حلال گوشت

ویکی شیعہ سے
(حلال‌ گوشت سے رجوع مکرر)

حلال‌ گوشت، اس حیوان کو کہا جاتا ہے جس کا گوشت کھانا شریعت میں جائز ہے۔ خشکی اور پانی میں رہنے والے جانوروں نیز پرندوں میں سے ہر ایک میں حلال گوشت پائے جاتے ہیں۔ حلال گوشت جانور کا گوشت حلال ہونے کی بنیادی شرط یہ ہے کہ اس جانور کو شرعی طرز پر ذبح (تذکیہ) کیا گیا ہو۔ فقہاء کے مطابق شرعی طریقے سے ذبح کئے جانے کے باوجود بھی جانوروں کے بعض اعضا کا کھانا حرام ہے۔ جیسے خون، تلی(Spleen)، نر جانور کا عضو تناسل اور خصیتین وغیرہ۔ فقہاء کے مطابق خون جہندہ رکھنے والے حلال گوشت جانور جو تذکیہ کے بغیر مرگیا ہواس کی کھال کو نماز میں استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔

مفهوم‌شناسی

مجموعی طور پر فقہی لحاظ سے جانوروں کو حلال گوشت یا حرام گوشت میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ [1] حلال گوشت ان جانوروں کو کہا جاتا ہے جنہیں شرعی طور پر ذبح کرنے کے بعد ان کا گوشت کھانا جائز اور حلال ہے۔[2]

فقہی کتب میں حلال گوشت جانوروں کے احکام مختلف فقہی ابواب میں بیان کیے جاتے ہیں۔ جیسے باب طہارت،[3] باب نماز،[4] باب صید (شکاری)[5] اور شرعی ذبح وغیرہ۔ [6]

حلال‌ گوشت جانور

شیعہ فقہ کے مطابق پرندوں اور خشکی و دریائی جانوروں میں سے درج ذیل حیوانات حلال گوشت ہیں:

  • خشکی کے جانور: خشکی پر رہنے والے چوپاؤں میں بھیڑ، بکری، گائے، اونٹ، آہو، ہرن، زیبرا اور پہاڑی بکرے حلال گوشت ہیں۔[7] گھوڑا، خچر اور گدھا بھی حلال گوشت ہیں لیکن ان کا گوشت کھانا مکروہ ہے۔ [8]
  • دریائی جانور: پانی میں رہنے والے حیوانات میں سے چھلکے دار مچھلی اور کیکڑے حلال گوشت جبکہ باقی حیوانات حرام گوشت ہیں۔[9]
  • پرندے: درج ذیل چار خصوصیات میں سے ایک کے حامل پرندے حلال گوشت ہیں۔ ہر وہ پرندہ جو پوٹا، یا سنگدان، یا ٹانگ کی پچھلی طرف کانٹا مانند رکھتا ہو یا پھڑپھڑاتے ہوئے پرواز کرے؛[10] جیسے گھریلو مرغی، ترکی، چڑیا، کبوتر، تیتر اور شتر مرغ وغیرہ حلال گوشت پرندوں میں شامل ہیں۔[11] ہدہد اور[12] ابابیل حلال ہیں لیکن ان کا گوشت کھانا مکروہ ہے۔[13]

حلال‌ گوشت جانوروں کے حرام اعضاء

فقہاء نے حلال گوشت جانور کے بعض اعضاء کے کھانے کو حرام قرار دیا ہے، اگرچہ اس جانور کو شرعی طریقے سے ذبح (تذکیہ) کیا گیا ہو؛[14] جیسے خون، تلی(Spleen)، نر جانور کا عضو تناسل اور خصیتین وغیرہ۔[15]

نماز میں جانوروں کی کھال کے استعمال کا حکم

فقہاء کے مطابق خون جہندہ رکھنے والے جانور بغیر ذبح شرعی کے مر جائے تو مردار اور نجس ہیں اور نماز میں اس کی کھال کا استعمال جائز نہیں۔ البتہ مسلمانوں کے بازار میں خرید و فروخت کی جانے والی کھالوں کا استعمال نماز میں جائز ہے کیونکہ مسلمانوں کے بازار میں حسب معمول تذکیہ شدہ جانوروں کی کھالیں فروخت کی جاتی ہیں لہذا اس کے بارے میں تحقیق و جستجو کرنا ضروری نہیں۔ [16]

حلال‌ گوشت جانوروں کے شرعی ذبح کی نگرانی

ایران اور دوسرے اسلامی ممالک میں روزمرہ استعمال ہونے والے گوشت کی حلیت کی تصدیق کے لیے ذبح اور شکار سے متعلق اسلامی اصولوں سے واقف ماہرین ان امور کی نگرانی کرتے ہیں۔[17] ایران میں ذبح اور شکار سے متعلق شریعی احکام کی نگرانی کا قانون اسلامی کونسل نے سنہ 2008ء میں منظور کیا ہے۔[18]

متعلقہ مضامین

حوالہ جات

  1. مؤسسہ دایرۃ المعارف فقہ فارسی، فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہل‌بیت(ع)،1387شمسی، ج3، ص408.
  2. مؤسسہ دایرةالمعارف فقہ فارسی، فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہل‌بیت(ع)،1387شمسی، ج2، ص426.
  3. رجوع کیجیے: نجفی، جواہر الکلام، 1404ھ، ج5، ص287.
  4. رجوع کیجیے: نجفی، جواہر الکلام،1404ھ، ج12، ص 236.
  5. رجوع کیجیے: سبزواری، مہذب‌ الاحکام،1413ھ، ج23، ص29.
  6. رجوع کیجیے: نجفی، جواہر الکلام، 1404ھ، ج8،ص 258.
  7. مؤسسہ دایرةالمعارف فقہ فارسی، فرہنگ فقہ،1387شمسی، ج3، ص408.
  8. امام خمینی، رسالہ توضیح‌ المسائل، 1426ق، ص 555.
  9. مؤسسہ دایرةالمعارف فقہ فارسی، فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہل‌بیت(ع)، 1387شمسی، ج3، ص408.
  10. مؤسسہ دایرةالمعارف فقہ فارسی، فرہنگ فقہ، 1384شمسی ج2، ص255 و 256.
  11. امام خمینی، تحریرالوسیلہ، 1425ق، ج3، ص 275- 279.
  12. نجفی، جواہر الکلام،1404ق، ج36، ص310.
  13. امام خمینی، تحریرالوسیلہ،1425ق، ج3، ص 275.
  14. مؤسسہ دایرةالمعارف فقہ فارسی، فرہنگ فقہ مطابق مذہب اہل‌بیت(ع)، 1387شمسی، ج2، ص255.
  15. نجفی، جواہر الکلام، 1404ق، ج36، ص342.
  16. بنی‌ ہاشمی خمینی، توضیح المسائل مراجع، مسئلہ 88، پورتال انہار.
  17. «اجرای قانون ذبح شرعی در57 کشور اسلامی»، سایت خبری حکیم مہر.
  18. «قانون نظارت شرعی بر ذبح و صید»، مرکز پژوہش‌ہای مجلس شورای اسلامی.

مآخذ

  • امام خمینی، سید روح‌الله موسوی، رساله توضیح المسائل، محقق: مسلم قلی‌پور گیلانی، بی‌جا، چاپ اول، 14 26ھ۔
  • امام خمینی، سیدروح‌الله، تحریرالوسیله، ترجمه علی اسلامی، قم، دفتر انتشارات اسلامی وابسته جامعه مدرسین حوزه علمیه قم، چاپ 2 1، 14 2 5ھ۔
  • ‌ سبزواری، سید عبدالاعلی، مهذب الاحکام فی بیان الحلال و الحرام، قم، دار التفسیر، 14 13ھ۔
  • نجفی، محمدحسن، جواهر الکلام فی شرح شرائع الاسلام، مصحح عباس قوچانی/ علی آخوندی، بیروت،‌دار إحیاءالتراث العربی، چاپ هفتم، 1404ھ۔
  • مؤسسه دایرةالمعارف فقه فارسی، فرهنگ فقه مطابق مذهب اهل‌بیت(ع)، قم، مؤسسه دائرةالمعارف فقه الاسلامی، چاپ اول، 13 87ہجری شمسی۔
  • بنی‌هاشمی خمینی، سیدمحمدحسن، توضیح المسائل مراجع، مسأله 8 8؛ مردار، پورتال انهار، تاریخ اخذ: 24- 1 1- 13۹6ہجری شمسی۔
  • «قانون نظارت شرعی بر ذبح و صید»، پایگاه اینترنتی مرکز پژوهش‌های مجلس شورای اسلامی، تاریخ اخذ: 24- 1 1- 13۹6ہجری شمسی۔
  • «اجرای قانون ذبح شرعی در 57 کشور اسلامی»، پایگاه اینترنتی مرکز مجازی پژوهش‌های راهبردی دامپزشکی، تاریخ اخذ: 24- 1 1- 13۹6ہجری شمسی۔