18 ذی الحجہ
18 ذی الحجہ ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا 343 واں دن ہے۔
اہم واقعات
- طوفان نوح کا ختم ہونا۔
- آتش نمرود کا حضرت ابراہیم کیلئے گلستان بننا۔
- سنہ 10 ہجری عید غدیر روز اعلان ولایت حضرت علیؑ، رسول اللہؐ نے حجۃ الوداع کے موقعے پر امیرالمومنین کو اپنا جانشین اور خلیفہ مقرر کیا۔
- سنہ 1415 ہجری مجمع جہانی اہل بیت کی جانب سے قم المقدس میں بین الاقوامی شیعہ خواتین کا اجتماع۔
ولادت
- سنہ 1214 ہجری ولادت شیخ مرتضی انصاری۔
وفات
- سنہ 672 ہجری وفات خواجہ نصیرالدین طوسی؛ شیعہ فلسفی اور متکلم 2 جولائی1274ء
- سنہ 940 ہجری وفات محقق کرکی۔
عیدغدیر کے اعمال
- غسل کرنا
- روزہ رکھنا
- زیارت حضرت علی علیہ السلام
- دو رکعت نماز جس کے اختتام پر سجدہ میں جاکر 100 دفعہ شکرا للہ کہے پھر سجدے سے سر اٹھا کر کہے:
- "اللهم انی اسئلک بانّ لک الحمد وحدَکَ لا شریک لک "
دعا کے آخر میں سجدے میں جا کر 100 دفعہ الحمدلله اور شکراًلله پڑھا جائے۔
- ظہر سے پہلے دو رکعت نماز جس کی ہر رکعت میں حمد کے بعد سورہ توحید، آیۃ الکرسی اور سورہ قدر کو دس دس مرتبہ پڑھا جائے ۔
- دعائے ندبہ
- اس دعا کا پڑھنا: "اللهم انی اسئلک بِحقِّ محمد نبیِّک و علی ولیِّک..."
- ایک دوسرے سے ملاقات کے دوران اس ذکر کا پڑھنا: " الحمدلله الذی جعلنا من المتمسکین بولایه امیرالمومنین و الائمه علیهم السلام"
- 100 مرتبہ اس ذکر کا پڑھنا: "الحمدلله الذی جعل کمال دینه و تمام نعمته بولایه امیرالمومنین علی بن ابیطالب علیهالسلام"
- عقد اخوت