مندرجات کا رخ کریں

صلات (رسم)

ویکی شیعہ سے
صلات (رسم)
صَلات
حرم امام رضاؑ میں رسم صلات
حرم امام رضاؑ میں رسم صلات
زمان‌ماہ محرم الحرام
مکانحرم امام رضاؑ
اہم مذہبی تہواریں
سینہ‌زنی، زنجیرزنی، اعتکاف، شب بیداری، تشییع جنازہ،
متفرق رسومات


صَلات، حرمِ امام رضاؑ میں محرم الحرام کے آغاز اور امام حسین علیہ السلام کے غم میں عزاداری کے اعلان کی ایک خاص رسم ہے۔[1] یہ رسم محرم کی پہلی تاریخ کی صبح منعقد ہوتی ہے، جس میں مؤذن خدّام(حرم کے خادمین) "اَلصَّلاۃ أَیُّہا الْمُؤمِنون، اَلصَّلاۃ أَیُّہا الحاضِرون" کے الفاظ کے ذریعے اس مہینے کی آمد کا اعلان کرتے ہیں۔[2] اس کے علاوہ، خدّام حرم کے میناروں پر جا کر محتشم کاشانی کا مشہور کلام "دوازدہ بند"، جو مصرع "باز این چہ شورش است کہ در خلق عالم است" سے شروع ہوتا ہے، اجتماعی طور پر پڑھتے ہیں۔[3] صلات خوانی کے دوران، محتشم کے ہر شعر کے بعد درج ذیل دو اشعار اجتماعی طور پر پڑھے جاتے ہیں:

این ہلال ماتم است یا ہلال زینب است
یہ ماتم کا چاند ہےیا زینب کا چاند ہے
خلق عالم را ہمہ واحسینا بر لب است
خلقِ عالم سب کے سبواحسینا کہہ رہے ہیں
تسلیت یابن الحسن[4]تسلیت اے امام زمانہؑ

بعض محققین کے مطابق اس رسم کی تاریخ سن 2019ء تک 300 سال سے زیادہ پرانی ہے،[5] لیکن روضہ امام رضاؑ کے تحقیقی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس رسم کی کوئی مکتوب تاریخی شواہد موجود نہیں ہے۔[6]

یہ رسم "صَلات کِشی"[7] اور "صَلات خوانی" [8] کے نام سے بھی جانی جاتی ہے۔

حوالہ جات

مآخذ