عاشورا انٹرنیشنل فاؤنڈیشن

ویکی شیعہ سے
عاشورا انٹرنیشنل فاؤنڈیشن
عمومی معلومات
بانیاہل بیت عالمی اسمبلی
نوعیتٹرسٹی
ہدفتعلیمات عاشورا کی تبلیغ
سیکرٹری جنرلمحمدحسن اختری
سربراہآیت اللہ رمضانی
بجٹعوامی تعاون
ویب سائٹhttps://ashura.ahl-ul-bayt.org
ملکایران


انٹرنیشنل عاشورا فاؤنڈیشن ایک غیر سرکاری ادارہ ہے جس کا تعلق اہل بیت عالمی اسمبلی سے ہے۔ اس ادارے کی بنیاد سنہ 2014ء میں رکھی گئی۔ اس ادارے کا مقصد تعلیمات عاشورا کی بین الاقوامی سطح پر تبلیغ اور پرچار ہے۔ مختلف کانفرنسوں اور ماتمی جلسہ جلوسوں کا انعقاد، شعائر حسینی کی توسیع اور احیاء اور واقعہ کربلا سے مربوط مختلف پروگراموں کا انعقاد وہ اقدامات ہیں جو اس ادارے نے اب تک انجام دیا ہے۔

عاشورا فاؤنڈیشن ایک ٹرسٹ کے ماتحت کام کرتی ہے اور ٹرسٹ کی سرپرستی اہل بیت عالمی اسمبلی کے انچارج کرتے ہیں۔ محمد حسن اختری اس فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو ہیں۔

اہمیت، اہداف اور سرگرمیاں

عاشورا انٹرنیشنل فاؤنڈیشن ایران میں اہل بیت عالمی اسمبلی سے مربوط ایک غیر سرکاری ادارہ ہے جسے تعلیمات عاشورا اور امام حسینؑ کی سیرت کو بین الاقوامی سطح پر تبلیغ اور پرچار کے لئے بنایا گیا ہے۔[1] اس ادارے کی بنیاد سنہ 2014ء میں رکھی گئی[2] اور سنہ 2015ء میں اس کی رجسٹریشن ہوئی۔[3]

عاشورا کے انسانی اقدار کی بین الاقوامی سطح پر زیادہ سے زیادہ ترویج اور عاشورا کے تابناک چہرے سے بدعت‌ اور تحریفات کے گرد و غبار کو صاف کرنا اس ادارے کے اغراض و مقاصد میں شمار ہوتے ہیں۔[4]

اس ادارے کی سرگرمیوں میں مختلف کانفرنسوں اور ماتمی نشستوں کا انعقاد، شعائر حسینی کی توسیع اور احیاء اور واقعہ کربلا سے مربوط مختلف تحقیقی اور ترویجی پروگراموں[5] نیز اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی خدمت کے لئے موکب لگانا شامل ہیں۔[6]

ڈھانچہ

عاشورا فاؤنڈیشن ایک ٹرسٹی ادارہ ہے جس کے اراکین میں رہبر معظم کا خصوصی نمائندہ، ایران کے مذہبی امور کے وزیر، قومی نشریاتی ادارے کے سربراہ، سازمان تبلیغات کے سربراہ، سازمان اوقاف و امور خیریہ کے سربراہ، عالمی تقریب مذاہب اسلامی کے سربراہ، حوزہ علمیہ قم اور جامعہ المصطفی العالمیہ کے سربراہ، حوزہ علمیہ قم کے تبلیغی امور کے سربراہ، سازمان فرہنگ و ارتباطات کے سربراہ، عالمی اہل بیت اسمبلی کے بین الاقوامی معاون اور نوجوانوں کے فکری تربیتی مرکز کے سربراہ شامل ہیں. عالمی اہل بیت اسمبلی کے سربراہ اس ادارے کے بھی سربراہ ہیں۔[7]اس ادارے کے چیف آرگنائزر کے مطابق یہ ادارہ ایک غیر سرکاری ادارہ ہے جو عطیہ دہندگان کے تعاون سے چل رہا ہے۔

اس ادارے کے اجرائی امور اس کے چیف آرگنائزر کے ذمے ہے جسے ٹرسٹیز منتخب کرتے ہیں۔ عاشورا فاؤنڈیشن کے چار ذیلی ادارے ہیں جس میں میڈیا سیل، ثقافتی، تعلیمی و تحقیقی امور، بین الاقوامی رابطہ کمیٹی اور انتظامی و مالیاتی امور شامل ہیں جو اس ادارے کے اجرائی امور کو منظم کرتے ہیں۔[8]

16 دسمبر 2019ء کو محمد حسن اختری اس ادارے کے چیف آرگنائزر کے عہدے پر منصوب ہوئے ہیں۔[9]

حوالہ جات

  1. «دربارۂ ما» سایت بنیاد بین‌المللی عاشورا.
  2. «دربارۂ ما» سایت بنیاد بین‌المللی عاشورا.
  3. «راہ‌اندازی «بنیاد بین‌المللی عاشورا»»، سایت عتیق.
  4. «دربارۂ ما» سایت بنیاد بین‌المللی عاشورا.
  5. «برگزاری نخستین سوگوارہ بین‌المللی شبیہ‌خوانی در تہران بہ ہمت بنیاد بین‌المللی عاشورا»، جامع نیوز.
  6. «برنامہ‌ہای اربعین بنیاد بین‌المللی عاشورا تشریح شد»، خبرگزاری ایکنا.
  7. «دربارۂ ما» سایت بنیاد بین‌المللی عاشورا.
  8. «دربارۂ ما» سایت بنیاد بین‌المللی عاشورا.
  9. «مدیر جدید بنیاد عاشورا معرفی شد»، خبرگزاری ایرنا.

مآخذ