امام الفقہا (ٹی وی سیریل)

ویکی شیعہ سے

امام الفقہا، امام صادقؑ کے بارے میں بنائی جانے والی ایک ٹی وی سیریل ہے جس کے ہدایت کار شام کے معروف ڈائریکٹر سامی جنادی ہیں اور حامد العلی کویتی نے اس کی اسکرپٹ لکھی ہے۔ یہ سیریل کویتی کمپنی الخیرمکی کی شراکت سے تیس قسطوں میں بنائی گئی اور اسے عراق میں 2012ء میں العراقیہ چنیل سے نشر کیا گیا ہے۔ بعض مراجع تقلید نے اس سیریل میں امام باقؑر اور امام صادقؑ کے چہرے دکھانے کی وجہ سے اس پر تنقید کی ہے۔ اس سیریل کو سنہ 2021ء میں ایران کے عربی ٹی وی چینل الکوثر سے نشر کیا گیا۔ البتہ اس میں فنکاروں کے چہروں کو واضح طور پر نہیں دکھایا گیا تھا۔ اس سیریل میں امام صادقؑ کی امامت کی طرف اشارہ نہ کرنے اور انہیں صرف ایک فقیہ کے عنوان سے پیش کرنے پر بھی اس سریل پر تنقید کی گئی ہے۔

کہانی

امام الفقھا کی کہانی یہ ہے کہ اس میں اہل سنت کے درمیان امام جعفر صادقؑ کی زندگی کو اس طرح دکھایا گیا ہے کہ آپ مسجد النبی ﷺ میں درس دے رہے ہیں وہاں شاگردوں کی تربیت کر رہے ہیں۔[1] پہلی قسط زید بن علی کے بارے میں ہے اور اگلی اقساط میں امام صادقؑ کے ہاتھوں اہل سنت کے آئمہ اربعہ کی تربیت کو دکھایا گیا ہے۔ [2] اس سریل کے ایک حصے میں عالم اسلام کی کچھ تاریخ بنی امیہ اور بنی عباس کی خلافت کے سلسلے میں جنگ اور اس زمانے کے معاشرے کے سیاسی اقتصادی، معاشرتی مسائل کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے۔ [3]

نشر واشاعت

سریل امام الفقھا کویتی کمپنی الخیر کی ذریعہ بنائی گئی ہے جس کو شیعیان کویت نے مالی امداد فراہم کی ہے۔ سامی جنادی شامی نے اس میں بطور ہدایتکار کام کیا ہے اور حامد العلی نے اس کی کہانی اور اسکرپٹ لکھی ہے۔ [4] یہ سیریل کویت کے قصبے الفصیل میں فلمایا گیا امام محمد باقر ؑ اور امام جعفر صادق ؑ کے کردار کو کویت کے اداکار خالد العامر اور لبنان کے اداکار علی شقیر نے نبھایا ہے۔ [5] شام کے اداکار ایمن زیدان نے (اموی خلیفہ) ہشام بن عبدالملک کا کردار ادا کیا ہے [6] یہ سیریل 45 منٹ دورانئے کی 30 اقساط پر مشتمل ہے۔[7] بعض ذارئع کے مطابق اس ٹی وی سریل کو شیعہ عالم سید جعفر مرتضی عاملی اور شیخ معتصم السید احمد سوڈانی کی تائید حاصل ہے [8] ٹی وی سریل امام الفقھا جولائی 2014ء کو عراقی چینل (شبکہ العراقیہ) سے عراق میں نشر کیا گیا [9] اس کے بعد 24 مئی 2021ء کو الکوثر چینل سے اسلامی جمہوریہ ایران سے نشر کیا گیا [10] البتہ الکوثر چینل میں شیعہ آئمہ کے کردرا ادا کرنے والے اداکاروں کا چہرہ چھپا دیا گیا تھا [11]

آئمہؑ کا چہرہ دکھانے پر علما اور مراجع کا رد عمل

عراقی چینل پر سریل امام الفقھا کے نشر ہونے کے بعد علما اور مراجع کا مثبت اور منفی ملا جلا رد عمل سامنے آیا (اایا) جیسے: مرجع تقلید سید محمد صادق روحانی نے اعلان کیا آئمہ کا چہرہ نہ دکھایا جائے کیونکہ کسی میں اتنا تقوا نہیں کہ وہ ایسا کام کر سکے اس لئے اس سریل کا بنانا خرید و فروخت کرنا اور دیکھنا حرام ہے۔ [12] نجف کے مرجع تقلید سید علی حسینی سیستانی امام الفقہا کے مضمون اور اشیعہ آئمہ کے چہرے کو دکھانے کو صحیح نہیں سمجھتے اس لئے انہوں نے کہا ہے کہ معصومین ؑ کے چہرے دکھانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے [13] اس سے پہلے یہ خبر نشر ہوئی تھی کہ سید علی سیستانی اور دیگر مراجع آئمہ کے چہرے کے پوٹریٹ بنانے کو جائز قرار دیا ہے۔ [14] کویت میں مرجع تقلید کے نمائندے سید محمد باقر مہری سریل امام الفقہا کو نشر کرنے میں کوئی شرعی اشکال نہیں سمجھتے اور اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ امام صادق ؑ کا کردار ادا کرنے والا اداکار ایک شریف اور فاضل شخص ہے اور بعض افراد کی اس سریل کے نشر ہونے پر مخالفت کو اختلاف قرار دیا [15] ۔ اس کے علاوہ اس سریل پر اعتراضات میں امام صادق ؑ کی شخصیت کو فقیہ اور امام علی ؑ کے پوتے کے عنوان سے پیش کیا گیا اور ان کی امامت کے مقام کی طرف اشارہ نہیں کیا گیا ہے۔ [16]

حوالہ جات

  1. «سوری‌ها و کویتی‌ها سریال امام صادق(ع) را می‌سازند»، وبسایت موعود۔
  2. «حرکتی نامتعارف در سریالی شیعی/تصاویر»، وبسایت خبری-تحلیلی قدس آنلاین۔
  3. «سریال تاریخی امام صادق (ع) به تلویزیون آمد»، وبسایت خبرگزاری صداوسیما۔
  4. «امام الفقهاء؛ سریالی شیعی با خطایی بزرگ»، وبسایت موعود۔
  5. «حرکتی نامتعارف در سریالی شیعی/تصاویر»، وبسایت خبری-تحلیلی قدس آنلاین۔
  6. «ساخت سریال امام صادق درمیان غفلت ایران»، وبسایت مشرق۔
  7. «سریال تاریخی امام صادق (ع) به تلویزیون آمد»، وبسایت خبرگزاری صداوسیما۔
  8. «امام الفقهاء؛ سریال مورد اختلاف علمای شیعه»، وبسایت خبرگزاری بین المللی قرآن ایکنا۔
  9. «حرکتی نامتعارف در سریالی شیعی/تصاویر»، وبسایت خبری-تحلیلی قدس آنلاین۔
  10. «حرکتی نامتعارف در سریالی شیعی/تصاویر»، وبسایت خبری-تحلیلی قدس آنلاین۔
  11. «سریال تاریخی امام صادق (ع) به تلویزیون آمد»، وبسایت خبرگزاری صداوسیما۔
  12. «حضرت آیت الله العظمی روحانی: تولید و مشاهده فیلم‌هایی که چهره ائمه اطہار را نمایش دهند، حرام است»، وبسایت اطلاع‌رسانی دفتر آیت‌الله سید محمدصادق روحانی۔
  13. «نظر آیت الله سیستانی درخصوص نمایش چہره معصومین در برخی شبکہ‌ها»، وبسایت شیعہ نیوز۔
  14. «امام الفقهاء سریالی شیعی با خطایی بزرگ + عکس»، وبسایت تحلیلی-خبری ۵۹۸۔
  15. «امام الفقہاء؛ سریال مورد اختلاف علمای شیعہ»، وبسایت خبرگزاری بین المللی قرآن ایکنا۔
  16. «جای خالی آثار هنری حول محور زندگی امام صادق(ع)/ سینمای متعہد دست به کار شود»، وبسایت خبری صاحب نیوز۔

مآخذ