سنہ 1438 ہجری
سنہ 1438 ہجری قمری پندرہویں صدی ہجری کے سالوں میں سے ہے۔ اس سال کا پہلا دن سوموار 1 محرم بمطابق 3 اکتوبر سنہ 2016ء ہے۔
اہم واقعات
- 25 محرم، چودہویں صدی ہجری کے شیعہ مجتہد سید حسین طباطبائی قمی کے فرزند سید تقی طباطبائی قمی کی وفات، (27 اکتوبر 2016ء)۔
- 23 صفر، شیعہ مرجع تقلید آیت الله سید عبدالکریم موسوی اردبیلی کی وفات، (23 نومبر 2016ء) آپ کئی سال تک ایران میں سپریم کورٹ کے اعلی عہدے پر فائز رہے ہیں۔
- 27 صفر، شیعہ عالم دین سید محمد نقی شاہرخی کی وفات، (27 نومبر 2016ء)، آپ مجلس خبرگان اور پارلیمنٹ کے ممبر رہ چکے ہیں۔
- 9 ربیع الثانی، مجمع تشخیص مصلحت نظام کے صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی وفات (8 جنوری 2017ء)، آپ اس سے پہلے مجلس شورای اسلامی ایران کے سپیکر، مجلس خبرگان کے صدر اور جمہوری اسلامی ایران کے صدر مملکت بھی رہ چکے ہیں۔
- 10 رجب، امام جمعہ قزوین ہادی باریکبین کی وفات، (8 اپریل 2017ء)، آپ تین دفعہ مجلس خبرگان رہبری کے ممبر رہ چکے ہیں۔
- 29 ذیالحجہ، ایرانی مجتہد آیت اللہ حسین راستی کاشانی کی وفات، (20 ستمبر 2017ء)، آپ دو دفعہ مجلس خبرگان رہبری کے ممبر رہ چکے ہیں۔ [1]