ویکی شیعہ:Featured articles/2024/1

ویکی شیعہ سے
فائل:قاسم سلیمانی 02.jpg

قاسم سلیمانی (1957۔2020 ء) سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (Islamic Revolutionary Guard Corps) (ایران) کے قدس برگیڈ کے سابق کمانڈر تھے۔ جنرل سلیمانی کو 3 جنوری 2020ء میں حشد شعبی عراق کے نائب صدر ابو مہدی المہندس کے ہمراہ بغداد ایئرپورٹ پر امریکی فوج نے ایک ڈرون حملے میں شہید کر دیا۔ آپ ایران عراق جنگ میں 41 ویں (ثار اللہ) یونٹ کرمان کے کمانڈر تھے۔ نیز ایران عراق جنگ کے مختلف عسکری آپریشنز کے کمانڈروں میں سے تھے۔ جنرل قاسم سلیمانی سنہ 1997ء میں جمہوری اسلامی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے حکم سے آئی آر جی سی (Islamic Revolutionary Guard Corps) کی سپاہ قدس کے کمانڈر منصوب ہوئے جو آئی آر جی سی کی بیرون ملک برگیڈ ہے۔ لبنان میں 33 روزہ جنگ اور فلسطین میں 22 روزہ جنگ میں اسرائیل کے خلاف حزب اللہ لبنان اور حماس کی مدد کی اور مقاومتی بلاک کو جدید اسلحے سے لیس کیا۔ عراق اور شام میں داعش کے ظہور کے بعد قاسم سلیمانی نے سپاه قدس کے کمانڈر کی حیثیت سے ان ملکوں میں حاضر ہو کر عوامی رضاکار فورسز کو منظم کرکے داعش کا مقابلہ کیا۔ سامرا، نجف اور کربلا سے داعش کے حملوں کو روکنا داعش کے مقابلے میں کئے جانے والے اہم کارناموں میں سے ہیں۔

مزید پڑھ ...

دوسرے معیاری مضامین: سورہ کہفسورہ اعرافجعل حدیث