ویکی شیعہ:Featured articles/2024
عصمت حضرت فاطمہؑ سے مراد پیغمبرخداؐ کی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا گناہ اور خطا سے پاک و مصون ہونا ہے۔ شیخ مفید کے مطابق حضرت فاطمہ زہراء(س) کی عصمت پر تمام مسلمانوں کا اجماع ہے جبکہ علامہ مجلسی کہتے ہیں کہ شیعوں کے ہاں اجماع ہے کہ حضرت فاطمہؑ معصوم ہیں۔
حضرت فاطمہؑ کی عصمت ثابت ہونے کا لازمی نتیجہ یہ ہے کہ وہ انبیاء و ائمہ معصومینؑ کی بعض صفات کی حامل تھیں، جیسے شرعی نقطہ نظر سے ان کے قول و فعل اور رفتار و کردار کا حجت ہونا، اسی طرح دین و دینی تعلیمات کی تفسیر و وضاحت کرنے کی صلاحیت کی حامل ہونا نیز ان کی عملی سیرت اورموقف حق و باطل کی تمیز کا معیار قرار پانا وغیرہ۔ حضرت فاطمہ زہراء(س) انسانی معاشرے کے مختلف شعبوں میں ایک بہترین رول ماڈل کی حیثیت بھی رکھتی ہیں۔
حضرت زہراؑ کی عصمت پر مختلف دلائل پیش کیے گئے ہیں ان میں سے مشہور دلائل یہ ہیں: آیت تطہیر، حدیث بضعۃ اور وہ احادیث جو اہل بیتؑ کی عصمت پر دلالت کرتی ہیں؛ جیسے حدیث ثقلین اور حدیث سفینہ وغیرہ۔ اہل سنت مفسر قرآن اور امام المشککین فخر رازی حضرت فاطمہؑ معصوم ہونے کا عقیدہ رکھتے ہیں۔
دوسرے معیاری مضامین: مسجد جمکران – امام رضا کا جاثلیق سے مناظرہ – امام علی کا امام حسن کے نام خط