15 شوال
(15شوال سے رجوع مکرر)
15 شوال ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا دو سو اکیاسی واں دن ہے۔
- 2ھ۔ جنگ بنی قینقاع؛ پیغمبر اکرمؐ اور مدینہ کے یہودیوں کے درمیان
- 3ھ۔ غزوہ احد میں پیغمبر اکرمؐ کے چچا حضرت حمزہ کی شہادت (ایک قول کی بنا پر)
- 7ھ۔ حضرت علیؑ کیلئے رد الشمس (سورج پلٹانے) کا معجزہ
- 86ھ۔ وفات عبد الملک بن مروان، بنی امیہ کا پانچواں خلیفہ
- 252ھ۔ وفات حضرت عبد العظیم حسنی، حسنی سادات اور راوی حدیث
- 275ھ۔ وفات ابو داوود سجستانی؛ اہل سنت فقیہ و محدث اور صحاح ستہ میں سے سنن ابو داود کے مؤلف
- 703ھ۔ وفات غازان خان؛ پہلا مغل سلطان جو مسلمان ہوا
- 1248ھ۔ وفات محمد تقی رازی اصفہانی؛ شیعہ فقیہ اور علم اصول میں کتاب هدایۃ المسترشدین کے مؤلف
- 1421ھ۔ وفات محمد مہدی شمس الدین، لبنان کے شیعہ عالم دین اور سیاسی رہنما اور مجلس اعلائے اسلامی شیعیان لبنان کے سربراہ (10 جنوری 2001ء)