مندرجات کا رخ کریں

خطبہ خوانی (رسم)

ویکی شیعہ سے
خطبہ خوانی
حرم امام رضاؑ، صحن پیامبر اعظم میں خطبہ خوانی کی رسم
حرم امام رضاؑ، صحن پیامبر اعظم میں خطبہ خوانی کی رسم
زمان‌شب عاشورا اور شب شہادت امام رضاؑ
مکانحرم امام رضاؑ، مشہد
منشاء تاریخیبارہویں صدی ہجری
قومی حیثیتثبت شدہ
اہم مذہبی تہواریں
سینہ‌زنی، زنجیرزنی، اعتکاف، شب بیداری، تشییع جنازہ،
متفرق رسومات

خطبہ‌خوانی، ایک مذہبی رسم ہے جو ہر سال امام حسینؑ اور امام رضاؑ کی شبِ شہادت کو حرم امام رضاؑ میں منعقد کی جاتی ہے۔ اس تقریب میں آستان قدسِ رضوی کے خدام اور متولی، ہاتھوں میں روشن شمعیںلیے عزاداری کرتے ہیں اور ایک مخصوص خطبہ پڑھتے ہوئے امام رضاؑ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

بعض مآخذ کے مطابق اس رسم کی تاریخ بارہویں صدی ہجری تک پہنچتی ہے۔

رسم خطبہ خوانی

آئین خطبہ‌ خوانی ہر سال شب عاشورا اور شب شہادت امام رضاؑ کو حرم رضوی میں منعقد ہوتا ہے۔[1] اس موقع پر آستان قدس رضوی کے خدام اور متولی نماز مغرب و عشاء کے بعد روشن شمعیں لے کر دائرے کی شکل میں حرم کے صحن میں عزاداری اور سوگواری انجام دیتے ہیں۔[2] اس تقریب کے اہم اجزاء میں مرثیہ‌ خوانی، خطبہ‌ خوانی، اور امام رضاؑ اور امام زمانہ (عج) کی خدمت میں تعزیت پیش کرنا شامل ہیں۔[3]

چونکہ یہ تقریب خدام اور حرم کے مسئولین کی مرکزیت میں منعقد ہوتی ہے، اس لئے یہ رسم خدام کے درمیان "مراسم غلامان امام رضاؑ" کے نام سے بھی مشہور ہے۔[4]

حرم امام رضاؑ کے خدام شمعیں تقسیم کرتے ہوئے

خطبہ خوانی کے اس تقریب میں سب سے پہلے خدا کی وحدانیت کی گواہی دی جاتی ہے، پھر پروردگار کی حمد و ثنا، نبی مکرم اسلامؐ اور ائمہ معصومینؑ پر درود بھیجے جاتے ہیں، شہدائے اسلام اور امام خمینیؒ کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے، اور رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران آیت اللہ خامنہ ای کی صحت و طولِ عمر کے لیے دعا کی جاتی ہے۔[5]

یہ تقریب جو ابتدا میں صحن انقلاب اسلامی جو قدیم ایام میں صحن عتیق کے نام سے مشہور تھا، میں منعقد ہوتی تھی، لیکن سنہ 1401 ہجری شمسی سے آستان قدسِ رضوی کی انتظامیہ کے فیصلے کے مطابق صحن پیامبر اعظمؐ میں منتقل کر دی گئی ہے۔[6] اس تبدیلی سے اس رسم کا دائرہ وسیع ہوگیا اور خدام کے ساتھ ساتھ زائرین و مجاورین کی کثیر تعداد کو بھی اس رسم میں شرکت کا موقع ملنے لگا۔[7]

تاریخی قدمت

حرم امام رضاؑ کے صحن پیامبر اعظم میں خطبہ خوانی کی رسم

خطبہ‌ خوانی کی رسم صفویہ دور سے تین مناسبتوں شب عاشورا شبِ شہادتِ امام رضاؑ اور "تحویلِ کشیکِ خدام" یعنی خدام کی ڈیوٹی تبدیلی کے موقع پر منعقد ہوتی رہی ہے۔[8] اسی طرح، مراسم صفّہ میں بھی ایک حصہ خطبہ‌ خوانی کے لئے مخصوص ہوتا ہے۔[9]

شب عاشورا اور شب شہادتِ امام رضاؑ کی خطبہ‌ خوانی کی بنیاد علی‌ شاہ (حاکم وقتِ خراسان) کے وقف‌نامہ کے مطابق سنہ 1160ھ میں رکھی گئی۔[10] یہ رسم سنہ 1402 ہجری شمسی کو ایران کی قومی ورثوں کی فہرست میں ایک غیرمادی قومی ورثہ کے طور پر درج کر دی گئی ہے۔[11]

ایرن کے سپریم لیڈر آیت‌اللہ خامنہ‌ای نے 19 آذر 1357ہجری شمسی کو جو شبِ عاشورا کے ساتھ مصادف تھی، مشہد میں عظیم اجتماع سے خطاب کیا اور حرمِ امام رضاؑ میں شب عاشورا کی خطبہ خوانی رسم میں خطبہ امام خمینیؒ کے نام سے پڑھا۔ اس اقدام سے پہلوی حکومت کی اُس روایت کا خاتمہ ہوا جس میں اس سے قبل خطبہ‌ خوانی کی رسم میں ایران کے سابق بادشاہ محمد رضا پہلوی کے لیے دعا کی جاتی تھی۔[12]

حوالہ جات

  1. انوری، «سنجش و ارزیابی مراسم آیینی (آیین خطبہ‌خوانی شب شہادت امام رضا(ع))»، ص50۔
  2. انوری، «سنجش و ارزیابی مراسم آیینی (آیین خطبہ‌خوانی شب شہادت امام رضا(ع))»، ص50۔
  3. «آیین خطبہ‌خوانی»، سایت پنجرہ فولاد۔
  4. «آیین خطبہ‎‌خوانی میراثی از دوران صفویہ»، سایت سازمان کتابخانہ‌ہا، موزہ‌ہا و مرکز اسناد آستان قدس رضوی۔
  5. «آیین خطبہ‌خوانی»، سایت پنجرہ فولاد۔
  6. «مکان و نحوۂ برگزاری مراسم»، بلاگ نسیم رضوان۔
  7. «مکان و نحوۂ برگزاری مراسم»، بلاگ نسیم رضوان۔
  8. «احکام ثبت ملی آیین‌ہای خطبہ‌خوانی و صفہ‌خوانی حرم رضوی رونمایی شد»، سایت ایبنا۔
  9. «احکام ثبت ملی آیین‌ہای خطبہ‌خوانی و صفہ‌خوانی حرم رضوی رونمایی شد»، سایت ایبنا۔
  10. «آیین خطبہ‌خوانی»، سایت پنجرہ فولاد۔
  11. «آیین خطبہ‎‌خوانی میراثی از دوران صفویہ»، سایت سازمان کتابخانہ‌ہا، موزہ‌ہا و مرکز اسناد آستان قدس رضوی۔
  12. «نگاہی بہ زندگینامہ‌ی حضرت آیت‌اللہ‌العظمی سید علی حسینی خامنہ‌ای»، پایگاہ اطلاع‌رسانی دفتر مقام معظم رہبری۔

مآخذ

  • انوری، سید علیرضا، «سنجش و ارزیابی مراسم آیینی(آیین خطبہ‌خوانی شب شہادت امام رضا(ع))، در مجلہ دین‌پژوہی و کارآمدی، شمارہ1، پاییز 1400ہجری شمسی۔
  • «آیین خطبہ‌خوانی»، سایت پنجرہ فولاد، تاریخ بازدید: 25 شہریور 1403ہجری شمسی۔
  • «احکام ثبت ملی آیین‌ہای خطبہ‌خوانی و صفہ‌خوانی حرم رضوی رونمایی شد»]، سایت ایبنا، تاریخ درج مطلب: 24 تیر 1403شمسی، تاریخ بازدید: 27 شہریور 1403ہجری شمسی۔
  • «سنت ہزار سالہ مراسم صفہ و آیین500سالہ خطبہ‌خوانی حرم مطہر رضوی بہ ثبت ملی رسید»، سایت سازمان کتابخانہ‌ہا، موزہ‌ہا و مرکز اسناد آستان قدس رضوی، تاریخ درج مطلب: 23 اسفند 1402شمسی، تاریخ بازدید: 25 شہریور 1403ہجری شمسی۔
  • «آیین خطبہ‌خوانی»، بلاگ نسیم رضوان، تاریخ درج مطلب: 24 مرداد 1403شمسی، تاریخ بازدید: 25 شہریور 1403ہجری شمسی۔
  • «نگاہی بہ زندگینامہ‌ی حضرت آیت‌‌الل ہ‌العظمی سید علی حسینی خامنہ‌ای»، پایگاہ اطلاع رسانی دفتر مقام معظم رہبری، تاریخ درج مطلب: 1 فروردین 1368شمسی، تاریخ بازدید: 27 شہریور 1403ہجری شمسی۔