صفحۂ اول

ویکی شیعہ سے

منتخب مضمون

جنت البقیع کے انہدام سے پہلے حمزہ سید الشہدا کا مزار
جنت البقیع کے انہدام سے پہلے حمزہ سید الشہدا کا مزار

حَمزہ بن عَبد المُطَّلِب، اسد اللہ، اسد رسول اللهؐ اور سید الشہداء کے لقب سے مشہور، پیغمبر اکرمؐ کے چچا اور جنگ اُحُد کے شہداء میں سے ہیں۔ حمزہ رسول اکرمؐ کی دعوت رسالت کے اہم حامیوں میں سے تھے اور مروی ہے کہ آپ قبول اسلام سے پہلے بھی مشرکین کے مقابلے میں رسول خداؐ کی حمایت کرتے تھے۔ آپ قریش کے ز‏عماء میں سے تھے اسی وجہ سے آپ کے اسلام قبول کرنے کے بعد قریش کی طرف سے رسول اللہؐ پر ہونے والے آزار و اذيت میں کمی آگئی۔ حمزہ شعب ابی طالب میں مسلمانوں کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے جنگ بدر و جنگ احد میں شرکت کی اورغزوہ احد 15 شوال سنہ 3 ہجری (بمطابق 23 مارچ سنہ 625 ء) میں واقع ہوا اور اس جنگ میں حمزہ حارث بن عامر بن نوفل کی بیٹی کے غلام یا جبیر بن مطعم کے غلام "وحشی بن حرب" کے ہاتھوں شہید ہوئے۔

مروی ہے کہ ہند بنت عتبہ نے حمزہ کا بدن ٹکڑے کردیا اور ان کے اعضاء جسمانی سے ہار، کنگن، بالیاں اور پازیب بنالی اور انہیں حمزہ کے کلیجے کے ہمراہ مکہ لے گئی۔ رسول اللہؐ نے حمزہ کی وہ حالت دیکھی تو روئے اوراس دن کے بعد جب بھی کوئی انصاری خاتون اپنے کسی مرحوم کے لئے رونا چاہتی پہلے حمزہ کے لئے گریہ و بکاء کرتی تھی۔

مزید پڑھ ...

دوسرے معیاری مضامین: سورہ بقرہغزوہ فتح مکہبحار الانوار (کتاب)

کیا آپ جانتے ہیں؟ ...

  • ... کہ عراق میں بعث پارٹی کی طرف سے مشی اربعین کی مخالفت کے بعد سید محمد صدر (تصویر میں) نے کربلا کی مشی کو واجب قرار دیا تھا؟
  • ... کہ امام مہدیؑ کی شادی کے قائل بعض علما نے اپنی بات کو ثابت کرنے کے لئے کچھ ایسی روایات سے استناد کرتے ہیں جن میں امام کے بچوں کے نام ذکر ہوئے ہیں؟
  • ... کہ معاد کے بارے میں زرتشتیوں کا عقیدہ ہے کہ جہنم میں آگ نہیں بلکہ بہت ٹھنڈی، تاریک اور وحشتناک جگہ ہے۔؟
  • ‌... علامہ حلی نے اہل سنت عالم دین کے ساتھ مناظرے میں امام علیؑ کی امامت اور شیعہ مذہب کی حقانیت ثابت کی جس کی وجہ سے بادشاہ نے شیعہ مذہب اختیار کیا اور اپنے نام کو سلطان محمد خدابندہ رکھا؟

مجوزہ مضامین

شب ضربت امام علی علیہ السلام
  • خطبہ شعبانیہ « پیغمبر اکرمؐ کے اس خطبے کو کہا جاتا ہے جس میں آپ نے رمضان کی فضلیت بیان فرمائی ہے۔ چونکہ یہ خطبہ ماہ شعبان کے آخری جمعہ کو ارشاد فرمایا اس لئے "خطبہ شعبانیہ" کے نام سے مشہور ہے۔»
  • مُبطِلات روزہ « ان امور کو کہا جاتا ہے جن کی انجام دہی روزے کو باطل کرتی ہے۔ بسا اوقات روزہ باطل کرنے سے کفارہ واجب ہوتا ہے۔»
  • شب قدر «مسلمانوں کے درمیان سال کی سب سے زیادہ فضیلت والی رات ہے جس میں قرآن نازل ہوا اور ہزار مہینوں سے افضل رات ہے۔»
  • فطرہ «مالی واجبات میں سے ایک ہے جسے عید فطر کے دن ادا کیا جاتا ہے۔ فطرہ کی مقدار ہر شخص کے لئے تین کلو ہے۔»

فہرست

تاریخ(14 ز، 5 ص)
ثقافت(9 ز)
جغرافیہ(6 ز، 2 ص)
زمانہ(3 ز)
سیاست(7 ز)
عقائد(10 ز، 7 ص)
علوم(7 ز، 1 ص)
فائلیں(خالی)
معاشرہ(5 ز)
مفاہیم(2 ز، 1 ص)
موجودات(3 ز)
افراد(22 ز، 1 ص)

آئینہ تاریخ

26 اپریل



17 شوال



ہفتے کی منتخب تصویر

ائمہ بقیع کا مزار 1308 ہجری میں انہدام سے پہلے
ائمہ بقیع کا مزار 1308 ہجری میں انہدام سے پہلے
ائمہ بقیع کا مزار 1308 ہجری میں انہدام سے پہلے