عبد اللہ دہدوہ
کوائف | |
---|---|
تاریخ ولادت | 1966ء |
رہائش | بلجیم |
تاریخ شہادت | 12 مارچ 2012ء |
مدفن | طنجہ، مراکش |
علمی معلومات | |
مادر علمی | جامعۃ المصطفی العالمیۃ قم |
تالیفات | الحریۃ من وجہۃ نظر الاسلام و الغرب |
خدمات | |
سماجی | امام رضاؑ مسجد اور سنٹر کا قیام |
عبداللہ دَہْدوہ ([[1966-2012ء) بلجیم کے ایک فعال شیعہ عالم دین تھے۔ آپ شیعہ مذہب قبول کرنے کے بعد تعلیم کے حصول کے لئے قم گئے جہاں سے حوزہ علمیہ قم اور جامعۃ المصطفی العالمیۃ میں حصول علم کے بعد بلجیم لوٹے اور بروکس میں مرکز اسلامی و مسجد امام رضاؑ کا قیام عمل میں لےآیا اور تبلیغ میں مشغول ہوئے۔ آپ نے بلجیم میں مذہبی رسومات کے انعقاد کے علاوہ چند کتابوں کی تالیف اور دو سو سے زیادہ شاگردوں کی تربیت بھی کی۔ عبداللہ دہدوہ 12 مارچ 2012ء کو تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہوا۔
سوانح حیات
عبداللہ دہدوہ سنہ 1966ء کو مراکش میں پیدا ہوئے۔ وہ مراکش کا باشندہ تھے۔ تعلیمات اہل بیتؑ سے متاثر ہوکر مذہب شیعہ اثناعشری کو قبول کیا۔ سنہ 1981ء میں حصول علم کے غرض سے حوزہ علمیہ قم گئے۔[1]
بلجیم کی طرف ہجرت
عبداللہ دہدوہ حصول علم کے بعد تبلیغ کی غرض سے بلجیم کی طرف گئے جہاں پر تبلیغ کے ساتھ بلجیم کی ایک یونیورسیٹی سے ایم فل کی ڈگری بھی حاصل کی۔[2]
دوبارہ قم کا سفر
دہدوہ چند سال بعد دوبارہ ایران کے شہر قم کی طرف لوٹے اور فقہ و معارف اسلامی کا کورس جامعۃ المصطفی العالمیۃ سے مکمل کر کے واپس بلجیم چلے گئے اور بروکسل میں "مرکز و مسجد امام رضاؑ" کا قیام عمل میں لےآیا۔[3]
تبلیغی خدمات
عبداللہ دہدوہ نے تعلیمات اہل بیتؑ کی ترویج میں موثر خدمات انجام دیا؛ مذہبی رسومات کے انعقاد کے علاوہ کئی کتابیں بھی تالیف کیں۔ «الحریۃ من وجہۃ نظر الاسلام و الغرب» ان کتابوں میں سے ایک ہے۔ 200 سے زائد شاگردوں کی تربیت اور ادارہ مدینۃ العلم کی تاسیس دیگر خدمات ہیں۔[4] آپ نے فقہی اور اعتقادی مباحث پر مشتمل فرانسوی زبان میں «شعاع الحکمۃ» کے نام سے ایک رسالہ نشر کیا۔[5] آپ مجمع جہانی اہل بیت کے مجمع عمومی کے رکن بھی تھے۔ آپ تبلیغ کی غرض سے مختلف ممالک گئے اور کئی بین الاقوامی کانفرنسز میں شرکت کی۔[6]
عبداللہ دہدوہ نے بلجیم میں تبلیغ کے دوران کئی لوگوں کو مذہب اہلبیتؑ سے آشنا کرایا اور اس وقت ان کے کئی شاگرد بلجیم اور دیگر یورپی ممالک کی یونیورسٹیوں میں تدریس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔[7]
سنہ 1981ء کو تہران میں مجمع جہانی اہل بیتؑ کی مجمع عمومی کے پانچویں اجلاس منعقد ہوا۔ دہدوہ بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔ اور ایرانی سپریم لیڈر آیتاللہ خامنہای سے ملاقات بھی کی۔[8]
شہادت
عبداللہ دہدوہ 12 مارچ 2012ء کو تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں بروکسل میں شہید ہوئے۔[9] کہا جاتا ہے کہ دہشتگردوں نے مسجد امام رضاؑ پر حملہ کیا اور مسجد کو نذر آتش کردیا اور اسی آتش سوزی میں عبداللہ دہدودہ بھی شہید ہوئے۔ عدالت میں اس سانحے کے ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے شام میں شیعوں کے ہاتھوں مارے جانے والوں کا بدلہ لیا ہے۔[10] دہدوہ کا جنازہ اپنے ملک مراکش منتقل کیا گیا اور آبائی علاقے میں دفن ہوئے۔[11] بلجیم کی عدالت نے ملزم کو 27 سال جیل کی سزا سنادی۔[12]
مستند ققنوس
عبداللہ دہدوہ زندگی اور بلجیم کے شیعوں کی حالت کے بارے میں ایرانی ٹی وی چینل پر ایک ڈاکومنٹری نشر ہوئی۔[13] ایران کے ٹی چینل مستند کی طرف سے منعقدہ جشنوارہ سینما حقیقت کی طرف سے اعزازی شیلڈ اور بیداری اسلامی و جہانی جشنوارہ مردمی فیلم عمار کا بہترین انعام سے نوازا گیا۔ اور نواں جشنوارہ فیلم کوتاہ دینی رویش میں بھی اس فیسٹیول کا بہترن انعام حاصل کیا۔[14]
نوٹ
حوالہ جات
- ↑ مجمع جہانی اہلبیت، ویژہنامہ شہادت حجتالاسلام و المسلمین عبداللہ دحدوح، 1391ش، ص11.
- ↑ زندگینامہ شہید عبداللہ دہدوہ، خبرگزاری ابنا.
- ↑ مجمع جہانی اہلبیت، ویژہنامہ شہادت حجتالاسلام و المسلمین عبداللہ دہدوہ، 1391ش، ص11.
- ↑ مجمع جہانی اہلبیت، ویژہنامہ شہادت حجتالاسلام و المسلمین عبداللہ دہدوہ، 1391ش، ص11.
- ↑ مجمع جہانی اہلبیت، ویژہنامہ شہادت حجتالاسلام و المسلمین عبداللہ دحدوح، 1391ش، ص11.
- ↑ زندگینامہ شہید عبداللہ دہدوہ، خبرگزاری ابنا.
- ↑ زندگینامہ شہید عبداللہ دہدوہ، خبرگزاری ابنا.
- ↑ زندگینامہ شہید عبداللہ دہدوہ، خبرگزاری ابنا.
- ↑ زندگینامہ شہید عبداللہ دہدوہ، خبرگزاری ابنا.
- ↑ لماذا ینحدر أغلب الشیعۃ المغاربۃ المقیمین ببلجیکا من الریف؟، سایت نادورسیتی.
- ↑ جنازۃ الشہید الشیخ عبد اللہ الدہدوہ تصل مدینۃ طنجۃ المغربیۃ، سایت وکالۃ انباء براثا.
- ↑ 27 سنۃ سجنا نافذا للبخاری قاتل الشیخ عبد اللہ دہدوہ امام مسجد الرضا، سایت چیچائو پرس.
- ↑ «ترور شیخ عبداللہ دہدوہ، روحانی شیعہ در بلژیک مستند شد»، خبرگزاری میزان.
- ↑ «ترور شیخ عبداللہ دحدوح، روحانی شیعہ در بلژیک مستند شد»، خبرگزاری میزان.
مآخذ
- زندگینامہ شہید عبداللہ دہدوہ؛ خبرگزاری ابنا، تاریخ انتشار: 23 اسفند 1390شمسی ہجری.
- لماذا ینحدر أغلب الشیعۃ المغاربۃ المقیمین ببلجیکا من الریف؟، سایت نادورسیتی.
- جنازۃ الشہید الشیخ عبد اللہ الدہدوہ تصل مدینۃ طنجۃ المغربیۃ، سایت وکالۃ انباء براثا، 2012-03-21.
- 27 سنۃ سجنا نافذا للبخاری قاتل الشیخ عبد اللہ دہدوہ امام مسجد الرضا، سایت چیچائو پرس.
- ساخت مستند ققنوس، پایگاہ خبری خبر فارسی، 1394/03/29.
- «ترور شیخ عبداللہ دحدوح، روحانی شیعہ در بلژیک مستند شد»، خبرگزاری میزان، 29/خرداد /1394ہجری شمسی.
- مجمع جہانی اہلبیت، ویژہنامہ شہادت حجتالاسلام و المسلمین عبداللہ دحدوح، 1391ش.