مسودہ:علی لاریجانی
| ایران سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری | |
| کوائف | |
|---|---|
| مکمل نام | علی اردشیر لاریجانی |
| تاریخ پیدائش | 3 جون سن 1957ء |
| آبائی شہر | نجف |
| ملک | عراق |
| تاریخ/مقام شہادت | 17 مارچ سن 2026ء |
| مدفن | حرم حضرت معصومہ(س) |
| شریک حیات | فریدہ مطہری (شہید مرتضی مطہری کی بیٹی) |
| اولاد | مرتضی لاریجانی |
| مشہور اقارب | میرزا ہاشم آملی (والد) • شہید مطہری(سسر) • صادق آملی لاریجانی (بھائی) |
| دین | اسلام |
| مذہب | شیعہ |
| سیاسی کوائف | |
| مناصب | وزیر ثقافت و ارشاد اسلامی، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری، اسپیکر مجلس شورای اسلامی، قومی نشریاتی ادارے کے سربراہ، مجمع تشخیص مصلحت نظام کے رکن |
| علمی و دینی معلومات | |
علی اردشیر لاریجانی، (1957–2026ء) ایک ایرانی سیاستدان اور ایران سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری تھے، جو 17 مارچ 2026ء کو جنگ رمضان کے دوران صہیونی حکومت کے حملے میں شہید ہوئے۔
لاریجانی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کے مشیر اور اعلیٰ انقلابی ثقافتی کونسل کے رکن تھے۔ وہ 2008ء سے 2021ء تک قومی اسمبلی میں قم کے نمائندے اور مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر رہے ہیں۔ اسی طرح علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی صدارت کے دوران انہیں وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی (1992ء–1994ء) کی ذمہ داری سونپی گئی جبکہ ایک دہائی سے زائد عرصے تک وہ ایرانی قومی نشریاتی ادارے (ریڈیو و ٹی وی) (2004ء–2005ء) کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔
لاریجانی 2005ء سے 2008ء تک سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری رہے اور 2025ء میں دوبارہ اس عہدے پر تعینات ہوئے۔
زندگی اور تعلیم
لاریجانی 3 جون 1957ء کو عراق کے شہر نجف میں پیدا ہوئے۔ اصالتا ان کے خاندان اور گھرانے کا تعلق ایران کے شہر آمل کے علاقے لاریجان سے تھا اور ان کے والد میرزا ہاشم آملی ان کی پیدائش سے پہلے حوزہ علمیہ نجف میں تعلیم کے لئے عراق ہجرت کرگئے تھے۔ لاریجانی اپنے والد کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد خاندان کے ہمراہ ایران واپس آئے۔[1]
لاریجانی نے شہید مرتضی مطہری کی بیٹی سے شادی کی۔[2] صادق آملی لاریجانی اور محمد جواد لاریجانی ان کے دو بھائی ہیں جو سیاسی اور علمی میدان میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔[3]
تعلیم
لاریجانی نے ابتدائی اور ثانوی تعلیم قم میں دین و دانش ہائی اسکول سے حاصل کی اور 1975ء میں تہران کی شریف ٹیکنالوجی یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ 1979ء میں کمپیوٹر سائنس میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد فلسفہ میں تعلیم جاری رکھی اور تہران یونیورسٹی سے فلسفہ میں ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کیں۔ ان کی تصانیف میں ایمانوئل کانٹ کے فلسفے پر تین کتابیں اور علمی و فلسفی موضوعات پر پندرہ سے زائد تحقیقی مضامین شامل ہیں۔ وہ تہران یونیورسٹی کی فیکلٹی آف لٹریچر اینڈ ہیومینٹیز میں فلسفہ کے اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔[4]
ذمہ داریاں
علی لاریجانی نے ایران کے اسلامی جمہوری نظام میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دیں، جن میں سے بعض درج ذیل ہیں:
- مجلس شورائے اسلامی ایران کی اسپیکر شپ: لاریجانی جون 2008ء سے جون 2021ء تک پہ در پہ 3 دورے کے لئے قم کے نمائندے کے طور پر ایرانی قومی اسمبلی کے ممبر اور اس ایوان کے اسپیکر رہے ہیں۔ ان کی اسپیکر شپ کے دوران ایران اور 5+1 ممالک کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے برجام کی منظور دی گئی۔ قومی اسمبلی سے اس معاہدے کی منظوری عمل میں آنے پر بعض سیاسی گروہوں کی جانب سے انہیں تنقید کا بھی نشانہ بنایا گیا۔
- ایران کے دوسرے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای نے 2025ء کو لاریجانی کو اپنا مشیر اعلیٰ منتخب کیا۔
- 2025ء میں اعلیٰ انقلابی ثقافتی کونسل کے رکن منتخب ہوئے۔
- علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی حکومت میں انہیں وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی کا قلمدان سونپا گیا(1992ء–1994ء)
- 10 سال سے زیادہ عرصہ تک ایران کے قومی نشریاتی ادارے ریڈیو و ٹی وی کے سربراہ رہے (1993ء–2004ء۔
- تشخیص مصلحت نظام کونسل کے حقیقی رکن رہے۔
- ایران نیشنیل سپریم سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری: لاریجانی 2005ء سے 2008ء تک ایران نیشنیل سپریم سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری رہے۔ نیز 5 اگست 2025ء کو اسرائیل ایران بارہ روزہ جنگ کے بعد ایک بار پھر اس عہدے پر تعینات ہوئے۔[5]
صدارتی امیدوار
لاریجانی نے 2005ء کے صدارتی انتخابات میں صدارتی امیدوار کے طور پر رجسٹریشن کرائی اور سات امیدواروں میں چھٹے نمبر پر رہے۔ انہوں نے 2021ء کے صدارتی انتخابات میں بھی رجسٹریشن کرائی تھی لیکن گارڈین کونسل نے ان کی اہلیت تسلیم نہیں کی۔[6]
قاتلانہ حملہ اور شہادت

علی لاریجانی، 17 مارچ 2026ء کو جنگ رمضان(امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف مشترکہ جنگ) کے دوران صہیونی حکومت کے حملے میں شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔ اس حملے میں ان کے کئی ساتھیوں سمیت ان کا ایک بیٹے ڈاکٹر مرتضی لاریجانی بھی شہید ہوئے۔[7] اس سے قبل امریکی صدر نے انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی تھی اور لاریجانی نے جواب میں امام حسینؑ کا ایک مشہور قول نقل کیا تھا:
«إنی لا أری الموتَ إلا سعادۃً، ولا الحیاۃَ مع الظالمین إلا بَرَماً؛ میں موت کو سعادت اور ظالموں کے ساتھ زندگی گزارنے کو ذلت و خواری کے سوا کچھ نہیں سمجھتا ہوں۔»[8]
لاریجانی کی شہادت سے پہلے ان کے قتل کی کوششوں کی خبریں شائع ہو چکی تھیں۔ جن میں بارہ روزہ جنگ کے دوران ان کو دی گئی دھمکی[9] اور صہیونی حکومت کی جانب سے فروری 2025ء میں لبنان کے سفر کے دوران ان کے قتل کی کوشش شامل ہے۔[10]

لاریجانی کا جنازہ تہران میں تشییع کے بعد 18 مارچ 2026ء کو شہر قم منتقل کیا گیا اور 19 مارچ کو آیت اللہ علی کریمی جہرومی کی اقتداء میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کے والد میرزا ہاشم آملی اور سسر شہید مرتضی مطہری کے پہلو میں حضرت معصومہ (س) کے حرم میں سپرد خاک کیا گیا۔[11]
ردعمل
علی لاریجانی کی شہادت کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے وقت کے سپریم لیڈر سید مجتبی خامنہ ای،[12] شیعہ مراجع تقلید جیسے آیت اللہ جوادی آملی،[13] آیت اللہ نوری ہمدانی،[14] آیت اللہ مکارم شیرازی،[15] ایران[16] اور روس[17] کے صدور، ایران اور مختلف ممالک کے بعض عہدیداروں، حزب اللہ لبنان،[18] پاکستان میں تحریک انصاف[19] اور پاکستان پیپلز پارٹی[20] اور ایران کے حوزات علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی[21] نے ان کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔
ایران کے پاسداران انقلاب نے ایران کے مسلح افواج کے ساتھ مل کر لاریجانی کے قتل کے انتقام میں آپریشن وعدہ صادق 4 کے مرحلہ 61 کے تحت، فلسطین کے مقبوضہ علاقوں اور خطے میں امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کئے۔[22]
حوالہ جات
- ↑ زندگینامہ شہید ڈاکٹر علی لاریجانی؛ فیلسوف و سیاستمدار مجاہد، جوانآنلاین۔
- ↑ ڈاکٹر علی لاریجانی کی سوانح حیات/ ان کی شریک حیات شہید مطہری کی بیٹی ہیں، آرمان ملی۔
- ↑ زندگینامہ شہید ڈاکٹر علی لاریجانی؛ فیلسوف و سیاستمدار مجاہد، جوانآنلاین۔
- ↑ «رزومہ علی لاریجانی»، دانشگاہ تہران۔
- ↑ «زندگینامہ: علی لاریجانی (1336-)»، ہمشہریآنلاین۔
- ↑ «زندگی نامہ علی لاریجانی»، جماران۔
- ↑ ایران اور آمریکا - اسرائیل کے اٹھارویں دن کیا رونما ہوا؟ / اعلام ترور و شہادت علی لاریجانی، سایت انتخاب۔
- ↑ امریکہ کی جانب سے شہید لاریجانی کے سر کی قیمت 10 میلین ڈالر اعلان کرنے پر ان کا جواب، خبرآنلاین۔
- ↑ اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران دھمکی آمیز کال، علی لاریجانی کی طرف سے راز فاش، اقتصادآنلاین۔
- ↑ فخری زادہ کے قتل کے طرز پر علی لاریجانی کے قتل کی تفصیلات، تابناک۔
- ↑ قم میں شہید لاریجانی کی تشییع اور خاکسپاری، عصر ایران۔
- ↑ ایران نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی اور ان کے بیٹے کی شہادت پر رہبر معظم کا تعزیتی پیغام، دفتر حفظ و نشر آثار حضرت آیتاللہ خامنہای۔
- ↑ پیام آیت اللہ جوادی آملی بہ مناسبت شہادت ڈاکٹر علی لاریجانی، ایرنا نیوز ایجنسی۔
- ↑ پیام تسلیت آیتاللہ العظمی نوری ہمدانی در پی شہادت علی لاریجانی، ایکنا نیوز ایجنسی۔
- ↑ پیام آیتاللہ مکارم شیرازی در پی شہادت ڈاکٹر لاریجانی ، تسنیم نیوز ایجنسی۔
- ↑ پیام مسعود پزشکیان در پی شہادت علی لاریجانی، مہر نیوز ایجنسی۔
- ↑ پیوٹین نے ڈاکٹر لاریجانی کی شہادت پر تعزیت پیش کی، صدا و سیما نیوز ایجنسی۔
- ↑ ایران سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی شہادت پر حزب اللہ لبنان کا تعزیتی پیغام، تسنیم نیوز ایجنسی۔
- ↑ «عمران خان» کی پارٹی نے لاریجانی کی شہادت پر تعزیت پیش کی، مہر نیوز ایجنسی۔
- ↑ پاکستان پیپلز پارٹی: لاریجانی کا قتل علاقے کے امن و امان پر کاری ضرب ہے، ایرنا نیوز ایجنسی۔
- ↑ پیام آیتاللہ اعرافی در پی شہادت ڈاکٹر لاریجانی، تسنیم نیوز ایجنسی۔
- ↑ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 61ویں لہر جاری کی گئی، خبرآنلاین۔
مآخذ
- ڈاکٹر علی لاریجانی کی سوانح حیات/ ان کی شریک حیات شہید مطہری کی بیٹی ہیں، آرمان ملی، تاریخ مشاہدہ: 25 اپریل 2026ء عیسوی۔
- زندگینامہ شہید ڈاکٹر علی لاریجانی؛ فیلسوف و سیاستمدار مجاہد، جوانآنلاین، تاریخ انتشار: 18 مارچ 2026ء عیسوی۔
- «رزومہ علی لاریجانی»، دانشگاہ تہران، تاریخ مشاہدہ: 25 اپریل 2026ء عیسوی۔
- «زندگینامہ: علی لاریجانی (1336-)»، ہمشہریآنلاین، تاریخ انتشار: 20 اکتوبر 2007ء عیسوی۔
- «زندگی نامہ علی لاریجانی»، جماران نیوز ایجنسی، تاریخ مشاہدہ: 25 اپریل 2026ء عیسوی۔
- ایران اور آمریکا - اسرائیل کے اٹھارویں دن کیا رونما ہوا؟ / اعلام ترور و شہادت علی لاریجانی، سایت انتخاب، تاریخ انتشار: 17 مارچ 2026ء عیسوی۔
- امریکہ کی جانب سے شہید لاریجانی کے سر کی قیمت 10 میلین ڈالر اعلان کرنے پر ان کا جواب، خبرآنلاین، تاریخ انتشار: 18 مارچ 2026ء عیسوی۔
- اسرائیل کے ساتھ جنگ کے دوران دھمکی آمیز کال، علی لاریجانی کی طرف سے راز فاش، اقتصادآنلاین
- فخری زادہ کے قتل کے طرز پر علی لاریجانی کے قتل کی تفصیلات، تابناک، تاریخ انتشار: 26 دسمبر 2025ء عیسوی۔
- قم میں شہید لاریجانی کی تشییع اور خاکسپاری، عصر ایران، تاریخ انتشار: 19 مارچ 2026ء عیسوی۔
- ایران نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی اور ان کے بیٹے کی شہادت پر رہبر معظم کا تعزیتی پیغام، دفتر حفظ و نشر آثار حضرت آیتاللہ خامنہای، تاریخ انتشار: 18 مارچ 2026ء عیسوی۔
- پیام آیت اللہ جوادی آملی بہ مناسبت شہادت ڈاکٹر علی لاریجانی، ایرنا نیوز ایجنسی، تاریخ انتشار: 19 مارچ 2026ء عیسوی۔
- پیام تسلیت آیتاللہ العظمی نوری ہمدانی در پی شہادت علی لاریجانی، ایکنا نیوز ایجنسی، تاریخ انتشار: 18 مارچ 2026ء عیسوی۔
- پیام آیتاللہ مکارم شیرازی در پی شہادت ڈاکٹر لاریجانی ، تسنیم نیوز ایجنسی، تاریخ انتشار: 18 مارچ 2026ء عیسوی۔
- پیام مسعود پزشکیان در پی شہادت علی لاریجانی، مہر نیوز ایجنسی، تاریخ انتشار: 18 مارچ 2026ء عیسوی۔
- پیوٹین نے ڈاکٹر لاریجانی کی شہادت پر تعزیت پیش کی، صدا و سیما نیوز ایجنسی، تاریخ انتشار: 19 مارچ 2026ء عیسوی۔
- ایران سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کی شہادت پر حزب اللہ لبنان کا تعزیتی پیغام، تسنیم نیوز ایجنسی، تاریخ انتشار: 18 مارچ 2026ء عیسوی۔
- «عمران خان» کی پارٹی نے لاریجانی کی شہادت پر تعزیت پیش کی، مہر نیوز ایجنسی، تاریخ انتشار: 18 مارچ 2026ء عیسوی۔
- پاکستان پیپلز پارٹی: لاریجانی کا قتل علاقے کے امن و امان پر کاری ضرب ہے، ایرنا نیوز ایجنسی، تاریخ انتشار: 18 مارچ 2026ء عیسوی۔
- پیام آیتاللہ اعرافی در پی شہادت ڈاکٹر لاریجانی، تسنیم نیوز ایجنسی، تاریخ انتشار: 18 مارچ 2026ء عیسوی۔
- آپریشن وعدہ صادق 4 کی 61ویں لہر جاری کی گئی، خبرآنلاین، تاریخ انتشار: 18 مارچ 2026ء عیسوی۔
- اسرائیل کے ہاتھوں شہید ہونے والے افراد
- ایران کے شیعہ سیاستدان
- تہران یونیورسٹی کے اساتذہ
- مجلس شورائے اسلامی کے سپیکرز
- حرم حضرت معصومہ میں مدفون افراد
- سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعضاء
- ایران تشخیص مصلحت نظام کونسل کے اعضاء
- جنگ رمضان کے شہداء
- اسلامی جمہوریہ ایران کے اداروں میں رہبر ایران کے نمائندے
- اسلامی جمہوریہ ایران کے وزراء