مندرجات کا رخ کریں

ام اسود شیبانی

ویکی شیعہ سے

اُمّ أسْوَد شَیْبانی، آل اعین خاندان کی پہلی شیعہخاتون اور امام صادقؑ سے حدیث نقل کرنے والے راویوں میں سے ایک ہیں۔

ام اسود، اعین بن سنسان شیبانی کی بیٹی اور زرارۃ بن اعین، عبدالملک بن اعین، حمران بن اعین اور بکیر بن اعین کی بہن تھیں۔ ایک روایت کے مطابق وہ آل اعین خاندان کی پہلی فرد تھیں جنہوں نے ابو خالد کابلی کے ذریعے شیعہ مذہب اپنایا اور اس کے شیعہ ہونے کی وجہ سے خاندان کے دیگر افراد نے بھی شیعہ مذہب اختیار کیا۔[1] ام اسود سنہ 153ھ کو وفات پا گئیں۔ ام اسود نے اپنے بھائی زرارہ کی موت کے وقت ان کی آنکھیں بند کر لیں۔[2] جامع الرواۃ کے مصنف اور شہید ثانی نے انہیں امام جعفر صادقؑ کے راویوں میں شمار کیا ہے۔[3]

علامہ حلی، استر آبادی اور ابن داؤد نے ام اسود کو ایک عارف خاتون قرار دیا ہے۔[4] مامقانی نے علامہ کی بات نقل کرنے کے بعد کہا ہے: علامہ کی بات سے کم از کم یہ بات معلوم ہوتی ہےکہ ام اسود نقل حدیث کے سلسلے میں ممدوح قرار پاتی ہے۔[5]

حوالہ جات

  1. محدثات شیعہ، ص44، منقول از رسالہ ابی‌غالب زراری، ص 231۔
  2. محدثات شیعہ، ص44، منقول از الخلاصہ، ص191۔
  3. نک: محدثات شیعہ، ص44، منقول از جامع الرواة، ج2، ص 455 و الدرایہ، ص137۔
  4. محدثات شیعہ، ص44، منقول از منہج المقال، ص400 و رجال ابن داود، ص392۔
  5. محدثات شیعہ، ص44، منقول از تنقیح المقال، ج3، ص70 من فصل النساء۔


مآخذ

  • غروی نائینی، نہلہ، محدثات شیعہ، دانشگاہ تربیت مدرس، تہران، چاپ دوم، 1386 ہجری شمسی۔