ویکی شیعہ:Featured articles/2024/02
سید ضیاء الدین رضوی (شہادت: 2005ء) پاکستان کے نامور شیعہ عالم دین، گلگت امامیہ جامع مسجد کے امام جمعہ و الجماعت اور علاقے کے شیعہ مذہبی سربراہ تھے۔ آپ نے پاکستان اور قم کے دینی مدارس میں مشہور علما اور فقہاء سے کسب فیض کیا۔ قم میں آیت اللہ فاضل لنکرانی، آیت اللہ مرزا جواد تبریزی اور آیت اللہ سید حسن طاہری خرم آبادی سے کسب فیض کیا۔ آپ دس سال تک حوزہ علمیہ قم میں تحصیل علم میں مشغول رہے۔ دو سال کا عرصہ لندن میں تدریس کرتے رہے۔ گلگت واپس آ کر مدرسہ جعفریہ میں پرنسپل کی ذمہ داری کے ساتھ ساتھ گلگت کی مرکزی جامع مسجد میں امامت کے فرائض بھی انجام دینے لگے۔ آپ نے گلگت، ہنزہ، جلال آباد اور دیگر بہت سے علاقوں اور دیہاتوں میں دینیات سنٹرز قائم کئے تاکہ وہاں کے بچے قرآن مجید اور اہل بیتؑ کی تعلیمات سے محروم نہ رہیں۔ آپ نے گلگت بلتستان میں دینی، ثقافتی اور علمی و فلاحی خدمات انجام دیں۔ پاکستان کے سکول اور کالجز کے نصاب کی مختلف کتابوں میں شیعہ کے لئے غیر قابل قبول مواد کو حذف کرنے کے لیے آپ نے تحریک چلائی اور کئی بار اسی سلسلے میں جیل گئے۔ آپ 9 جنوری 2005ء کو اپنے گھر سے نماز ظہر پڑھانے کیلئے مسجد کی طرف جاتے ہوئے نامعلوم افراد کے حملے میں زخمی ہوئے اور 13 جنوری 2005ء کو شہادت کے درجے پر فائز ہوئے۔