15 شوال
15 شوال ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا دو سو اکیاسی واں دن ہے۔
- 2ھ: جنگ بنی قینقاع، پیغمبر اکرمؐ اور مدینہ کے یہودیوں کے درمیان
- 3ھ: غزوہ احد میں پیغمبر اکرمؐ کے چچا حضرت حمزہ کی شہادت (ایک قول کی بنا پر)
- 7ھ: حضرت علیؑ کیلئے سورج پلٹانے (رد الشمس) کا معجزہ
- 252ھ: وفات حضرت عبد العظیم حسنی، حسنی سادات اور راوی حدیث
- 1421ھ: وفات محمد مہدی شمس الدین، لبنان کے شیعہ عالم دین اور سیاسی رہنما اور مجلس اعلائے اسلامی شیعیان لبنان کے صدر (10 جنوری 2001ء)