہے اور دشمنوں پر اعتماد کو فروغ دیتی ہے۔ اس قسم کا اسلام استکبار اور صیہونیت سے لڑنے کے بجائے مسلمان بھائیوں کے ساتھ تصادم اور جنگ کی سفارش کرتا ہے۔ اس لیے تمام مسلمانوں کو اس کے خلاف جہاد کرنا چاہیے [19]۔

کتاب "جدال دو اسلام" امریکی اسلام اور خالص اسلام کے ساتھ اس کے تضاد سے متعلق لکھے گئے مقالات پر مشتمل اور امام خمینی کی کتاب صحیفہ امام کی اکیسویں جلد کا خلاصہ ہے، جو 2013 میں شہید بہروز محمدی کی ثقافتی اور فنکارانہ انجمن کی کوششوں سے تیار کی گئی تھی اور نشر معارف قم نے شائع کی ہے[20]۔

متعلقہ مقالات

حوالہ جات

  1. برای نمونه رجوع کنید به: امام خمینی، صحیفه امام، 1378ہجری شمسی، ج21، ص120 و 137 و 143 و 180 و 240.
  2. امام خمینی، صحیفه امام، 1378ہجری شمسی، ج21، ص11.
  3. امام خمینی، ‌اسلام ناب در کلام و پیام امام خمینی، 1378ہجری شمسی، ص6.
  4. امام خمینی، ‌اسلام ناب در کلام و پیام امام خمینی، 1378ہجری شمسی، ص353-370.
  5. امام خمینی، ‌اسلام ناب در کلام و پیام امام خمینی، 1378ہجری شمسی، ص371-386.
  6. امام خمینی، صحیفه امام، 1378ہجری شمسی، ج21، ص11.
  7. امام خمینی، ‌اسلام ناب در کلام و پیام امام خمینی، 1378ہجری شمسی، ص411-415.
  8. امام خمینی، ‌اسلام ناب در کلام و پیام امام خمینی، 1378ہجری شمسی، ص416-423.
  9. امام خمینی، ‌اسلام ناب در کلام و پیام امام خمینی، 1378ہجری شمسی، ص423-439.
  10. امام خمینی، ‌اسلام ناب در کلام و پیام امام خمینی، 1378ہجری شمسی، ص439-447.
  11. امام خمینی، ‌اسلام ناب در کلام و پیام امام خمینی، 1378ہجری شمسی، ص447-453.
  12. امام خمینی، ‌اسلام ناب در کلام و پیام امام خمینی، 1378ہجری شمسی، ص453-477.
  13. امام خمینی، ‌اسلام ناب در کلام و پیام امام خمینی، 1378ہجری شمسی، ص481-521.
  14. امام خمینی، ‌اسلام ناب در کلام و پیام امام خمینی، 1378ہجری شمسی، ص522-541.
  15. امام خمینی، ‌اسلام ناب در کلام و پیام امام خمینی، 1378ہجری شمسی، ص549-550.
  16. امام خمینی، ‌اسلام ناب در کلام و پیام امام خمینی، 1378ہجری شمسی، ص551-602.
  17. «اسلام آمریکایی»، پایگاه دفتر حفظ و نشر‌ آثار آیت الله خامنه‌ای.
  18. خامنه‌ای، «بیانات در مراسم بیست‌ و هفتمین سالگرد رحلت امام خمینی (رحمه‌الله)»، پایگاه دفتر حفظ و نشر‌ آثار آیت الله خامنه‌ای.
  19. خامنه‌ای، «پیام به حجاج بیت‌الله‌الحرام‌»، پایگاه دفتر حفظ و نشر‌ آثار آیت الله خامنه‌ای.
  20. امام خمینی، جدال دو اسلام، 1393ہجری شمسی، شناسنامه کتاب.

مآخذ

  • امام خمینی، سید روح‌الله، جدال دو اسلام، قم، نشر معارف، 1393ہجری شمسی۔
  • امام خمینی، سید روح‌الله، صحیفه امام، مؤسسه تنظيم و نشر آثار امام خمينی، 1378ہجری شمسی۔
  • امام خمینی، سید روح‌الله، ‌اسلام ناب در کلام و پیام امام خمینی، تهران، مؤسسه تنظيم و نشر آثار امام خمينی، 1378ہجری شمسی۔
  • «اسلام آمریکایی»، پایگاه دفتر حفظ و نشر‌ آثار آیت‌الله خامنه‌ای، تاریخ مشاہدہ: 5 آبان 1403ہجری شمسی۔
  • خامنه‌ای، سیدعلی، «پیام به حجاج بیت‌الله‌الحرام‌»، پایگاه دفتر حفظ و نشر‌ آثار آیت‌الله خامنه‌ای، تاریخ درج مطلب: 7 مهر 1393ہجری شمسی، تاریخ مشاہدہ: 5 آبان 1403ہجری شمسی۔
  • خامنه‌ای، سیدعلی، «بیانات در مراسم بیست‌ و هفتمین سالگرد رحلت امام خمینی (رحمه‌الله)»، پایگاه دفتر حفظ و نشر‌ آثار آیت الله خامنه‌ای، تاریخ درج مطلب 14 خرداد 1395ہجری شمسی، تاریخ مشاہدہ 5 آبان 1403ہجری شمسی۔