آل ابی رافع

ویکی شیعہ سے

آل ابی رافع، شیعہ خاندان کا بڑا، اور سب سے پہلا اسلام لانے والا ہے. اس خاندان کا سب سے بڑا اور اس کی بنیاد رکھنے والا، ابورافع، پیغمبر اکرم(ص) کا صحابی، اس نے جعفر بن ابی طالب کے ساتھ حبشہ کی طرف ہجرت کی. پیغمبر(ص) کے بعد حضرت علی(ع) اور امام حسن(ع) کا صحابی اور ماننے والا تھا.

بنیاد رکھنے والا

خاندان کا بڑا اور اس کی بنیاد رکھنے والا، ابورافع، معروف صحابی، جو پیغمبر اکرم(ص) کے ہاتھوں آزاد ہوا تھا، اور نجاشی [1] کے بقول اس کا شمار صالحین میں ہوتا تھا.

زندگی

وہ ان افراد میں سے تھا جس نے کفار قریش کے ظلم و ستم سے نجات پانے کے لئے، جعفر بن ابی طالب کے ہمراہ حبشہ ہجرت کی. ابورافع نے مدینہ ہجرت کے بعد، سب جنگوں میں شرکت کی. پیغمبر اکرم(ص) کی رحلت کے بعد امام علی(ع) کے ساتھ رہا. اس نے ٨٥ سال کی عمر خیبر اور مدینہ میں اپنا گھر اور زمین بیچ کر امام علی(ع) کے رکاب میں کوفہ ہجرت کی.[2] روایات کے مطابق، ابورافع امام حسن(ع) کے زمانے تک زندہ تھا اور امیرالمومنین(ع) کی شہادت کے بعد امام حسن(ع) کے ہمراہ مدینہ واپس گیا.

خاندان کی دوسری شخصیات

اس خاندان کے دوسرے افراد جنہیں کتاب رجال میں یاد کیا گیا ہے وہ درج ذیل ہیں:

  • عبید اللہ بن ابی رافع
  • اس کے بیٹے، محمد، عون، عبداللہ اور فضل
  • اس کا بھائی،علی بن ابی رافع
  • اس کے پوتے، عبدالرحمن بن محمد اور عبداللہ (عبیداللہ) بن علی

عبیداللہ بن ابی رافع

عبیداللہ بن ابی رافع کا تعلق تابعین سے، اور شیخ مفید کے قول کے مطابق، [3] شیعہ کا اخیار، اور امام علی(ع) کا خاص صحابی تھا اور امام علی(ع) کے ہمراہ تمام جنگوں میں شرکت کی. احتمالاً عبیداللہ تاریخ اسلام میں پہلا فرد ہے جس نے "رجال کتابی" کے بارے میں لکھا ہے.

علی بن ابی رافع

وہ امام علی(ع) کے خاص اصحاب سے تھا اور تمام جنگوں میں آپ(ع) کے ساتھ رہا. اور آپ(ع) سے فقہ کا علم سیکھا.

متعلقہ مضامین

  • ابورافع
  • علی بن ابی رافع
  • عبیداللہ بن ابی رافع

حوالہ جات

  1. نجاشی، رجال، صص۲-۳
  2. نجاشی، رجال، ص ۴
  3. مفید، الاختصاص، ص۴

مآخذ

  • مفید، محمدبن‌نعمان، الاختصاص، علی‌اکبر غفاری کی کوشش، قم، جامعہ مدرسین حوزه علمیہ قم.
  • نجاشی، احمدبن‌علی، رجال نجاشی، قم، مکتبہ الداوری، ۱۳۹۷ق.