سعیدہ (خادمہ امام صادق)
Appearance
(سعیدہ سے رجوع مکرر)
کوائف | |
---|---|
مکمل نام | سعیدہ کنیز امام صادقؑ |
دینی معلومات |
سعیدہ، اہل علم خواتین میں سے تھیں، وہ امام جعفر صادق(ع) کی کنیز، ان کی آزاد کردہ اور ان کے نزدیک منزلت و مرتبہ کی حامل تھیں۔[1] محسن امین عاملی کے بقول: شاید وہ وہی سعیدہ ہیں جو امام موسی کاظم(ع) کی صحابی ہیں۔[2] مامقانی نے انہیں امامیہ مذہب ذکر کیا ہے۔[3] کشی نے امام علی رضا(ع) سے ایک روایت سعیدہ کی مدح میں ذکر کی ہے۔[4]
شیعہ کتب رجال میں ان کا شمار، شیعہ روات حدیث میں کیا گیا ہے۔[5] انہوں نے امام جعفر صادق(ع) سے حدیث سماع کی ہے۔[6]
حوالہ جات
مآخذ
- اردبیلی غروی، محمد بن علی، جامع الرواة، بیروت، دار الاضواء، ۱۴۰۳ق/۱۹۸۳ ع
- مامقانی، عبد الله بن محمد بن حسن، تنقیح المقال فی علم الرجال، نجف، ۱۳۵۲ش
- قہپائی، عنایت الله بن علی، مجمع الرجال، مؤسسی مطبوعاتی اسماعیلیان، قم
- استر آبادی، میرزا مہدی بن محمد، منہج المقال (الرجال الکبیر)، تعلیق آقا محمد باقر بہبہانی، چاپ سنگی، ۱۳۰۶ق
- امین، محسن، اعیان الشیعه، در التعارف للمطبوعات، بیروت، ۱۴۰۶ق-۱۹۸۶ع
- طوسی، محمد بن حسن، اختیار معرفة الرجال، المعروف به الرجال الکشی، تصحیح میردامادی الاستر آبادی، قم، مؤسسه آل البیت، ۱۴۰۴ق